Huzoor pak ﷺ - or Qadyani

Unit 1 
Lesson 4

محسن انسانیت نبی کریم ﷺ  اور قادیانی 


اللّه تعالیٰ  نے اپنے محبوب جناب محمد مصطفی صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کو رحمت اللعالمین شفیع المذنبین سید المرسلین خاتم النبیین بنایا۔ سرکار دو عالم صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کے سردار اور سرتاج ہیں اللّه تعالی نے اپنے حبیب صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کو ایسا عالمگیر دین عطا فرمایا جسے تمام ادیان پر غالب کر دیا محبوب صلی اللّه علیہ وسلم کو قیامت تک انسانوں کا رہبر اور ہادی بنا دیا۔ کہنے والوں نے بہت کچھ کہا لکھنے والوں نے بہت کچھ رقم کیا لیکن وجہ تخلیق کائنات کی بات آخر یہیں پر ختم ہوئی۔

 بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر 






 چوہدری افضل حق رحمۃ اللّه نے کیا خوب کہا ہے کہ
اعتراف عظمت کے لئے بھی باعظمت ہونا ضروری ہے 

جناب رسالت ماب صلی اللّه علیہ وسلم کی سیرت کردار کا سب سے روشن پہلو یہ ہے کہ آپ صلی اللّه  علیہ وسلم اپنے دشمن کی نظر میں بھی باعظمت ہی تھے۔ سرکار دو عالم صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کے مخالفین آپ صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف حمیدہ کے معترف تھے وہ معاندین کردار پر رشک کرتے تھے

 حسن وہ ہوتا ہے جس کا سوکن کو بھی اعتراف ہو۔  خون کے پیاسے اور جان کے دشمن ایمان نہ لانے کے باوجود صادق و امین کہہ کر پکارتے تھے۔ نبی صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کی شرم و حیا عصمت و عفت اور پاکدامنی کی قسمیں کھایا کرتے تھے جناب رسالت مآب صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم خلق عظیم کا پیکر اور اعلی کردار کا نمونہ تھے۔ آپ صلی اللّه علیہ وسلم نے گالیاں دینے والوں کو دعائیں دیں پتھر برسانے والوں کے لیے ہدایت مانگی، دشمن کو معاف کرنا آپ صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کا خاص وصف تھا غیروں پر عنایت مخالف پر کرم آپ صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کی فطرت کا خاصہ تھا تاریخ " آمنہ" کے در یتیم کو انسانیت کا سب سے بڑا محسن قرار دیتی ہے غیر مسلم دانشوروں نے انسانیت کا وقار بلند کرنے والے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے میں بخل سے کام نہیں لیا۔ 

لیکن اس کے برعکس مرزا غلام احمد قادیانی نے صرف دعوی نبوت ہی نہیں کیا بلکہ جناب رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے منصب نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کی ناپاک جسارت بھی کی۔ مرزا غلام احمد قادیانی کی ایسی تمام تحریریں اس کی پراگندہ، کافرانہ اور مرتدانہ ذہنیت کا ثبوت ہیں۔
قادیانیت کے جال میں پھنسنے والے اور قادیانی سے متعلق نرم گوشہ رکھنے والے حضرات ان تمام حوالہ جات کو پڑھیں اور خدارا اپنی آخرت اور عاقبت کو درست کریں اور سوچیں کہ کیا کسی مذہب کا بانی اتنی غلیظ ذہنیت کا مظاہرہ کر سکتا ہے اور کیا ان تحریرات کے بعد مرزا غلام احمد قادیانی سے لے کر مرزا مسرور تک کا دعویٰ اسلام درست ہے ؟


قادیانی عقائد ملاحظہ ہوں


 میں بارہابتلا چکا ہوں کہ میں بموجب آیت
 وآخرین منہم لما یلحقوا بھم  بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے آج سے بیس سال پہلے "براہین احمدیہ" میں میرا نام "محمد" اور "احمد" رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ہی وجود قرار دیا ہے۔ پس اس طور پر آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی تزلزل نہیں آیا۔ کیونکہ ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا


(ایک غلطی کا ازالہ ، ص 10، خزائن ص 212 ج 18)


°°°°°°°°°°°°°°°°°°

میں آدم ہوں، میں نوح ہوں، میں عیسی ابن مریم ہوں، میں محمد ہوں


(تمتہ حقیقت الوحی 85، خزائن ص 521،ج22) 


°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

 اس(نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم)  کے لئے چاند کے خسوف کا نشان ظاہر ہوا اور میرے لئے چاند اور سورج دونوں کا۔ اب کیا تو انکار کرے گا


(اعجازاحمدی، ص71، خزائن ص 183، ج 19)


°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

 مگر تم خوب توجہ کر کے سن لو کہ اب اسم محمد کی تجلی ظاہر کرنے کا وقت نہیں۔ یعنی اب جلالی رنگ کی کوئی خدمت باقی نہیں۔ کیونکہ مناسب حد تک وہ جلال ظاہر ہو چکا ہے۔ سورج کی کرنوں کی  اب برداشت نہیں۔ اب چاند کی ٹھنڈی روشنی کی ضرورت ہے اور وہ احمد کے رنگ میں ہوکر میں (مرزا) ہوں۔


(اربعین نمبر4 ،ص 14، خزائن ص 445، 446، ج 17)


°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
اور خدا نے مجھ پر اس رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فیض نازل فرمایا اور اس کو کامل بنایا اور اس نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے لطف اور وجود کو میری طرف کھینچا یہاں تک کہ میرا (مرزا) وجود اس (آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کا وجود ہو گیا۔ پس وہ جو میری جماعت میں داخل ہوا وہ درحقیقت میرے سردار خیر المرسلین کے صحابہ میں داخل ہوا اور یہی معنی " آخرین منھم"  کے لفظ کے بھی ہیں۔ جیسا کہ سوچنے والوں پر پوشیدہ نہیں جو شخص مجھ میں اور مصطفی میں تفریق کرتا ہے۔اس نے مجھے نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچانا ہے۔


