Hambistri or Mamnooat ka bayan

ہمبستری کرنے، دیکھنےاور چھونے کا بیان

سوال : أجنبی خاتون کی طرف مرد کے دیکھنے کا حکم کیا ہے؟


جواب : جاٸز نہیں کہ وہ اس(کے بدن) میں سے (کسی عضو) کو دیکھے مگر اس کے چہرے اور اس کی ہتھیلیوں کی طرف (دیکھنا جاٸز ہے) پس اگر وہ شہوت سے مطمٸن نہ ہو تو اسکے چہرے کی طرف نہ دیکھے مگر ضرورت کے وقت(جاٸز ہے) اور اس کے لیے جاٸز نہیں کہ اس کے چہرے اور اس کی ہتھیلیوں کو چھوۓ اگرچہ وہ شہوت سے مطمٸن ہو۔ 


سوال : کونسی ضرورت اس کے چہرے کی طرف دیکھنے کے لیے مجبور کرتی ہے؟ 


جواب : گواہ کی ضرورت مجبور کرتی ہے جب وہ کسی کے خلاف گواہی دینا چاہے اور قاضی کی (ضرورت مجبور کرتی ہے) جب وہ اس کے خلاف فیصلہ دینا چاہے پس ان دونوں کے لیے أجنبی خاتون کے چہرے کی طرف دیکھنا جاٸز ہے اگرچہ شہوت کا اندیشہ کریں۔ 


سوال : عورت کی ران میں پھوڑا ہے پس ضرورت پڑی کہ طبیب اسکی طرف دیکھے(تو) کیسے کرے؟


جواب : اس کے لیے جاٸز ہے کہ وہ صرف پھوڑے کی جگہ کی طرف دیکھے اور باقی ران کی طرف نہ دیکھے۔


سوال : مرد کی طرف مرد کے دیکھنے اور عورت کی طرف عورت کے دیکھنے کا حکم کیا ہے؟


جواب : مرد مرد کے تمام بدن کو دیکھ سکتا ہے مگر اس کی ناف کے نیچے سے اس کے دونوں گھٹنوں تک (دیکھنا جاٸز نہیں) اور اسی طرح عورت عورت کے اس(عضو) کو دیکھ سکتی ہے  مرد کے جس(عضو)کو دیکھنا مرد کے لیے جاٸز ہے۔


سوال : اور عورت کے لیے کیا جاٸز ہے کہ وہ مرد کو دیکھے؟


جواب :اس کے لیے جاٸز ہے کہ وہ مرد کی اس (عضو) کو دیکھے مرد کے جس(عضو) کو دیکھنا مرد کے لیے جاٸز ہے۔


سوال : اپنی باندی اور اپنی بیوی کو مرد کے دیکھنے کا حکم کیا ہے؟


جواب : اس کے لیے جاٸز ہے کہ وہ اپنی باندی کے(تمام بدن) کو جو اس کے لیے حلال ہے اور اپنی بیوی کے تمام بدن کو دیکھے۔


سوال : اپنی ذی (رحم) محرم خواتین کو مرد کے دیکھنے کا حکم باقی رہ گیا پس اسے بیان کیجیۓ؟


جواب :  اپنی ذی(رحم)محرم خواتین کے چہرے،سر،سینے اور پنڈلیوں کو دیکھنا مرد کے لیے جاٸز ہے اور اس کی پشت،اس کے پیٹ اور اس کی ران کی طرف نہ دیکھے اور کوٸی حرج نہیں کہ وہ ان کے اس(عضو) کو چھوۓ جس جو دیکھنا اس کے لیے جاٸز ہے۔


سوال : اپنے غیر کی باندی کی طرف مرد کے دیکھنے کا حکم کیا ہے؟


جواب : مرد کے لیے جاٸز ہے کہ وہ اپنے غیر کی باندی کے اس (عضو) کو دیکھے اپنی ذی(رحم)محرم خواتین کے جس (عضو) کو دیکھنا اس کے لیے جاٸز ہے اور کوٸی حرج نہیں کہ اس (عضو) کو چھوۓ جب خریداری کا ارادہ کرے اگرچہ اشتہار کا اندیشہ کرے۔


سوال :   کیا مملوک(غلام) کے لیے جاٸز ہے کہ وہ اپنی مالکن کو دیکھے؟


جواب : اسے دیکھنا اس کے لیے جاٸز نہیں مگر اس کے اس (عضو) کو (دیکھنا جاٸز ہے) جس (عضو) کو دیکھنا شرط مذکور کے ساتھ أجنبی کے لیے جاٸز ہے۔




No comments:

Powered by Blogger.