Hadas Asghar or akbar ka byan

حدث اصغر اور حدث اکبر کے احکام کا بیان


سوال  :  ان احکام کو بیان کیجئے جو دونوں حدثوں کے متعلق ہیں؟

جواب : جب مرد یاعورت پر غسل فرض ہوجائے تو اس حالت میں ان کیلئے نماز پڑھنا جائز نہیں۔اور ان کیلئے مسجد میں داخل ہونا،قرآن پاک کی قراءت کرنا اور (جدا غلاف کے بغیر) قرآن پاک کو چھونا اور (بیت اللّه شریف کا)طواف کرنا جائز نہیں۔اور ان کیلئے جائز ہےکہ وہ اس حالت میں قرآن مجید کی تلاوت کے علاوہ اللّه تعالی کا ذکر کریں۔






 پس بہرحال حدث اصغر والا تو اس کیلئے جائز نہیں کہ وہ نماز پڑھے یہاں تک کہ وہ وضو کر لےاور اسی طرح اس کیلئے بیت اللّه شریف کا طواف کرنا جائز نہیں اور اس کیلئے قرآن کریم کی قراءت کرنا، اللّه بزرگ و برتر کا ذکر کرنا اور مسجد میں داخل ہونا جائز ہے اور اس کیلئے جدا غلاف کے بغیر قرآن شریف کو چھونا جائز نہیں۔

90 comments / Replies

  1. جب مرد یاعورت پر غسل فرض ہوجائے تو اس حالت میں ان کیلئے........ پڑھنا جائز نہیں۔

    ReplyDelete
  2. حدث اصغر والا کیلئے جائز نہیں کہ وہ نماز پڑھے یہاں تک کہ وہ....... کر لے

    ReplyDelete
  3. جدا غلاف کے بغیر قرآن شریف کو _____جائز نہیں

    ReplyDelete
  4. ان کیلئے جائز ہےکہ وہ اس حالت میں قرآن مجید کی تلاوت کے علاوہ ______ کا ذکر کریں۔

    ReplyDelete
  5. حدث کی کی۔۔۔۔۔۔اقسام ہیں

    ReplyDelete
  6. مسجد میں داخل ہونا حدث ---------کیلۓ جاٸزہے ۔

    ReplyDelete
  7. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete

Powered by Blogger.