(خطبہ الہامیہ ص 171، خزائن ص258 ، 259 ج 16)


°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

 یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کرسکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پا سکتا ہے حتیٰ کہ محمد صلی اللّٰہ صلی علیہ وسلم سے بھی بڑھ سکتا ہے


قول مرزا محمود، مندرجہ اخبارالفضل قادیان نمبر5، ج نمبر 10، 17 جولائی 1922ء


°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے اصحاب عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھالیتے تھے حالانکہ مشہور تھا کہ سور
کی چربی اس میں پڑتی ہے۔


(اخبار الفضل قادیان،22 فروری 1924ء) 


°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

 اے مسلمان! اگر تجھے قبر کی تاریک کوٹھڑی میں رحمت کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان چاہیے حشر کی ہولناک و خوفناک نفسا نفسی کی گھڑیوں میں شافع محشر محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شفاعت کی ضرورت ہے اگر ساقی کوثر صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھوں جام کوثر پی کر حشر میں پیاس بجھانے کی تمنا ہے چادر رحمت کا سائبان اور رحمت کے جھنڈے لواء الحمد کے نیچے سایہ حاصل کرنے کی آرزو اور جستجو ہے تو پھر ایک ہی راہ ہے کہ قادیانیوں سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرنے کا صدق دل سے آج ہی فیصلہ کر کے محمد صلی اللّٰہ صلی علیہ وسلم کی ختم نبوت کی نگہبانی کا فریضہ سر انجام دے۔ ختم نبوت کے تحفظ کے کام کو سنبھال، نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو پہچان، نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے سچی محبت اور وفاداری کا ثبوت دے 


کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں 

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں 


°°°°°°°°°°°°°°°°°

174 comments / Replies

  1. اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو ________بنایا .

    ReplyDelete
    Replies
    1. رحمت اللعالمین شفیع المذنبین سیدبل المرسلین خاتم النبیین

      Delete
    2. رحمت اللعالمین شفیع المذنیبین سید بل المرسلین خاتم النبیین

      Delete
    3. رحمت اللعالمین شفیع المذنبین سیدبل المرسلین خاتم النبیین

      Delete
    4. رحمت اللعالمین شفیع المذنبین سید بل المرسلین خاتم انبیین

      Delete
    5. حمت اللعالمین شفیع المذنبین سیدر بل المرسلین خاتم انبیین

      Delete
    6. Rahamtullialmin shafih ilmuznabeen syed up musaleeb khatinun naben

      Delete
  2. سرکار دو عالم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم تمام انبیاء کے _______ہیں .

    ReplyDelete
  3. اعتراف عظمت کیلیے بھی _______ہونا ضروری ہے .

    ReplyDelete
  4. آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اپنے دشمن کی نظر میں بھی ______ تھے

    ReplyDelete
  5. خون کے پیاسے اور جان کے دشمن بھی _______کہہ کر پکارتے تھے .

    ReplyDelete
  6. آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے پتھر برسانے والوں کیلیے بھی ______مانگی .

    ReplyDelete
  7. دشمن کو معاف کرنا آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا خاص _______ تھا .

    ReplyDelete
  8. تاریخ آمنہ کے در یتیم کو انسانیت کا سب سے بڑا _______قرار دیتی یے .

    ReplyDelete
  9. مرزا قادیانی کی تمام تحریریں اسکی پراگندہ کافرانہ اور ______ذہنیت کا ثبوت ہیں .

    ReplyDelete
  10. مرزا کا کہنا ہے کہ خدا نے آج سے بیس سال پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام _______ رکھا .

    ReplyDelete
  11. اے مسلمان اگر تجھے قبر کی تاریک کوٹھڑی میں محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی پہچان چاہیے تو آج ہی سے ________کا کام کریں

    ReplyDelete
  12. مرزا کا کہنا ہے کہ میں آدم ہوں،میں نوح ہوں،میں ___________ہوں

    ReplyDelete
  13. مرزا کا کہنا کہ خدا نے مجھ پر آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا ______نازل فرمایا .

    ReplyDelete
  14. قادیانیوں سے تعلق کو ختم کرنے کا صدق دل سے آج ہی _____ کر لیں

    ReplyDelete
  15. نبی کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے سچی محبت اور _____ کا ثبوت دیں

    ReplyDelete
  16. اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو قیامت تک کہ انسانوں کیلیے ______ بنایا

    ReplyDelete
  17. کی _______سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں .

    ReplyDelete
  18. اے مسلمان اگر تجھے ساقی کوثر محمد مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے ہاتھوں جام کوثر پی کر پیاس بجھانے کی تمنا ہے تو تحفظ ختم نبوت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی _______کا کام کرو .

    ReplyDelete
  19. خدارا اپنی آخرت اور عاقبت کو درست کریں اور اور سوچیں کہ کیا کسی مذہب کا بانی اتنی _______کا مظاہرہ کر سکتا ہے .

    ReplyDelete
  20. وجہ تخلیق کائنات کی بات آخرکار _______پر ختم ہوئی .

    ReplyDelete
  21. وجہ تخلیق کائنات کی بات آخرکار _______پر ختم ہوئی .

    ReplyDelete
  22. خدارا اپنی آخرت اور عاقبت کو درست کریں اور اور سوچیں کہ کیا کسی مذہب کا بانی اتنی _______کا مظاہرہ کر سکتا ہے .

    ReplyDelete

Powered by Blogger.