Mazdoor kab Ujrat ka Mustahiq hota h?
مزدور کب اجرت کا مستحق ہوتا ہے ؟
سوال : اجرت کے حقدار ہونے میں تفصیل کیا ہے ؟
جواب : مشترک مزدور اجرت کا مستحق نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ اپنے کام سے فارغ ہو جائے اور خاص مزدور اجارہ کی مدت میں اپنے آپ کو سپرد کرنے سے اجرت کا مستحق ہوجاتا ہے اگرچہ مستاجر نے اسے کسی کام میں استعمال نہ کیا ہو ۔
سوال : ہم چاہتے ہیں کے اجرت کا حقدار ہونے میں کچھ تفصیل معلوم کریں کیوں کہ اعمال بہت زیادہ ہیں اور ان اعمال میں سے بعض بعض سے مختلف ہوتے ہیں ؟
جواب : نفس عقد سے اجرت واجب نہیں ہوتی تین وجوہ میں سے کسی ایک وجہ سے اجرت میں حق ثابت ہوتا ہے یا تعجیل کی شرط کے ساتھ یا شرط کے بغیر تعجیل کے ساتھ یا معقود علیہ وصول کرنے کے ساتھ اور اس سلسلے میں کچھ تفصیل لیجئے
(١)
مکان کرایہ پر لیا تو موجر کے لئے (جائز) ہے کہ اس سے ہر دن کی اجرت کا مطالبہ کرے مگر یہ کہ عقد میں استحقاق کا وقت بیان کر دے ۔
(٢)
جانور کرایہ پر لیا تو جانور کے مالک کے لئے جائز ہے کہ اس سے ہر مرحلہ(مسافر کے ایک دن کا سفر ) کی اجرت کا مطالبہ کرے۔
(٣)
نان بائی اجرت پر لیا تا کہ اس کے گھر میں اس کے لیے روٹی پکائے مثلا ہر قفیز ایک درہم کے عوض، پس تحقیق (نانبائی) اجرت کا مستحق نہیں ہوگا یہاں تک کہ تنور سے روٹی نکال دے۔
(۴)
کسی شخص کو اجرت پر لیا تا کہ اس کے لیے کچی اینٹیں بنائے پس تحقیق وہ اجرت کا مستحق ہوگا جب کچی اینٹیں کھڑی کر دے اور یہ (حکم) حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے نزدیک ہے اور حضرت ابو یوسف رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کے وہ اجرت کا مستحق نہیں ہوگا یہاں تک کے وہ چٹا لگا دے ۔
سوال : سالن پکانے والا اجرت پر لیا تھا کہ وہ ولیمہ کا کھانا پکائے پس اس نے پکایا تو وہ کب اجرت کا مستحق ہوگا ؟
جواب : کھانے والوں کے لیے پیالوں میں (سالن) ڈالنے کے بعد اجرت کا مستحق ہو گا کیوں کہ یہ (کام) عرف کے اعتبار سے اس کے عمل میں داخل ہے ۔
فائدہ
ہر کاریگر جس کے کام کا نشان شے میں (ظاہر) ہو جیسے دھوبی اور رنگریز تو اپنے کام سے فارغ ہونے کے بعد اسے شے روکنے کا حق ہے یہاں تک کہ اجرت وصول کر لے اور جس (کاریگر) کے عمل کا نشان شے میں (ظاہر) نہ ہو تو اجرت کے لیے اسے شے روکنے کا (حق) نہیں جیسے قلی مزدور اور ناخدا۔

No comments: