Nek kamon ya gunah ke kamon par ujrat lene ka hukam
نیک کاموں یا گناہ کے کاموں پر اجرت لینے کا حکم
سوال : گانے اور ماتم کرنے پر اجرت لینے کا حکم کیا ہے؟
جواب : ان پر اور ان کے سوا کسی گناہ کے کام پر اجرت لینا جائز نہیں
سوال : اذان,اقامت,تعلیم قرآن اور حج پر اجرت لینے کا حکم کیا ہے؟
جواب : حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک یہ سب جائز ہے ( امام مالک,امام ابو یوسف,امام محمد,امام شافعی, اور امام احمد رحمھم اللہ تعالی جمہور فقہائے امت کے نزدیک تعلیم القرآن وغیرہ پر اجرت لینا جائز ہے.متأخرین علمائے احناف نے فتویٰ دیا ہے کہ تعلیم قرآن وغیرہ پر بقدر قناعت و کفایت اجرت لینا جائز ہے اور ایصال ثواب پر اجرت لینا قطعاً جائز نہیں
واللّه تعالی اعلم

No comments: