Hajab ka bayan

حجب کا بیان 

سوال: حجب کیا اور وہ کیسے ہے ؟

جواب: وہ یہ ہے کہ بعض ورثہ کو دیگر بعض (ورثہ) کی وجہ میت کہ ترکہ سے محروم کردیا جائے پس اگر وہ اسے بالکلیہ محروم کردے تو یہ "حجب حرمان" ہے اور اگر اسے محروم کرے اس حیثیت سے کہ اسکا حصہ کم ہوجائے تو یہ "حجب نقصان" ہے


سوال : دونوں حجبوں کے مسائل بیان کریں؟


جواب: آنے والے مسائل زبانی یاد کیجئے

ماں ثلث سے سدس کی طرف محروم ہوجاتی ہے ولد یا بیٹے کے ولد کی وجہ سے اگرچہ نیچے تک ہو اور بھائیوں یا بہنوں میں سے دو (کی وجہ سے)  جس جانب سے ہوں اور شوہر نصف سے ربع کی طرف محروم ہوجاتا ہے بشرطیکہ مردہ خاتون کا ولد ہو جیسا کہ بیوی ربع سے ثمن کی طرف محروم ہوجاتی ہے بشرطیکہ مردہ مرد کا ولد ہو اور یہ "حجب نقصان" ہے اور "حجب حرمان" اس (صورت) میں حاصل ہوتا ہے جب (میت) دو بیٹیاں اور بیٹے کی بیٹی چھوڑے کیونکہ بیٹے کی بیٹی دو ( بیٹیوں ) کے پائے جانے کے وقت بالکل محروم ہوجاتی ہے پس اگر وہ ایک بیٹی اور بیٹے کی بیٹی چھوڑے تو بیٹی نصف اور بیٹے کی بیٹی دو ثلث مکمل کرنے کی وجہ سے سدس لیتی ہے اور اسی طرح جب (میت) دو سگی بہنیں اور باپ کی طرف سے بہن چھوڑے کیونکہ آخری خاتون ( یعنی باپ کی طرف سے بہن ) حجب حرمان کے طور پر محروم ہوجاتی ہے اور اگر باپ اور ماں کی طرف سے بہن کے ساتھ باپ کی طرف سے بہن ہو (تو) باپ کی طرف سے بہن دو ثلث مکمل کرنے کی وجہ سے سدس لیتی  ہے




No comments:

Powered by Blogger.