Aol ka bayan
عول کا بیان
سوال : کبھی مخرج اپنے اندر جمع ہونے والی مقررہ مقداروں کو پورا کرنے سے تنگ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں میت کا ترکہ کیسے تقسیم کیا جائے؟
جواب : مسئلہ کو درست کرنے کے لیے مخرج ایک ایسے عدد کی طرف بڑھتا ہے جو اس مخرج سے زائد ہوتا ہے اور اس کا نام عول رکھا جاتا ہے اور مسئلہ کا نام عائلہ رکھا جاتا ہے اور تحقیق آپ جان چکے کہ مخارج سات ہیں پس ان میں سے چار عول نہیں کرتے اور وہ دو تین چار اور آٹھ ہیں اور ان میں سے تین تحقیق عول کرتے ہیں۔ بہر حال چھ تو وہ سات آٹھ نو اور دس کی طرف عول کرتا ہے اور بہرحال بارہ تو وہ تیرہ ، پندرہ ، اور سترہ کی طرف عول کرتا ہے اور بہرحال چوبیس تو وہ ستائیس کی طرف ایک عول کرتا ہے۔

No comments: