Jama Or Tarteeb Quran

جمع اور ترتیب قرآن 


چونکہ عہدِ نبوی میں پورا قرآن سورتوں کی ترتیب میں ایک جگہ جمع نہیں تھا بلکہ مختلف ٹکڑوں میں اور حفاظ کے سینوں میں موجود تھا جسکی وضاحت حضرت زید بن ثابت رضی اللّه عنہ کی روایت میں موجود ہے آپ ﷺ کے اس دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد وحی اور نزولِ قرآن کا سلسلہ ختم ہوگیا تو خلفاٸے راشدین نے اس عظیم کام کو سر انجام دیا 
بخاری شریف میں حضرت زید بن ثابتؓ سے روایت ہے کہ جب جنگ یمامہ ہوٸی اس میں حفاظ کرام کی ایک بڑی جماعت  شہید ہوگٸی


٧٠صحابہ حفاظ کرامؓ شہید ہوگٸے تو حضرت عمر  رضی اللّه عنہ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّه عنہ کے پاس تشریف لاٸے اور فرمانے لگے کہ جنگ یمامہ میں بہت سے قاری شہید ہوگٸے مجھے اندیشہ ہے کہ اگر اسی طرح جنگوں میں حفاظ کرام شہید ہوتے رہے تو  مجھے اندیشہ ہے کہ قرآن کا بہت سا حصہ جاتا رہے گا 


لہذا قرآنِ کریم کو کتابی شکل میں جمع کرنے کا حکم دیا جاٸے، حضرت ابوبکر صدیقؓ نے جواب دیا

جس کام کو حضور اکرم ﷺ  نے نہیں کیا میں اسے 
کس طرح کروں ؟ 

حضرت عمر فاروقؓ نے بار بار اصرار کیا پھر حضرت ابو بکر صدیقؓ کو اللّه تعالیٰ کے حکم سے شرح صدر ہوگیا 
آپؓ نے حضرت زید بن ثابتؓ کو بلوایا ان سے فرمایا تم سمجھدار ہو ، کاتبِ وحی بھی ہو ، قرآن کی تفتیش اور تحقیق کر کے جمع کرو، چناچہ حضرت زید بن ثابتؓ نے اسکی جستجو شروع کردی

ہڈیوں ، کجھور کی شاخوں، سفید پتھروں، کپڑوں ، چمڑوں اور لوگوں کے سینوں میں جمع آیات کو جمع 
کرنا شروع کردیا 





سورة توبہ کی آخری آیات 


لَـقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ عَزِيۡزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيۡصٌ عَلَيۡكُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏


دیکھو! تم لوگوں کے پاس ایک رسول آیا ہے جو خود تم ہی میں سے ہے، تمہارا نقصان میں پڑنا اس پر شاق ہے، تمہاری فلاح کا وہ حریص ہے، ایمان لانے والوں کے لیے وہ شفیق اور رحیم ہے



فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِىَ اللّٰهُ ۖ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ‌ ؕ وَهُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ ۞ 


اب اگر یہ لوگ تم سے منہ پھیرتے ہیں تو اے نبیؐ، ان سے کہدو کہ "میرے لیے اللّه بس کرتا ہے، کوئی معبود نہیں مگر وہ، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ مالک ہے عرش عظیم کا
 ؏

حضرت حذیفہ انصاریؓ صحابی کے پاس آئے 
قرآن پاک کتابی شکل میں جمع کیا گیا یہ صحیفے حضرت ابوبکر صدیقؓ کے پاس آٸے ، انکی وفات کے بعد حضرت عمرؓ جب خلیفہ بناۓ گئے ان کے پاس رہے۔ حضرت عمرؓ کی وفات کے بعد وہ صحیفے آپؓ کی بیٹی امّ المومنین حضرت حفصہؓ بنتِ عمر فاروقؓ، زوجہ نبی اکرم ﷺ  کے پاس محفوظ رہے



جمع اور ترتیب میں احتیاط


روایات میں اس بات کی وضاحت ہے کہ حضرت عمرؓ کسی شخص سے قرآنِ کریم کا کوٸی حصہ اس وقت تک تسلیم نہیں کرتے تھے جب تک کہ وہ اپنے ساتھ دو گواہ نہ لے آٸے 

حضرت زید بن ثابتؓ کا خود کاتبانِ وحی اور حافظِ قرآن ہونے کے باوجود دو شہادتیں پہنچا کر مصحف میں تحریر کرنا حد درجہ کی احتیاط تھی



جمع قرآن و عہد عثمانؓ


اِمام بخاریؒ نے حضرت انسؓ سے روایت کی ہے کہ آرمینیا اور آذر بائیجان کی فتح کے موقع پر شام اور عراق کے مسلمان ساتھ مل کر معرکہ آرائی میں شریک تھے۔ وہاں حضرت حذیفہؓ ان دونوں ممالک کے مسلمانوں کا قرات میں اختلاف دیکھ کر سخت پریشان ہوٸے اور حضرت عثمان غنیؓ کے پاس آکر عرض کی کہ آپؓ مسلمانوں کو یہود اور نصاریٰ کے اختلاف کی طرح مختلف ہونے سے پہلے پہلے ان کی خبر لے لیں یہ سن کر آپؓ نے حضرت حفصہؓ سے وہ صحیفے منگواٸے جو آپؓ کے پاس رکھے تھے تاکہ میں ان کو مصحفوں میں نقل کروا سکوں اس کے بعد واپس ارسال کروا دوں گا۔


 حضرت عثمان غنیؓ نے وہ صحیفہ


 حضرت زید بن ثابتؓ
 حضرت زبیر بن العوامؓ
حضرت ابان بن سعید بن العاصؓ  


ان حضرات کو انکے نقل کرنے پر مامور کیا اور فرمایا کہ جہاں کہیں قرآن کے تلفظ میں تمہارے اور زید بن ثابتؓ کے درمیان میں اختلاف ہو تو اسے خالص قریش ہی کی زبان میں لکھنا کیونکہ قرآن کریم انہی کی زبان میں نازل ہوا ہے چنانچہ قریشیوں کی اس جماعت نے مل کر حضرت عثمان غنیؓ کے حکم کی تعمیل کی اور جب وہ ان صحیفوں کو مصاحف میں نقل کر چکے تو حضرت عثمان غنیؓ نے وہ صحیفے واپس حضرت حفصہؓ بنتِ عمر فاروقؓ کو 
دے دیے اور اپنے لکھائے ہوۓ صحیفوں میں سے ایک ایک مملکِ اسلامیہ کو ارسال کردیا  ۔۔

حفظ ابن حجرؓ فرماتے ہیں کہ یہ واقعہ سن  25 ہجری کا ہے۔

96 comments / Replies

  1. مختلف ٹکروں اور۔۔۔۔۔۔۔۔ کے سینوں میں موجود تھا

    ReplyDelete
  2. جب۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوئی تو اس کے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔ کی بڑی تعداد شہید ہو گئی

    ReplyDelete
  3. جس کام کو۔۔۔۔۔۔۔۔ نے نہیں کیا میں کیسے کروں

    ReplyDelete
    Replies
    1. حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم

      Delete
    2. حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے

      Delete
    3. حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم

      Delete
    4. حضر ت محمد صلی اللہ علیہ وسلم

      Delete
    5. حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم

      Delete
  4. قرآن کی _______ کر کے جمع کرو

    ReplyDelete
  5. قرآن کریم کا اس وقت کوٸی حصہ تب تک تسلیم نہیں کرتے تھے جب تک وہ اپنے ساتھ __________ نہ لے آٸے

    ReplyDelete
  6. حضرت حذیفہؓ________کے پاس آٸے

    ReplyDelete
  7. ایک ایک _______ کو ارسال کردیا

    ReplyDelete
  8. حضرت عثمان غنیؓ نے وہ صحیفہ _________،_________،_______ حضرات کو نقل کرنے پر مامور کردیا

    ReplyDelete
    Replies
    1. حضرت زید بن ثابتؓ
      حضرت زبیر بن العوامؓ
      حضرت ابان بن سعید بن العاصؓ

      Delete
    2. Hazrat Zaid Bin Sabt (r.a)
      Hazrat Zubair Bin Alawam (r.a)
      Hazrat Abaan Bin Saeed BIN Al'aas(r.a)

      Delete
    3. حضرت زید بن ثابت
      حضرت زبیر بن العوام
      حضرت عبان بن سعید بن العاص

      Delete
  9. قریشیوں کی اس جماعت نے مل کر ________ کے حکم کی تعمیل کی

    ReplyDelete
  10. قرآن کریم ________ میں جمع کیا گیا

    ReplyDelete
  11. تم لوگوں میں ایک __________آیا ہے

    ReplyDelete
  12. حضرت حافظ ابن حجز فرماتے ہیں یہ واقعہ ______ کا ہے

    ReplyDelete
  13. آپﷺ کا اس دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد ___________کا سلسلہ ختم ہوگیا

    ReplyDelete

Powered by Blogger.