Anbiya E Karaam A.S or Qadyani

Unit 1

Lesson 5


 انبیائے کرام علیہم السلام اور قادیانی



انبیائے کرام اللّه تعالی کے وہ برگزیدہ بندے ہیں ۔جن کا انتخاب اللّه تعالی نے خود فرمایا ان کی براہ راست تعلیم و تربیت فرمائی بچپن سے لے کر لحد تک ان کی حفاظت فرمائی ان کو معصوم عن الخطا قرار دیا 

ان برگزیدہ ہستیوں کا آغاز حضرت آدم السلام سے ہوا یہ سلسلہ نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللّه علیہ وسلم پر ختم ہوا ۔ہر نبی صادق نے اپنے سے پہلے نبی علیہ السلام کی تصدیق کی ۔ان کی تعلیمات کو حق قرار دیا

 قرآن کریم میں انبیاء کرام علیہ السلام کی تصدیق اور ان کے احترام کا حکم دیا گیا ہے ۔ ان انبیاء کرام علیہم السلام کی حقانیت کی دلیل یہ کہ وہ ایک دوسرے کی تصدیق کرتے ہیں ۔مسلمان کے لئے جس طرح نبی کریم صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کا احترام ضروری ہے اسی طرح حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک ہر پیغمبر پر ایمان لانا ان کا احترام کرنا ضروری ہے اور جو شخص اس میں کوتاہی کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو گا ۔

البتہ چونکہ حضور اکرم صلی اللّه علیہ وسلم دین کامل اور شریعت کامل لے کر تشریف لائے اس لیے باقی تمام کتب اور شریعتیں منسوخ ہو گئیں اور ان پر عمل کرنے کا حکم ختم ہوگیا لیکن اس کے باوجود نہ ان انبیاء کرام کے احترام میں معمولی کمی کی جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کی کتب کے بارے میں تحقیر آمیز رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے بلکہ نبی کریم صلی اللّه علیہ وسلم نے ایک حدیث مبارکہ کے ذریعے مسلمانوں کو انبیائےکرام علہیم السلام کے درمیان درجہ بندی کرنے کی ممانعت فرمائی ہے تاکہ ان کی تحقیقر کا کوئی پہلو باقی نہ رہے یہ تو انبیائے کرام علیہم السلام کے بارے میں تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے






 مرزا غلام احمد قادیانی کے عقائد کیا ہیں؟ 
اور مرزا غلام احمد قادیانی نے کس طرح سے انبیاء کرام علیہم السلام کی توہین کی ہے؟
اس کی تحریرات میں خود ملاحظہ فرمائیں اور سوچیں کہ کیا کوئی شخص انسانیت میں اتنا بھی گر سکتا ہے ؟
ان برگزیدہ ہستیوں کے بارے میں اتنے گرے ہوئے خیالات کا اظہار کرسکتا ہے ؟

 اس کے باوجود وہ اسلام اور خدا تعالیٰ کا برگزیدہ بندہ اور مسیح موعود اور نبی (جھوٹا ) ہونے کا دعوی بھی کرتا ہے حالانکہ وہ مندرجہ ذیل تحریر میں خود ان انبیاء کرام علیہم السلام کی توہین کو موجب غضب  قرار دے چکا ہے ۔

 اسلام میں کسی نبی کی تحقیر کفر ہے اور سب پر ایمان لانا فرض ہے کسی نبی کے اشارہ سے بھی تحقیقر سخت و معصیت اور موجب نزول غضب الہی ہیں 

چشمہ معرفت ،ص 390 خزائن ص 390 ،ج 23 از مرزا قادیانی


مندرجہ بالا تحریر کی روشنی میں خود مرزا غلام احمد قادیانی کی تحریریں ملاحظہ فرمائیں اور اس تحریر کی روشنی میں مرزا غلام احمد قادیانی کے بارے میں فیصلہ کریں ۔

میں اس بات کا خود قائل ہوں کہ دنیا میں کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس نے کبھی اجتہاد میں غلطی نہیں کی


 حقیقت الوحی ص135 ، خزائن ص 573 ج 122 از مرزا غلام قادیانی


میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں 
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار 

(درثمین ص123 از مرزا غلام قادیانی )


 خدا میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے کہ اگر نوح کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہوتے


 حقیقت الوحی ص 137 خزائن ص 575 ج 22 از مرزا قادیانی 

پس اس امت کا یوسف یعنی یہ عاجز
مرزا غلام قادیانی اسرائیلی یوسف سے بڑھ کر ہے کیونکہ یہ عاجز قید کی دعا کرکے بھی قید سے بچایا گیا مگر یوسف بن یعقوب قید میں ڈالا گیا 


براہین احمد یہ ج 5 ص 99 ،خزائن ج 21 از مرزا غلام قادیانی 


اور یہ جو فرمایا کہ واتخذوا من مقام ابراہیم مصلی 
یہ قرآن شریف کی آیت ہے اور اس مقام میں اس کے یہ معنی کہ یہ ابراہیم (مرزا غلام احمد قادیانی )جو بھیجا گیا  تم اپنی عبادتوں اور عقیدوں کو اس کی طرز پر بجا لاؤ اور ہر ایک امر میں اس کے نمونہ پر اپنے تئیں بناؤ 



اربعین نمبر3 ،ص 38 خزائن ج 17 ص 420 ،421 از مرزا غلام قادیانی 


پس اب کیا یہ پرلے درجہ کی بے غیرتی نہیں  کہ جہاں ہم " لانفرق بین احد من رسله  " میں داود اور سلیمان ،زکریا اور یحییٰ علیہ السلام  کو شامل کرتے ہیں وہاں مسیح موعود جیسے عظیم الشان نبی کو چھوڑ دیا جاوے


کلمتہ الفصل ص 117مولفہ مرزا بشیر احمد مندرجہ ریویو آف ریلیجز قادیان مارچ اپریل 1915ء 


خدا تعالی نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے ہیں ۔میں آدم ہوں، میں شیث ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں ، میں اسحٰق ہوں، میں اسماعیل ہوں، میں یعقوب ہوں، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں داود ہوں ،میں عیسیٰ ہوں اور آنحضرت کے نام کا میں مظہراتم ہوں 
یعنی ظلی طور پر محمد اور احمد ہوں


حقیقت الوحی، حاشیہ ص 73، خزائن ص76  ج 22 از مرزا غلام احمد قادیانی 




قارئین کرام ! مندرجہ بالا خالصتا  کفریہ کلمات قادیانی جماعت کے خبث باطن کا مظہر ہیں۔ 
قادیانیوں سے بچنا اور تمام مسلمانوں کو ان سے بچانا ہم سب کا دینی فریضہ ہے۔ 
آئیے ہم سب مل کر " قادیانی کفر خالص " کے خلاف 
 !!!! سیسہ پلائ دیوار بن جائیں 

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت 


170 comments / Replies

  1. انبیائے کرام اللّه تعالی کے....... بندے ہیں

    ReplyDelete
  2. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  3. لانفرق بین۔۔۔۔۔۔۔۔۔ من رسله

    ReplyDelete
  4. اسلام میں کسی نبی کی تحقیر۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے

    ReplyDelete
  5. واتخذوا من مقام ۔۔۔۔۔۔۔۔ مصلی

    ReplyDelete

  6. میں اس بات کا خود قائل ہوں کہ دنیا میں کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس نے کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں غلطی نہیں کی

    ReplyDelete

  7. میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوں نیز ابراہیم ہوں

    ReplyDelete
  8. کسی نبی کے اشارہ سے بھی تحقیقر سخت و معصیت اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں

    ReplyDelete
  9. حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تک ہر پیغمبر پر ایمان لانا ان کا احترام کرنا ضروری ہے

    ReplyDelete
  10. انبیاء کرام کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عن الخطا قرار دیا

    ReplyDelete
  11. خدا تعالی نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹھہرایا

    ReplyDelete
  12. انبیائےکرام علہیم السلام کے درمیان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرنے کی ممانعت فرمائی ہے۔

    ReplyDelete
  13. ہر نبی صادق نے اپنے سے پہلے نبی علیہ السلام کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کی ۔

    ReplyDelete
  14. قادیانیوں سے بچنا اور تمام مسلمانوں کو ان سے بچانا ہم سب کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے

    ReplyDelete
  15. سب مل کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے خلاف
    سیسہ پلائ دیوار بن جائیں

    ReplyDelete
  16. خدا میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے کہ اگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہوتے

    ReplyDelete
  17. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete

Powered by Blogger.