Shaheed k ahkam ka bayan

شہید کے احکام کا بیان

سوال : کیا شہید کا حکم بعض احکام میں مختلف ہوتا ہے؟


جواب : جی ہاں ! اس کا حکم بعض احکام میں مختلف ہوتا ہے۔

سوال : ان احکام کو بیان کیجیئے؟

جواب : وہ مسلمان جسے کفار نے قتل کر دیا یا وہ میدان جنگ میں پایا گیا اس حال میں کہ اس پر زخم کا نشان ہے پس وہ اس زخم سے مر گیا یا مسلمانوں نے اسے ناحق قتل کردیا اور اس کو قتل کرنے سے دیت واجب نہیں ہوئی تو اسے کفن دیا جائے اور اس پر نماز پڑھی جائے اور اسے غسل نہ دیا جائے۔

سوال : اگر وہ شہید ہوا جو جنبی تھا تو اسے غسل دیا جاۓ یا نہیں؟

جواب : امام ابو حنیفہ کے نزدیک اسے غسل دیا جاۓ اور آپ کے صاحبین فرماتے ہیں کہ اسے غسل نہ دیا جائے اور اسی طرح انہوں نے شہید بچے کے غسل میں اختلاف کیا ہے پس امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں کہ اسے غسل دیا جاۓ اور آپ کے دونوں شاگرد فرماتے ہیں کہ غسل نہ دیا جائے۔

سوال : ہم جان چکے ہیں کہ شہید کو مردوں کی طرح غسل نہ دیا جائے تو کیا جو اس پر خون ہے اسے دھویا جائے اور کیا اس کے کپڑے اس سے اتارے جائیں ؟

جواب : اس کا خون اس سے نہ دھویا جائے اور اس کے کپڑے اس سے نہ اتارے جائیں لیکن پوستین ، روئی دار کپڑے , موزے اور ہتھیار اس سے اتار لئے جائیں۔

سوال : جو میدان جنگ میں زخمی کیا گیا پھر اس نے کھا لیا یا پی لیا یا اس کا علاج کیا گیا پھر وہ مر گیا تو کیا وہ شہید کے حکم میں ہے؟

جواب : وہ اللّٰه عزوجل کے ہاں شہید کے حکم میں ہے اس حیثیت سے کہ وہ ان شاء اللّٰه شہید کا ثواب پائے گا۔ اور بہرحال ان احکام میں جن کا تعلق بندوں سے ہے پس وہ اس شہید کے حکم میں داخل نہیں جسے غسل نہیں دیا جا سکتا اور کھانے پینے اور علاج کرنے کا نام اِرتِثَاث رکھا جاتا ہے۔

سوال : جو میدان جنگ میں زخمی کیا گیا اور وہ زندہ باقی رہا یہاں تک کہ ایک نماز کا وقت اس پر گزر گیا اس حال میں کہ وہ ہوش میں رہا یا میدان جنگ سے زندہ منتقل کیا گیا تو اس کا کیا حکم ہے؟


جواب : یہ بھی ارتثاث میں سے ہے پس اسی لیے اسے تمام مردوں کی طرح غسل دیا جاتا ہے۔

سوال : جو حد اور قصاص میں قتل کیا گیا اس کا کیا حکم ہے؟

جواب : اسے غسل دیا جاۓ اور اس پر نماز پڑھی جائے۔

سوال : جو باغیوں اور ڈاکوؤں میں سے قتل کیا گیا تو اس پر نماز پڑھی جائے؟

جواب : اس پر نماز نہ پڑھی جائے۔





••••••••••••••••••••

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَ تُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ

وصلی اللہ تعالی علی امام الانبیاء والمرسلین و خاتم النبیین و علی الہ الطیبین و اصحابہ الطاھرین و جمیع المومنین برحمتک یا ارحم الراحمین

فقہ کورس مکمل الحمدللّه

📚🖋🗃

Sight Of Right

No comments:

Powered by Blogger.