Beei batil ki misalen or iska hukam
بیع باطل کی مثالیں اور اس کا حکم
سوال : اختصار کے ساتھ بیع باطل کی صورت بیان کیجیے ؟
جواب : معدوم (شے) اور اس (شے) کی بیع باطل ہے جو مال نہیں جیسے بہنے والا خون مردار آزاد مٙضٙامِیْن (مٙضٙمُونٙة کی جمع ہے اونٹ کی پشت میں موجود مادہ منویہ) مٙلافِیْح (مٙلْقُوْح کی جمع ہے اونٹی کے پیٹ میں موجود مادہ منویہ اور بعض علماء نے برعکس فرمایا ہے ۔) حمل ،حمل کا حمل اور وہ (مذبوحہ جانور) جس پر قصداً تسمیہ چھوڑ دی گئ ہو۔ اور مردار کے چمڑے کی بیع اسے رنگنے سے پہلے مذبوحہ بکری کی بیع جسے ایسی بکری کے ساتھ ملایا گیا ہو جو اپنی موت آپ مر گئ ہو انسان کے بال کی بیع اس کی شرافت کی وجہ سے اور سور کے بال کی بیع اس کی نجاست کی وجہ سے باطل ہے اور آدمی کے پائخانہ کی بیع جس پر مٹی غالب نہ ہو اور ایسی (شے) کی بیع جو (بیچنے والے) کی ملک میں نہ ہو باطل ہے الّا یہ کہ (غیر مملوک کی بیع) سلم کے طریقہ پر ہو اور ایسی مچھلی کی بیع جو شکار نہ کی گئ ہو اور ہوا میں (موجود) پرندے کی بیع باطل ہے اور تھن میں (موجود) دودھ سیپی میں (موجود) موتی اور بکری کی پشت پر (موجود) اون کی بیع باطل ہے ۔ اور شراب سور اور ایسے غلام کی بیع باطل ہے جس (غلام) کو آزاد کے ساتھ ملایا گیا ہو جیسا کہ چراگاہ میں (موجود) گھاس کی بیع باطل ہے ۔
سوال : جب آقا ام ولد یا مدبر یا مکاتب کو بیچے تو اس کی بیع کا حکم کیا ہے ؟
جواب : یہ تمام بیوع باطل ہے ۔
سوال : ایک شخص نے جال پھینکا تاکہ شکار کرے اور دوسرے شخص سے کہا ہر شکار جو اس مرتبہ جال میں واقع ہوگا وه اتنے (داموں) کے عوض تمہارا ہے تو اس بیع کا حکم کیا ہے ؟
جواب : یہ بیع باطل ہے کیونکہ باہم عقد بیع کرنے کے بعد جسے وه شکار کرے گا وه عقد کے وقت اس ملک میں (موجود) نہیں ۔
سوال : غلام اور مدبر کو یا اپنے غلام اور اپنے غلام کو جمع کیا پس ایک (عقد) بیع میں بیچا تو اس (بیع) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب : بیع اس غلام میں جو اس کی ملک ہے اس کے حصہ ثمن کے عوض صحیح ہوگی اور مدبر میں اور غیر کے غلام میں صحیح نہیں ہوگی ۔
سوال : بیع باطل کا حکم کیا ہے ؟
جواب : اس (بیع) کا حکم بیع کا منعقد نہ ہونا اور خریدار کا مبیع کا مالک نہ ہونا ہے جب (خریدار) اس پر قبضہ کرے ۔

No comments: