Mazdoor ki Zaman ka bayan

مزدور کی ضمان کا بیان
 
سوال : کیا فقہاء نے عمل اور اجرت کے استحقاق کی حیثیت سے مزدور کی تقسیم کی ہے؟
 
جواب : مزدور دو قسم پر ہے مشترک مزدور اور خاص مزدور ۔

سوال : مشترک مزدور کون  ہے؟

جواب : یہ وہ مزدور ہے جو ہر اس (شخص) کے لئے کام کرتا ہے جو (شخص) اسے کام سپرد کرتا ہے اور کسی ایک معین (شخص) کے لئے خاص نہیں ہوتا جیسے رنگریز اور دھوبی اور (مال) اسکے قبضے میں امانت (ہوتا) ہے پس اگر وہ (مال) تعدی کے بغیر ہلاک ہو جائے تو حضرت ابو حنیفہ ؓ کے نزدیک وہ اس مال کا ضامن نہیں ہو گا اور آپ کے صاحبین فرماتے ہیں کے اسکا ضامن ہو گا۔ 

سوال : اگر (مشترک مزدور) کے عمل کی وجہ سے مال ضائع ہو جائے جیسے دھوبی کے کوٹنے سے کپڑے کا پھٹنا اور جیسے قلی مزدور کا قدم پھسلنا اور اس رسی کا ٹوٹنا جس کے ساتھ بوجھ باندھا جاتا ہے اور جیسے کشتی کو کھینچنے سے (کشتی) کا ڈوبنا (تو) اس نقصان کا حکم کیا ہے؟

جواب : یہ سب مزدور کے ذمہ مضمون ہے جب ضائع ہوجائے مگر یہ کہ وہ بنو آدم کا ضامن نہیں ہوگا اس (صورت) میں جب ان میں سے کوئی کشتی ڈوب جائے یا جانور سے گر جائے اور اسی طرح داغنے والا اور پچھنے لگا نے والا ضامن نہیں ہوگا جبکہ پچھنے لگانے والا اور داغنا معتاد مقام سے تجاوز نہ کرے اور اگر (معتاد مقام) سے تجاوز کر جائے تو ضامن ہوں گے ۔

سوال : خاص مزدور کون ہے ؟

جواب : یہ وہ مزدور ہے جسے کوئی شخص اجرت پر لے تا کہ وہ اسکے پاس معلوم مدت تک کام کرے  جیسے کسی نے مثلاً خدمت کے لیے یا بکریاں چرانے کے لیے کسی شخص کو ایک ماہ کے لیے اجرت پر لیا۔ 

سوال : اس خاص مزدور کے عمل سے جو چیز ہلاک ہوجائے اس میں ضمان کا حکم کیا ہے؟

جواب : جو چیز اس کے قبضے میں موجود ہے  اس کے از خود ضائع ہونے یا خاص مزدور کے عمل سے ضائع ہونے میں اس کے ذمہ ضمان نہیں مگر یہ کہ وہ تعدی کرے تو ضامن ہوگا ۔


مزدور غلام کے ساتھ سفر کرنے کا حکم 

سوال : غلام خدمت کے لیے اجرت پر لیا تو کیا اس کے لئے جائز ہے کہ اسے سفر پر لے جائے ؟

جواب : یہ اس کے لئے (جائز) نہیں مگر یہ کہ عقد میں شرط لگائے اور یہ (ممانعت) اس وجہ سے ہے کہ سفر کے خدمت سے زیادہ دشوار ہے ۔






No comments:

Powered by Blogger.