Aqeeda E Toheed Or Qadyani

Unit 1 
Lesson 3

لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ


اس جیسا کوئی نہیں.۔۔ وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

 (القرآن)


عقیدہ توحید اور قادیانی


ہمارے دین کی بنیاد یقین پر ہے. حضرت عبداللّه بن مسعود رضی اللّه تعالیٰ عنہ کا قول ہے

 "الیقین الایمان کله" 


یقین ہی ایمان کی روح ہے

اللّه تبارک و تعالیٰ کی ذات پر کامل ایمان و یقین کا نام عقیدہ توحید ہے. اس عقیدے کو سارے اسلامی عقائد میں بنیادی، اساسی اور غیر معمولی اہمیت حاصل ہے. اللّه تبارک تعالیٰ ہی تمام جہانوں کی مخلوقات اور انسانوں کا حقیقی خالق اور مالک ہے. ہم دن میں پانچ مرتبہ اللّه تبارک و تعالیٰ کی صفات خاص کا اعلان اور تجدید کرتے ہیں کیونکہ وہی ہمارا ازلی و ابدی مالک ہے.جب انسان دل کی گہرائیوں سے اللّه کے وجود کا اقرار اور زبان سے اعلان کرے تو پھر اس کی الوہیت کا تقاضا ہے کہ اسی کی محبت تمام قسم کی محبتوں پر غالب رہے

توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے
   یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لیے ہے

جس طرح اللّه تبارک و تعالیٰ کی ذات اقدس میں کوئی شریک نہیں اسی طرح اس کی صفات میں کسی کو شریک کرنا بھی کفر ہے. اللّه تبارک و تعالیٰ ہر گناہ معاف فرما دیں گے لیکن شرک جیسا گناہ نا قابل معافی ہے





مرزا غلام احمد قادیانی نے جہاں اور بے شمار دعویٰ جات کیے اور مغلظات تحریر کیں وہاں اللّه تعالیٰ کی لازوال، بے مثال اور مالک کل جہاں
 بیقی وجه ربک ذوالجلال والاکرام 
جیسی ذات کو بھی نہیں بخشا

ذات باری تعالیٰ کے متعلق قادیانی عقائد ملاحظہ کریں 
 قیوم العالمین ایک ایسا وجود اعظم ہے جس کے لیے بے شمار ہاتھ پیر اور ہر ایک عضو اس کثرت سے ہے کہ تعداد سے خارج اور لا انتہا عرض اور طول رکھتا ہے اور تیندوے کی طرح اس وجود عظیم کی تاریں بھی ہیں جو صفحہ ہستی کے تمام کناروں تک پھیل رہی ہیں
(توضیح مرام ص 5،خزائن ص 90،ج 3)
.....................................................................

کیا کوئی عقلمند اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ اس زمانہ میں خدا سنتا تو ہے مگر بولتا نہیں پھر بعد اس کا یہ سوال ہوگا کہ کیوں نہیں بولتا؟ کیا زبان پر مرض لاحق ہوگئی ہے؟
ضمیمہ براہین احمدیہ، حصہ پنجم، ص144 خزائن  312ص ۔۔۔  ج 21
......................................................................

وہ خدا جس کے قبضہ میں ذرہ ذرہ ہے اس سے انسان کہاں بھاگ سکتا ہے. وہ فرماتا ہے کہ میں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا
(تجلیات الہیہ، ص4، خزائن، ص396، جلد20)
.......................................................................

سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا
(دافع البلا۔۔ص 11،خزائن نمبر 18 ص231)

.......................................................................

میں نے ایک کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں
(کتاب البریہ ص 85،خزائن ص 103،ج13)

.......................................................................

اور بعض نبیوں کی کتابوں میں میری نسبت بطور استعارہ فرشتہ کا لفظ آگیا ہے اور "دانی ایل نبی" نے اپنی کتاب میں میرا نام میکائیل رکھا ہے اور عبرانی میں لفظی معنی میکائیل کے ہیں "خدا کی مانند"
(اربعین نمبر 3،ص25،خزائن ص413 ج 17)
.......................................................................

 ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس کے ساتھ حق کا ظہور ہو گا گویا کہ آسمان سے خدا اترے گا
(حقیقت الوحی، ص95خزائن ص98، 99ج22)
.......................................................................

