FIQAH

 فقہ کی تعریف

لغت میں بمعنی سمجھ بوجھ کے ہیں


 اصطلاح میں فقہ 

شریعت کے ان احکامات کا نام ہے جو قرآن ،حدیث، اجماع اور قیاس سے حاصل کئے گئے ہوں

 علم فقہ کا موضوع

مکلف (یعنی عاقل اور بالغ) انسان کے ظاہری اعمال.

 علم الفقہ کا فائدہ 

شرعی احکام کی سمجھ اور دونوں جہانوں کی کامیابی کا حصول

 علم الفقہ کا حکم

علم فقہ کے بنیادی مسائل  سیکھنا فرض ہے

 علم الفقہ کی فضیلت 

فقہ کے ماہر کو فقیہ کہتے ہیں اور حدیث مبارک کا مفہوم ہے کہ


جس کے لئے اللّه خیر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو دین میں سمجھ (فقہ) عطا فرماتا ہے



ایک دوسری روایت کا مفہوم ہے کہ ایک فقیہ کو دھوکہ دینا شیطان کے لئے ہزار عبادت کرنے والوں کو 

دھوکہ دینے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے








 فقہ کی حقیقت / تفصیل کیا ہے؟ 🔸


انسانی کمالات کا مدار علمی اور عملی کمال پر ہے، اگر دنیوی اور عصری علوم کا دین سے تعلق نہ ہو تو وہ  سراسر جہالت ہے، اور دینی علوم میں "علمِ فقہ" کو جو اہمیت اورعظیم مقام حاصل ہے وہ کسی اور علم کو حاصل نہیں ہے، قرآنِ کریم سمجھنے اور حدیث طلب کرنے کا آغاز فقہ ہی سے ہوتا ہے، اور یہی فقہ قرآن وحدیث کا نتیجہ اور ثمرہ بھی ہے، اگر کوئی دینی  طالبِ علم یا عالمِ دین فقہ میں ناپختہ ہو تو اسے قرآنِ پاک اور حدیث شریف سمجھنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔

فقہ قرآن وحدیث سے ہٹ کر شریعت کا کوئی مستقل یا الگ سرچشمہ اور ماخذ نہیں ہے، بلکہ وہ ایک خاص ضابطہ کے تحت قرآن وحدیث کی  مکمل اور جامع شرح ہے، یہ قرآن وحدیث سے الگ کوئی چیز نہیں ہے، بلکہ  اس کو قرآن وحدیث ہی سے لیا گیا ہے، جن باتوں کو قرآن وحدیث میں اصولی اور اجمالی  طور پر بیان کیا گیا ہے، انہی باتوں کو ائمہ نے فقہ میں تفصیل کے ساتھ فروعات اور جزئیات کی شکل میں نمایاں کیا ہے۔

وقال الإمام الشافعي، رضي اللّه عنه • 

 جميع ما تقوله الأئمة شرح للسنة، وجميع شرح السنة شرح للقرآن


امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللّه  (المتوفیٰ 204ھ) فرماتے ہیں

"ائمہ کرام نے جتنی باتیں بیان فرمائی ہیں وہ سب حدیث ہی کی شرح ہیں اور پورا ذخیرہ احادیث قرآنِ کریم کی شرح ہے"


 امام محمد بن محمد غزالی (المتوفی 505ھ) لکھتے ہیں


 وأن الفقه أشرف منه من ثلاثة أوجه. أحدها: أنه • 

علم شرعي؛ إذ هو مستفاد من النبوة


 بے شک فقہ علمِ شرعی ہے کیوں کہ وہ نبوت (یعنی قرآن وحدیث) ہی سے لیا گیا ہے۔


إحياء علوم الدين1 / 19)

اسلام کے شروع زمانہ میں فقہ کا دائرہ اتنا وسیع تھا کہ  اس میں عقائد ، اخلاق، اور فروعی مسائل سب شامل تھے، چناچہ جلیل القدر تابعی ، امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت کوفی رحمہ اللّه (المتوفی 150ھ) سے فقہ کی تعریف اس طرح منقول ہے

 "والفقه معرفة النفس ما لها وما عليها"


 "فقہ ان چیزوں کو جاننے کا نام ہے جو نفس کو فائدہ پہنچائیں اور جو اسے نقصان پہنچائیں"



  شرح التلويح على التوضيح1 / 16


پھر جب خلیفہ مامون الرشید کے دور میں یونانی فلسفہ کی ترجمہ والی کتابوں کے اثرات سے عقائد کی سادگی ختم ہوگئی  اور اس کے مباحث طویل، مشکل، اور پیچیدہ بن گئے تو عقائد کو فقہ سے نکال کرایک مستقل فن کی حیثیت دے دی گئی اور وہ "علم الکلام" کے نام سے مشہور ہوگیا، اس کے بعد اخلاقیات کو فقہ سے نکال کر ایک الگ علم کی حیثیت حاصل ہوگئی جو "علمِ تصوف" کے نام سے مشہور ہوا، اس کے بعد  "فقہ" صرف عملی جزئیات اور فروعی مسائل  کا نام رہ گیا، اب اس میں عقائد اور اخلاق داخل نہیں ہیں، اس لیے بعد کے زمانہ کے فقہاء نے فقہ کی یہ تعریف کی ہے کہ 


’’فالفقه لغةً: العلم بالشيء، ثم خص بعلم الشريعة، وفقه بالكسر فقهاً علم، وفقه بالضم فقاهةً صار فقيهاً. واصطلاحاً: عند الأصوليين

 العلم بالأحكام الشرعية الفرعية المكتسب من أدلتها التفصيلية 


فقہ شرعی و عملی احکام اور قوانین کے علم کا نام ہے جو ان کے تفصیلی دلائل سے حاصل ہو



الدر المختار وحاشية ابن عابدين
 (رد المحتار) (1/ 36)

فقط واللّه اعلم

203 comments / Replies

  1. لغت میں فقہ کے معنی ہیں

    ReplyDelete
  2. اصطلاح میں فقہ ان احکامات کا نام ہے جو قرآن ،حدیث ،اجماع اور ۔۔۔۔۔۔ سے حاصل کیے گئے ہوں

    ReplyDelete
  3. علم فقہ کا موضوع
    ۔۔۔۔۔۔ کے ظاہر اعمال

    ReplyDelete
  4. علم فقہ کا فائدہ شرعی احکام کی سمجھ اور ۔۔۔۔کی کامیابی کا حصول

    ReplyDelete
  5. علم فقہ کے بنیادی مسائل سیکھنا ۔۔۔۔۔۔ہے

    ReplyDelete
  6. فقہ کے ماہر کو ۔۔۔۔۔۔کہتے ہیں ؟

    ReplyDelete
  7. حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے جس کے اللہ ۔۔۔۔۔کا ارادہ فرماتا ہے اسے علم ۔۔۔۔کی سمجھ عطا فرماتا ہے ؟؟؟

    ReplyDelete
  8. ایک ۔۔۔۔۔کو دھوکہ دینا شیطان کے
    لئیے ہزاروں ۔۔۔۔۔۔والوں کو دھوکہ دینے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ؟

    ReplyDelete
  9. انسانی کمالات کا مدار ۔۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔کمال پر ہے

    ReplyDelete
  10. اگر دنیوی اور عصری علوم کا تعلق ۔۔۔۔سے نہ ہو تو سراسر ۔۔۔۔۔۔ہے

    ReplyDelete
  11. ۔۔۔۔سمجھنے اور ۔۔۔۔۔طلب کرنے کا آغاز ہی ۔۔۔۔۔ہوتا ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. قرآن پاک کو سمجھنے اور حدیث طلب کرنے کا آغاز ہی فقہ سے ہوتا ہے

      Delete
    2. قرآن کریم+حدیث+فقہ

      Delete
    3. قرآن کریم
      حدیث
      فقہ

      Delete
    4. قران کریم
      حدیث
      فقہ

      Delete
  12. اگر کوئی دینی طالب علم یا عالم دین ۔۔۔۔۔۔میں ناپختہ ہو تو اسے تو اسے ۔۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔۔سمجھنے بہت میں دشواری ہوتی ہے

    ReplyDelete
  13. امام محمد بن ادریس شافعی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔۔۔۔۔نے جتنی باتیں بیان فرمائی ہیں وہ سب ۔۔۔۔کی شرح ہیں

    ReplyDelete
  14. پورا ذخیرہ احادیث ۔۔۔۔کی شرح ہے

    ReplyDelete
  15. امام محمد بن غزالی المتوفی 505ء
    لکھتے ہیں فقہ علم ۔۔۔۔۔ہے کیونکہ ؤہ ۔۔۔۔سے ہی لیا گیا ہے

    ReplyDelete
  16. اسلام کے شروع کے زمانہ میں ۔دائرہ اتنا وسیع تھا کہ اس میں ۔۔۔۔۔۔اخلاق اور ۔۔۔۔۔سب شامل تھے

    ReplyDelete
  17. جلیل القدر تابعی۔۔۔۔تھے

    ReplyDelete
    Replies
    1. امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت کوفی رحمتہ اللہ علیہ

      Delete
    2. امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ

      Delete
  18. فقہ ان چیزوں کو جاننے کا نام ہے جو ۔۔۔۔۔کو فائدہ پہنچائیں اور اسے ۔۔۔۔پہنچائیں

    ReplyDelete
  19. پھر جب ۔۔۔۔۔کے دور میں یونانی فلسفہ کے ترجمہ والی کتابوں کے اثرات سے ۔۔۔۔۔کی سادگی ختم ہو گئی

    ReplyDelete
    Replies
    1. خلیفہ مامون الرشید+عقائد

      Delete
    2. مامون الرشید اورر عقاعد

      Delete
  20. اس کے ۔۔۔۔طویل اور پیچیدہ بن گئے

    ReplyDelete
  21. عقائد کو فقہ سے نکال کر ایک مستقل ۔۔۔۔کی حیثیت دے دی گئی

    ReplyDelete
  22. وہ ۔۔۔۔کے نام سے مشہور ہو گیا

    ReplyDelete
  23. اس کے بعد ۔۔۔۔۔فقہ سے نکال کر ایک الگ علم کی حیثیت حاصل ہو گئی

    ReplyDelete
  24. اخلاقیات کو ۔۔۔۔۔کا نام دیا گیا

    ReplyDelete
  25. ۔۔۔۔۔صرف عملی جزئیات اور ۔۔۔۔کا نام رہ گیا

    ReplyDelete
  26. اب فقہ میں عقائد اور ۔۔۔شامل نہیں ہیں

    ReplyDelete
  27. فقہ شرعی و عملی احکام اور ۔۔۔۔۔کے علم کا نام ہے

    ReplyDelete
  28. و اخر دعونا ان الحمد للہ رب العالمین

    ReplyDelete
    Replies
    1. وما علینا الاالبلاغ المبین

      Delete

  29. • وقال الإمام الشافعي، رضي اللّه عنه
    جميع ما تقوله الأئمة شرح للسنة، وجميع شرح السنة شرح للقرآن‘

    ReplyDelete

  30. • وقال الإمام الشافعي، رضي اللّه عنه
    جميع ما تقوله الأئمة شرح للسنة، وجميع شرح السنة شرح للقرآن‘

    ReplyDelete
    Replies

    1. امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللّه (المتوفیٰ 204ھ) فرماتے ہیں

      "ائمہ کرام نے جتنی باتیں بیان فرمائی ہیں وہ سب حدیث ہی کی شرح ہیں اور پورا ذخیرہ احادیث قرآنِ کریم کی شرح ہے"

      Delete
  31. الحمدللہ فالو کر دیا
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا

    ReplyDelete

Powered by Blogger.