Janwaron ko kiraya par lene ka bayan

جانوروں کو کرایہ پر لینے کا بیان 

سوال : سواری یا بار برداری کے لئے جانوروں کو کرایہ پر لینے کا کیا حکم ہے؟ 

جواب : یہ جائز ہے

سوال : اونٹ کرائے پر لیا تاکہ اس پر توشہ کی (خاص)  مقدار لادے اور وہ اپنے سفر میں اس توشہ  سے کھاتا ہے پس وہ( توشہ) کم ہوجاتا ہے تو کیا  اس کیلئے جائز ہے کہ وہ اپنے توشہ میں اضافہ کرے اور اس پر لادے؟

جواب : جی ہاں اس کے لئے جائز ہے کہ وہ بوجھ میں اضافہ کرے  اس کے عوض جو اس نے کھایا اور توشہ میں سے کم ہوا  ۔

سوال : سوار ہونے کے لیے جانور کرایہ پر لیا  پس اس پر اپنے سوار کو سوار کر دیا تو کیا یہ اس کے لئے جائز ہے ؟

جواب : اگر سوار ہونے کو مطلق  رکھے تو اس کے لئے جائز ہے کہ اس پر سوار کرے جسے چاہے اور عقد کے وقت اس سے کہا تحقیق  فلاں اس پر سوار ہو گا پاس مستاجر میں اس کے سوا کو سوار کر دیا اور جانور ہلاک ہوگیا تو ضامن ہوگا اور ہر ایسی (چیز)جو استعمال کرنے والے کے بدلنے سے بدل جاتی ہے پس اس کا حکم اسی طرح ہے
 
سوال : جانور کرایہ پر لیا اور وہ نوع و مقدار بیان کردی جس (نوع و  مقدار) کو اس پر لادے گا مثلا کہا کہ میں گیہوں کے پانچ قفیز  لادوں گا تو کیا اس کے لئے جائز ہے کہ گیہوں کے علاوہ سے اس وزن کی مقدار لادے ؟

جواب : اس کے لئے جائز ہے کہ وہ اس پر ایسی (چیز) لادے جو نقصان دینے میں گیہوں کے برابر ہے یا (اس سے) کم ہو جیسے جو اور تل اور اس کے لیے (جائز) نہیں کہ وہ ایسی (چیز) لادے جو گیہوں  سے زیادہ نقصان دہ ہو جیسے نمک لوہا  اور سیسہ جیسے کہ جب وہ (جانور) کرایہ پر لے تاکہ اس پر روہی لادے اور اس کا وزن بیان کردے تو تحقیق اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس کے وزن کے برابر لوہا لا دے

سوال : اگر (جانور) کرایہ پر لے تاکہ اس پر گیہوں کی (خاص) مقدار لادے پس اس سے اس پر (مقدار )سے زیادہ لادا اور وہ
 جانور ہلاک ہوگیا تو اس کی ذمہ کیا واقع ہوگا ؟

جواب : جو بوجھ زاہد ہوا اس کا ضمان اس کے ذمہ واقع  ہوگا۔
جبکہ جانور اس بوجھ کی طاقت رکھتا تھا اور اگر اس بوجھ کے مثل کی طاقت نہیں رکھتا تھا جو اس جانور پر لادا گیا تھا تو اس (جانور )کی پوری قیمت اس کے ذمہ واجب ہوگی۔

سوال : اگر جانور کرایہ پر لے تاکہ اس پر سوار ہو پس اس نے اپنے ساتھ دوسرے شخص کو پیچھے سوار کیا اور جانور ہلاک ہو گیا تو اس کے ذمہ کیا ہے؟

جواب : اس کے ذمہ ہے اس کی آدھی قیمت کا ضمان دے اگر جانور ان دونوں سواروں کی طاقت نہیں رکھتا اور بوجھ کا اعتبار نہیں کیا جائے گا

سوال : اگر جانور کو اسکی لگام کھینچ کر ٹھیرائے یا اسے مارے اور وہ ہلاک ہو جائے تو اس کے ذمہ کیا ہے؟

جواب : حضرت ابو حینفہ رحمہ اللہ کے نزدیک وہ اس کی تمام قیمت کا ضامن ہو گا اور حضرت ابو یوسف و حضرت محمد رحمہھما اللّه فرماتے ہیں کہ اس کے ذمہ ضمان نہیں اگر متعارف کام کرے

سوال : اونٹ کرایہ پر لیا تا کہ اس پر ایک کجاوہ اور دو سوار مثلا مکہ مکرمہ تک لادے تو اس کا حکم کیا ہے؟

جواب : یہ جائز ہے اور مستاجر کیلئیے جائز ہے کہ معتاد کجاوہ لادے اور اگر اونٹ کا مالک کجاوہ دیکھ لے تو یہ زیادہ عمدہ ہے


حمام وغیرہ کو اجرت پر لینے کا بیان

سوال : تیس ( بکرا,نر ہرن یہاں ہر نر جانور مراد ہے) کو کدانے کی اجرت کا حکم کیا ہے؟

جواب : یہ اجرت لینا جائز نہیں

سوال : کیا حمام اور حجام کی اجر لینا جائز ہے؟

جواب : جی ہاں! یہ جائز ہے




No comments:

Powered by Blogger.