ایک دفعہ تمثیلی طور پر مجھے خدا تعالیٰ کی زیارت ہوئی
اور میں نے اپنے ہاتھ سے کئی پیشن  گوئیاں لکھیں. جن کا یہ مطلب تھا کہ ایسے واقعات ہونے چاہئیں. تب میں نے وہ کاغذ دستخط کرانے کے لیے خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کیا اور اللّه تعالیٰ نے بغیر کسی تامل کے سرخی کے قلم سے اس پر دستخط کیے اور دستخط کرنے کے وقت قلم کو چھڑکا. جیسا کہ قلم پر زیادہ سیاہی آجاتی ہے تو اسی طرح پر جھاڑ دیتے ہیں اور پھر دستخط کر دیئے اور اسی وقت میری آنکھ کھل گئی اور اس وقت میاں عبداللّه سنوری مسجد کے حجرہ میں میرے پیر دبا رہا تھا کہ اس کے روبرو غیب سے سرخی کے قطرے میرے کرتے اور اس کی ٹوپی پر بھی گرے اور عجیب بات یہ ہے کہ سرخی کے قطرے گرنے اور قلم جھاڑنے کا ایک ہی وقت تھا ایک سیکنڈ کا بھی فرق نہ تھا
(حقیقت الوحی ص255، خزائن ص267، ج22)
..................................................................

مندرجہ بالا عبارات پڑھنے کے بعد کوئی مسلمان اس بات کا تصور کر سکتا ہے کہ ایسا شخص یا اس کے ماننے والے مسلمان تو کیا شریف انسان کہلانے کے بھی مستحق ہیں؟... کیا اسی کا نام احمدیت ہے؟
کیا یہ اسلام کی خدمت ہے؟
 کیا اس قسم کے عقائد سے امت مسلمہ کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے؟
فیصلہ آپ نے کرنا ہے
قادیانیوں سے خود بچییں، مسلمانوں کو بچائیں، اپنے علاقوں اور محلوں پر نظر رکھیں. کسی مسلمان کو اس انداز سے گمراہ کرنے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی؟ احمدیت کے روپ میں اسلام دشمنی سے ہوشیار رہیں. اللّه تعالیٰ ہر مسلمان کے دین و ایمان کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین

118 comments / Replies

  1. ہمارے دین کی بنیاد _____پر ہے

    ReplyDelete
  2. اللہ تبارک و تعالی کی ذات پر کامل ایمان و یقین کا نام_______ہے .

    ReplyDelete
  3. سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا______بیجھا

    ReplyDelete
  4. مرزا کا کہنا ہے کہ بعض نبیوں کی کتابوں میں میں میری نسبت بطور استعارہ ________کا لفظ آگیا ہے

    ReplyDelete
  5. مرزا کا کہنا کہ میں نے اپنے ہاتھ سے کئ _______لکھیں

    ReplyDelete
  6. احمدیت کے روپ میں _______دشمنی سے ہوشیار رہیں

    ReplyDelete
  7. اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کے _______کی حفاظت فرمائے آمین

    ReplyDelete
  8. ۔...... کے روپ میں اسلام دشمنی سے ہوشیار رہیں

    ReplyDelete
  9. ایک دفعہ تمثیلی طور پر مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی زیارت ہوئی

    ReplyDelete
  10. مرزا کا کہنا ہے کہ دانی ایل نبی نے اپنی کتاب میں میرا نام________رکھا .

    ReplyDelete
  11. یہ بندہ دو عالم سے۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے لیے ہے

    ReplyDelete
  12. میں نے ایک کشف میں دیکھا کہ میں خود۔۔۔۔۔۔۔ ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں

    ReplyDelete
  13. انسان دل کی گہرائیوں سے اللّه کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا اقرار اور زبان سے اعلان کرےا

    ReplyDelete
  14. قادیانیوں سے خود بچیں اور ________کو بچائیں .

    ReplyDelete
  15. الوہیت کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت تمام قسم کی محبتوں پر ______رہے .

    ReplyDelete
  16. الوہیت کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت تمام قسم کی محبتوں پر ______رہے .

    ReplyDelete
  17. الوہیت کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت تمام قسم کی محبتوں پر ______رہے .

    ReplyDelete
  18. الوہیت کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت تمام قسم کی محبتوں پر ______رہے .

    ReplyDelete
  19. قادیانیوں سے خود بچیں اور ________کو بچائیں .

    ReplyDelete
  20. اسلام علیکم باجی شافیہ طاہر

    ReplyDelete

Powered by Blogger.