Fasid Batil or Makrooh Beei ka bayan
فاسد،باطل اور مکروہ بیع کا بیان
سوال : صحت اور فساد کی حیثیت سے بیع کی اقسام بیان کیجیے ؟
جواب : بیع چار قسموں پر (منقسم) ہے ۔
(١)
صحیح اور یہ وہ (بیع) ہے جو اپنی اصل اور اپنے وصف (کے اعتبار) سے مشروع ہو اور یہ (بیع) بذات خود حکم کا فائدہ دیتی ہے بشرطیکہ موانع سے خالی ہو ۔
(٢)
باطل اور یہ وہ (بیع) ہے جو بالکل مشروع نہ ہو اور یہ (بیع) کسی حال میں حکم کا فائدہ نہیں دیتی ۔
(٣)
فاسد اور یہ وہ (بیع) ہے جو اپنی اصل (کے اعتبار) سے مشروع ہو اپنے وصف (کے اعتبار) سے نہیں ۔
(۴)
موقوف جیسے جب وہ غیر کی ملک کو بیچے اور یہ (بیع) برسبیل توقف حکم کا فائدہ دیتی ہے پس اگر مالک (بیع کو) نافذ کردے تو نافذ ہوجاتی ہے وگرنہ باطل ہوجاتی ہے ۔

No comments: