Ejarah me shart khayar or sharton ki waja se ajarah ke fasaad ka bayan
اجارہ میں شرط خیار کا بیان
سوال : کیا اجارہ میں شرط خیار صحیح ہوتی ہے؟
جواب : جی ہاں اس میں شرط خیار صحیح ہوتی ہے جیسا کے بیع میں صحیح ہوتی ہے۔
شرطوں کی وجہ سے اجارہ کے فساد کا بیان
سوال : کیا شرطوں کی وجہ سے اجارہ فاسد ہو جاتا ہے؟
جواب : جی ہاں! (اجارہ) ان شرطوں کی وجہ سے فاسد ہو جاتا ہے عقد جن کا تقاضا نہیں کرتا جیسا کہ بیع ان (شرطوں) کی وجہ سے فاسد ہو جاتی ہے۔
سوال : جب اجارہ فاسد ہو جائے اور مزدور اپنا کام کر لے تو مستاجر کے خلاف کس (چیز) کا فیصلہ دیا جائے ؟
جواب : اس کے خلاف اجرت مثل کا فیصلہ دیا جائے اور اس (اجرت مثل) میں مقررہ (اجرت) سے تجاوز نہ کیا جائے ۔

No comments: