Ghusal k Faraiz

غسل کے فرائض کا بیان


سوال  : غسل کے فرائض کیا ہیں؟

جواب : فرض غسل میں (درج ذیل امور ) فرض ہیں     


 ایک مرتبہ کلی کرنا (کہ پانی) منہ کو حلق تک بھر دے 
  (ایک مرتبہ) 
ناک کے نرم حصہ تک پانی داخل کرنا 
 (ایک مرتبہ) تمام ظاہری بدن کو دھونا






سوال : سنت کے طریقے پر کیسے غسل کیا جائے؟

جواب : غسل مسنون یہ ہے کہ غسل کرنے والا اپنے ہاتھوں کو دھونے سے ابتداء کرے پھر استنجا کرے یعنی شرمگاہ اور سرین کو دھوئے, اور اسنتجا کے وقت نرم ہو جائے جتنا ہو سکے. اور ظاہری نجاست کو دور کرے اگر بدن پر ہو. پھر نماز والا وضو کرے پھر اپنے سر پر اور باقی جسم پر تین مرتبہ پانی بہائے اور دونوں کان, دونوں بغل اور ناف وغیرہ کے سوراخوں کی دیکھ بھال کرے جہاں تک دیکھ بھال کے بغیر پانی نہیں پہنچتا
(یعنی ایسے مقامات کو اہتمام سے دھوئے)

فائدہ   جب وہ تخت,پتھر یا پتھر کے چوکے پر غسل کرے جہاں مستعمل پانی نہیں ٹہرتا تو معتاد(طریقہ)کے مطابق اپنے پاؤں وضو کے آخر میں دھوئے اور اگر مستعمل پانی غسل خانہ میں ٹھر جاتا ہو تو پاؤں دھونے کو مؤخر کرے پس اس جگہ سے جدا ہونے کے بعد غسل کے آخر میں اپنے پاؤں دھوئے



سوال : غسل کی یہ کیفیت خاص طور پر اس (شخص) کیلیئے ہے جس پر غسل فرض ہو چکا ہے یا سب غسل کرنے والوں کے لئے ہے؟

جواب : یہ (طریقہ) ہر غسل کرنے والے کیلیئے برابر ہے کہ غسل فرض ہو یا مسنون ہو



سوال : کیا عورت کو فرض غسل میں(سر کے) بال تر کرنے میں رخصت(حاصل)ہے؟یا اس پر واجب ہے کہ وہ اپنی مینڈھیاں کھولے تا کہ وہ ان کو تر کرے؟

جواب  : عورت پر(لازم)نہیں کہ وہ اپنی مینڈھیاں کھولے اور نہ ہی بالوں کو تر کرنا اس پر واجب ہے جس وقت کہ پانی(بالوں)کی جڑوں تک پہنچ جائے اور یہ رخصت صرف اس عورت کیلیئے ہے جس کے بال مینڈھیوں (کی صورت میں) ہوں. پس اگر(بال)ایسے نہ ہوں تو جڑوں تک پانی پہنچانے کے ساتھ بالوں کو تر کرنا اس پر واجب ہے, اور اسی طرح فرض غسل میں(سر کے) تمام بالوں کو تر کرنا مرد کیلئیے ضروری ہے اگرچہ اس کے (سر کے) بال بہت ہوں

54 comments / Replies

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکتہ

    ReplyDelete
  2. فرائض غسل کون کون سے ہیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. ایک مرتبہ کلی کرنا منہ کو حلق تک پانی سے بھرنا
      ناک کے نرم حصہ تک پانی داخل کرنا
      تمام ظاہری بدن کو دھونا

      Delete
    2. ایک مرتبہ کلی کرنا منہ کو حلق تک پانی سے بھرنا۔
      ناک کے نرم حصہ تک پانی داخل کرنا۔
      تمام ظاہری بدن کو دھونا۔

      Delete
    3. ایک مر تبہ کلی کرنا منہ کو حلق تک پا نی سے بھرنا
      ناک کے نرم حصہ تک پا نی داخل کرنا
      تما م ظاہری بدن کو دھو نا

      Delete
    4. ایک مرتبہ کلی کرنا منہ کو حلق تک پانی سے بھرنا۔
      ناک کے نرم حصہ تک پانی داخل کرنا۔
      تمام ظاہری بدن کو دھونا۔

      Delete
    5. كلى كرنا يعنى منہ كو حلق تک پانى سے بھرنا..ناک كے نرم حصے تک پانى پہنچانا..تمام ظاہرى بدن كو دھونا

      Delete
    6. کلی کرنا اس طرح کہ منہ تک حلق پانی سے بھر جائے

      ناک کے نرم حصے تک پانی پہنچانا
      تمام ظاہری بدن کو دھونا

      Delete
    7. ١۔ کلی کرنا
      ٢۔ ناک میں نرم ہڈی تک پانی ڈالنا
      ٣۔ سارے جسم پہ اتنا پانی بہانا کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہے

      Delete
  3. غسل کرنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کو صاف کرے اگر بدن پر ہو

    ReplyDelete
  4. سر اور جسم۔پر ۔۔۔۔۔۔دفعہ پانی بہائے

    ReplyDelete
  5. پاؤں دھونے کے بارے کیا حکم ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. جہاں مستعمل پانی نہیں ٹھرتا تو متعاد طریقہ کے مطابق وضو کی طرح پاؤں آخر میں دھوۓ اور اگر مستعمل پانی غسل خانہ میں ٹھر جاتا ہو تو پاؤں دھونا موخئر کرے پس اس جگہ سے جدا ہونے کے بعد آخر میں دھوۓ

      Delete
    2. جہاں مستعمل پا نی نہیں ٹھر تا تو متعاد طریقہک
      مطا بق وضو کی طرح پاوں آخر میں دھوے اار اگر مستعمل پا نی غسل خانہ میں ٹھر جا تا ہو تو
      پاوں دھو نا مو خئر کرے پس اس جگہ سے جدا
      ہو نے کے بعد آخر میں دھوے

      Delete

    3. جہاں مستعمل پانی نہیں ٹھرتا تو متعاد طریقہ کے مطابق وضو کی طرح پاؤں آخر میں دھوۓ اور اگر مستعمل پانی غسل خانہ میں ٹھر جاتا ہو تو پاؤں دھونا موخئر کرے پس اس جگہ سے جدا ہونے کے بعد آخر میں دھوۓ

      Delete
    4. جہاں مستعمل پانی نہیں ٹہھرتا تو معتاد طریقے کے مطابق وضو کی طرح پاؤں آخر میں دھوئے اور اگر مستعمل پانی غسل خانہ میں ٹہھر جاتا ہو تو پاؤں دھونا مؤخر کرے پس اس جگہ سے جدا ہونے کے بعد آخر میں دھوئے

      Delete
    5. جائے غسل پہ استعمال شدہ پانی ٹھہرتا نہ ہو تووضو کی طرح آخر میں پاوں دھوئے۔۔بصورت دیگر الگ جگہ پر غسل کے آخر میں پاوں دھوئے۔

      Delete
  6. عورت کو لازم نہی کہ وہ اپنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھولے

    ReplyDelete
  7. غسل کی یہ کیفیت خاص طور پر اس (شخص) کیلیئے ہے جس پر غسل فرض ہو چکا ہے یا سب غسل کرنے والوں کے لئے ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. فرض اور مسنون ہر غسل کے لیے

      Delete

Powered by Blogger.