Hazr or ibahat ka bayan
حَضر اور اِبَاحَت کا بیان
سوال : حَضر اور اِبَاحَت کا کیا مطلب ہے؟
جواب : حَضر لغت کی رو سے منع کرنا ہے اور محظور،ممنوع ہے اور اِباحَت وہ سزا اور ثواب کے حقدار ہونے کے بغیر فعل اور ترکِ(فعل)کے درمیان مکلّف کو اختیار دینا ہے۔
پہننے کا بیان
سوال : اس(کپڑے)کو بیان کیجیۓ مردوں کے لیے اور عوتوں کے لیے جس کا پہننا جاٸز ہے اور جس کا(پہننا)جاٸز نہیں؟
جواب : آنے والے مساٸل زبانی یاد کیجیۓ
(١)
(مسلمان)مردوں اور (مسلمان)عورتوں کے لیے لباس، شکل اور ہیٸت میں کافر مردوں اور کافر عوتوں کے ساتھ مشابہت کرنا جاٸز نہیں جیسا کہ عورتوں کے ساتھ مردوں کا مشابہت کرنا اور مردوں کے ساتھ عورتوں کا مشابہت کرنا جاٸز نہیں۔
(٢)
فضول خرچی میں بکھیرنا اور فضول خرچی کرنا جاٸز نہیں۔
(٣)
مردوں کے لیے ریشم کا پہننا جاٸز نہیں عورتوں کے لیے جاٸز ہے۔
(٤)
صاحبین رحمہا اللہ تعالٰی کے نزدیک جنگ میں ریشم اور دیبا کے پہننے میں کوٸی حرج نہیں اور حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالٰی کے نزدیک مکروہ ہے۔
(٥)
مردوں کے لیے مُلحَم کے پہننے میں کوٸی حرج نہیں بشرطیکہ اس کا تانا ریشم ہو اور اس کا بانا روٸی یا اون ہو۔
(٦)
تہبند،پاٸجامہ اور کرتا وغیرہ کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا مردوں کے لیے حرام ہے۔
سوال : ریشم کا تکیہ لگانے کا حکم کیا ہے؟
جواب : حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالٰی کے نزدیک (ریشم) کا تکیہ لگانے میں کوٸی حرج نہیں اور(صاحبین)رحمہااللہ تعالٰی کے نزدیک اس کا تکیہ لگانا مکروہ ہے۔

No comments: