Hissa se Zaaid dene ka bayan
حصہ سے زائد دینے کا بیان
سوال : کیا امام کے لئے جائز ہے کہ وہ جنگ کرنے والوں کو غنیمت میں سے اس سے زائد دے جس کے وہ مستحق ہیں؟
جواب : اس کے لئے جائز ہے کہ وہ جنگ کی حالت میں حصے سے زائد دینے کا اعلان کرے اور جنگ پر برانگیختہ کرے پس کہے کہ جس نے کسی کو قتل کیا تو اس کا سلب قاتل کے لئے ہے یا فوجی دستے سے کہے کہ تحقیق میں نے خمس نکالنے کے بعد غنیمت کا چوتھا حصہ تمہارے لیے مقرر کر دیا اور یہ حکم دارالاسلام کی طرف غنیمت کو جمع کرنے سے پہلے ہے پس جب غنیمت کو دارالاسلام کی طرف جمع کرلیا جائے تو صرف خمس میں سے حصہ سے زائد دیا جائے۔
سوال : سٙلٙب کیا ہے؟
جواب : یہ وہ ہے جو کچھ مقتول پر ہے یعنی اس کے کپڑے اور اس کا ہتھیار اور اس طرح اس کی سواری اور جو کچھ اس کی سواری پر ہے یعنی زین اور آلہ زین اور اسی طرح جو کچھ اس کے ساتھ جانور پر اس کے مال میں سے اس کی توشہ دان میں اور اس کے وسط پر موجود پیٹی میں ہے پس یہ سب سلب ہے اور اس کے ماسوا تو وہ سلب نہیں۔
سوال : سلب کا حکم کیا ہے جب امام اس کو قاتل کے لئے مقرر نہ کرے؟
جواب : یہ غنیمت کے مجموعے میں سے ہے قاتل وغیرہ اس میں برابر ہیں

No comments: