Mukhtalif cheezon ko kiraya par lene ka bayan
کپڑوں کو کرائے پر لینے کا بیان
سوال : پہننے کے لئے کپڑا کرائے پر لیا اور( پہننے) کو مطلق ر کھا (یعنی پہننے والے کی تعیین ) نہیں کی تو کیا اس کے لئے جائز ہے کہ اپنے سوا کو پہنائے ؟
جواب : اس صورت میں اس کے لئے جائز ہے کہ اپنے سوا کو پہنائے بہرحال جب وہ کہے گا کہ فلاں اسے پہنے گا پس اس نے اس کے سوا کو پہنا دیا تو ضامن ہوگا اگر کپڑا ضائع ہوجائے
دائی پلائی کو کرائے پر لینے کا بیان
سوال : کیا بچوں کو دودھ پلانے کے لیے دائی پلائی کو کرایہ پر لینا جائز ہے؟
جواب : اجرت معلومہ کے عوض اسے کرایہ پر لینا جائز ہے جیسا کہ حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک اس کی خوراک اور اس کی پوشاک کے عو ض جائز ہے اور اس يعنی (دائی پلائی) کے ذمے ہے کہ بچے کیلئے خوراک کو درست کرے کیونکہ یہ (کام) عرف کے اعتبار سے داہئ پلائی کی خدمت میں داخل ہے
سوال : دائی پلائی کرایہ پر لی اور اس کا شوہر بھی موجود ہے اور مستاجر چاہتا ہے کہ شو ہر کو اس سے صحبت کرنے سے روکے تو اسے روکنے کا حکم کیا ہے ؟
جواب : روکنا اس کے لئے جائز نہیں لیکن جب وہ حاملہ ہو جائے تو بچے والوں کو (اختیار) ہے کہ( عقد ) اجارہ توڑ دیں بشرط یہ کہ اس کے دودھ کی وجہ سے (بچہ )پر نقصان کا اندیشہ کریں
سوال : دائی پلائی نے اپنے آپ کو کرایہ پر دیا تاکہ مدت (رضاعت) میں بچے کو دودھ پلائے پس اس نے (اس دوران) بکری کا دودھ پلایا تو وہ اجرت کی مستحق ہوگی ؟
جواب :مستحق نہیں ہوگی کیوں کہ اس میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔

No comments: