Kafare ka bayan

کفارے کا بیان 

سوال : تحقیق آپ نے ذکر فرمایا کہ شبہ عمد کے قتل میں اور خطا کے قتل میں کفارہ واجب ہوتا ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ ہم معلوم کریں کہ کفارہ کیا ہے ؟ 

جواب : تحقیق اللہ تعالی نے سورہ نساء میں کفارہ قتل کو بیان فرمایا اور وہ یہ ہے 

 " وٙتٙحْرِيْرُ رٙقٙبٙة مُؤمِنٙة فٙمٙنْ لّٙمْ يٙجِدْ فٙصِيٙامُ شٙهْرٙيْنِ مُتٙتٙابِعٙيْنِ تْٙوْبٙة مِّنٙ اللّٰه " 

ترجمه : "اور ایک مومن بردہ کو آزاد کرنا پس جس کو (بردہ) نہ ملے تو لگاتار دو ماہ کے روزے رکھنا توبہ کے طریق پر جو اللہ تعالی کی طرف سے مقرر ہوئی ہے ۔ "

سوال : کیا غلام یا باندی یا جنین کے قتل میں کفارہ ہے ؟ 

جواب :  اس میں کفارہ نہیں ۔

سوال : کیا اس میں کھانا کھلانا کفایت کرتا ہے جیسا کہ کفارہ ظہار میں کفایت کرتا ہے ؟ 

جواب : کفارہ قتل میں کھانا کھلانا کفایت نہیں کرتا ۔



No comments:

Powered by Blogger.