Janeen ke Masail
جنین(رحم مادر میں موجود ولد) کے مسائل
سوال : کسی شخص نے آزاد خاتون کے پیٹ کو مارا پس اس نے مردہ جنین ڈال دیا تو اس میں کیا واجب ہوگا ؟
(جنین : رحم مادر میں موجود ولد)
جواب : مارنے والے پر غرہ واجب ہوگا اور غرہ (مرد کی) دیت کا بیسواں حصہ ہے ۔
سوال : پس اگر وہ اسے زندہ ڈال دے پھر وہ (جنین) مر جائے (تو) اس صورت میں کیا واجب ہوگا ؟
جواب : اس میں کامل دیت ہے ۔
(جو عاقلہ پر واجب ہوگی جوہرہ)
سوال : اگر وہ جنین کو مردہ ڈال دے پہر وہ (خاتون) مر جائے (تو) کیا واجب ہوگا ؟
جواب : ماں کی وجہ سے کامل دیت اور جنین کی وجہ سے غرہ واجب ہوگا ۔
سوال : اگر ماں پہلے مر جائے پہر وہ جنین کو مردہ ڈالے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : ماں کی دیت کامل طور پر واجب ہوگی اوت جنین میں کوئی شے نہیں ۔
سوال : اگر ماں مر جائے پہر جنین زندہ نکلے اور مر جائے (تو) اس میں کیا واجب ہو گا ؟
جواب : دو دیتیں واجب ہوں گی ۔
سوال : اس بارے میں آپ کا کیا قول ہے جب (کوئی) کسی باندی کسی کے پیٹ کو مارے پس وہ جنین ڈال دے ؟
جواب : جب باندی مردہ جنین ڈالے (تو) اس بارے میں دیکھا جائے گا پس اگر وہ (جنین) نر ہے تو اس کی قیمت کا بیسواں حصہ واجب ہوگا ںبشرطیکہ زندہ ہو اور اس کی قیمت کا دسواں حصہ واجب ہوگا اگر مادہ ہے ۔
سوال : جنین میں جو (مال) واجب ہوتا ہے (تو) کون اسے لے ؟
جواب : جب آزاد خاتون کا جنین ہو تو واجب مال مورث ہے (جو) اس کے ورثہ پر ان کے حصوں کے مطابق تقسیم کیا جائے گا اور اگر باندی کا جنین ہے تو وہ اس (باندی) کے آقا کا مملوک ہے ۔

No comments: