Ghulam par janayat ka bayan

غلام پر جنایت کا بیان 

سوال : کسی شخص نے غلام کو خطا قتل کردیا تو اس پر کیا واجب ہوگا ؟ 

جواب : اس پر اس کی قیمت واجب ہوگی اور (قیمت) کو دس ہزار درہموں سے نہ بڑھایا جائے پس اگر اس کی قیمت دس ہزار درہم یا زائد ہو تو اس کے خلاف دس (درہم) کم دس ہزار درہموں کا فیصلہ دیا جائے ۔ 

سوال : باندی کو خطا قتل کرنے میں کیا واجب ہوتا ہے ؟ 
 
جواب : قاتل پر اس کی قیمت واجب ہوتی ہے اور جب اس کی قیمت دیت بڑھ جائے تو پانچ (درہم) کم پانچ ہزار (درہم) واجب ہوں گے ۔ ( یہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ سے حضرت حسن بن زیاد رحمہ اللہ کی روایت ہے اور ہدایہ میں ہے کہ " دس درہم کم پانچ ہزار درہم واجب ہوں گے"۔ اور یہ ظاھر الروایة ہے) ۔
  (جوہرہ) 

سوال : اگر کوئی شخص کسی غلام کا ہاتھ کاٹ دے تو اس بارے میں اس پر کیا واجب ہوگا ؟

جواب : اس کی آدھی قیمت واجب ہوگی (جو) پانچ (درہم) کم پانچ ہزار (درہموں) سے نہ بڑھائی جائے اور اعضاء میں ہر وہ (مقدار) جو آزاد کی دیت سے مقرر کی جاتی ہے پس وہ غلام کی قیمت سے مقرر ہے ۔



No comments:

Powered by Blogger.