Mutfariq Masail

متفرق مسائل

سوال : نیلام والی بیع کا کیا حکم ہے ؟

جواب : نیلام والی بیع میں کوئی حرج نہیں کیونکہ نبی کریم ﷺ نے (ایک شخص) کے پیالہ اور کمبل کو اسی طرح فروخت کیا ۔

سوال : کیا نیلام والی بیع میں فروخت کنندہ کو لازم ہوتا ہے کہ وہ آخری ثمن کے عوض مال بیچ دے؟

جواب : یہ اسے لازم نہیں ہوتا بلکہ وہ اس میں با اختیار ہے اس پر کوئی زبردستی نہیں.

سوال : ذمی لوگ جو دار الاسلام  میں رہتے ہیں کیا صحت و فساد کی حیثیت سے بیوع میں اسلام کے احکام کی رعایت کرنا لازم ہوتا ہے؟

جواب : وہ اس سلسلہ میں مسلمانوں کی طرح ہیں مگر خاص طور پر شراب اور سور میں نہیں کیونکہ شراب پر ان کا عقد کرنا پھلوں کے رس پر مسلمان کے عقد کرنے کی طرح ہے اور سور پر ان کا عقد کرنا بکری پر مسلمان کے عقد کرنے کی طرح ہے






No comments:

Powered by Blogger.