Asbaat ka bayan

عصبات کا بیان

سوال: تحقیق آپ نے اصحاب الفرائض اور ان کے مقررہ حصوں کو ذکر فرمایا جن کے وہ مستحق ہوتے ہیں اور اب ہم چاہتے ہیں کی عصبات کی باہمی ترتیب کو زبانی یاد کریں؟؟

جواب : عصبات میں سے قریب ترین بیٹے پھر باپ پھر دادا پھر باپ کے بیٹے اور وہ بھائی ہیں پھر دادا کے بیٹے اور وہ چچے ہیں پھر دادا کے باپ کے بیٹے ہیں پس اگر باپ کے بیٹے درجے میں برابر ہوں تو ان میں سے زیادہ حقدار وہ ہے جو باپ اور ماں کی طرف سے ہو اور بیٹا ،بیٹے کا بیٹا اور بھائی اپنی بہنوں سے مقاسمہ کرتے ہیں (اس طور پر کہ ) لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے حصے کے برابر ہے اور ان کے علاوہ عصبات میں تنہا مرد میراث کے مستحق ہوتے ہیں عورتیں نہیں اور یہ عصبات جن کو ہم نے ذکر کیا نسب کی جانب سے عصبہ ہیں اور یہاں دوسرا عصبہ ہے اور وہ مولائے عتاقہ ہے جس نے اس وارث بنانے والے کو آزاد کیا جو مر گیا اور اسے سبب کی جانب سے عصبہ کہا جاتا ہے پھر آزاد کرنے والے آقا کے عصبہ میں سے قریب ترین پھر قریب ترین مستحق ہوتا ہے اور مولائے عتاقہ نسب کی جانب سے عصبہ سے موخر اور ذوی الارحام پر مقدم ہوتا ہے ۔



No comments:

Powered by Blogger.