Ihtikaar or narakh muqarar karne ka bayan

اِحتِکَار (یعنی مہنگا بیچنے کے لیے ذخیرہ اندوزری کرنے)اور نرخ مقرر کرنے کا بیان

سوال : خوراکوں میں اِحتِکَار کا حکم کیا ہے؟

جواب : آدمیوں اور چوپایوں کی خوراکوں میں اِحتِکَار جاٸز نہیں جب کہ یہ(عمل) ایسے شہر میں ہو کہ اس کے باشندوں کو نقصان دے۔

سوال : اپنی جاٸیداد کی آمدنی یا اس(شے) کو روک لیا جس کو اس نے دوسرے شہر سے کمایا(تو)کیا یہ(عمل) ممنوع اِحتِکَار میں شامل ہو گا۔

جواب : یہ ممنوع اِحتِکَار نہیں ہے۔


سوال : لوگوں پر بادشاہ کے نرخ مقرر کرنے کا حکم کیا ہے؟

جواب : اس کے لیے مناسب نہیں کہ وہ ان پر نرخ مقرر کرے بلکہ وہ انہیں چھوڑ دے کہ وہ اس کے مطابق اپنے اموال کی باہم خرید و فروخت کریں جو وہ چاہیں۔





No comments:

Powered by Blogger.