Mirza Ghulam Ahmad Qadyani Ke Halaat

Unit 1
Lesson 2 part A


نام و نسب

مرزا غلام احمد قادیانی اپنا تعارف خود کرواتے ہوۓ لکھتا ہے "میرا نام غلام احمد مرزا میرے والد کا نام غلام مرتضیٰ اور دادا کا نام عطا محمد اور پردادا صاحب کا نام گل محمد تھا, اور جیسا کہ بیان کیا گیا ہے ہماری قوم مغل برلاس ہے, اور میرے بزرگوں کے پرانے کاغذات سے جو اب تک محفوظ ہیں, معلوم ہوتا ہے وہ اس ملک میں سمرقند سے آئے تھے"

کتاب البریہ حاشیہ ص134روحانی خزائن ص162 ج
13





تاریخ و مقام پیدائش


مرزا غلام احمد قادیانی کا آبائی وطن قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور پنجاب ہے
اور تاریخ پیدائش کے سلسلہ میں اس نے یہ وضاحت کی ہے

میری پیدائش 1839ء یا 1840ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی ہے اور میں 1857ء میں سولہ برس کا یا سترہویں برس میں تھا

کتاب البریہ حاشیہ ص 159 روحانی خزائن ص 177 ج 13

ابتدائی تعلیم

مرزا غلام احمد قادیانی نے قادیان میں ہی رہ کر متعدد اساتذہ سے تعلیم حاصل کی جسکی قدرے تفصیل خود اسکی زبانی ملاحظہ ہو
 بچپن کے زمانے میں میری تعلیم اس طرح ہوئی کہ جب میں چھ سات سال کا تھا تو ایک فارسی خواں معلم میرے لئے نوکر (استاذ کا احترام ملاحظہ ہو) رکھا گیا جنہوں نے قرآن شریف اور چند کتابیں مجھے پڑھائیں اور اس بزرگ کا نام فضل الہی تھا اور جب میری عمر تقریباً دس برس کی ہوئی تو ایک عربی خواں مولوی صاحب میری تربیت کے لئے مقرر کئے گئے جن کا نام فضل احمد تھا میں خیال کرتا ہوں کہ چونکہ میری تعلیم خدا تعالٰی کے فضل کی ایک ابتدائی تخم ریزی تھی ,اس لئے ان استادوں کے نام کا پہلا لفظ بھی فضل ہی تھا . مولوی صاحب موصوف جو ایک دیندار اور بزرگوار آدمی تھے وہ بہت توجہ اور محنت سے پڑھاتے رہے اور میں نے صرف کی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نحو ان سے پڑھے اور بعد اس کے جب میں سترہ اٹھارہ سال کا ہوا تو ایک اور مولوی صاحب سے چند سال پڑھنے کا اتفاق ہوا , انکو بھی میرے والد صاحب نے نوکر رکھ کر قادیان میں پڑھانے کے لئے مقرر کیا تھا اور آخرالزکر مولوی صاحب سے میں نے نحو اور منطق اور حکمت وغیرہ علوم مروجہ کو جہاں تک خدا تعالٰی نے چاہا حاصل کیا اور بعض طبابت کی کتابیں میں نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں اور وہ فن طبابت میں بڑے حاذق طبیب تھے اور ان دنوں میں مجھے کتابوں کے دیکھنے کی طرف سے اس قدر توجہ تھی گویا کہ میں دنیا میں نہ تھا

کتاب البریہ حاشیہ ص161 تا163 روحانی خزائن ص 179 تا 181 جلد 13 برحاشیہ

جوانی کی رنگ رلیاں اور ملازمت 

مرزا غلام احمد قادیانی نے جب کچھ شعور حاصل کیا اور جوانی میں قدم رکھا تو نادان دوستوں اور احباب کی بدولت آوارہ گردی میں مبتلا ہو گیا اس کا کچھ اندازہ حسب ذیل واقعہ سے لگایا جاتا جاسکتاہے مرزا کا اپنا بیٹا بشیراحمد لکھتا ہے۔
  بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ ایک دفعہ اپنی جوانی کے زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تمہارے دادا کی پینشن وصول کرنے گئے تو پیچھے پیچھے مرزا امام الدین بھی چلا گیا جب آپ نے پینشن وصول کرلی تو وہ آپ کو پھسلا کر اور دھوکہ دے کر بجائے قادیان لانے کے باہر لے گیا اور ادھر ادھر پھراتا رہا۔جب آپ نے سارا روپیہ اڑا کر ختم کرلیا تو آپ کو چھوڑ کر کہیں اور چلا گیا ۔حضرت مسیح موعود اس شرم سے واپس نہیں آئے اور چونکہ تمہارے دادا کا منشا رہتا تھا کہ آپ کہیں ملازم ہو جائیں۔اس لئے آپ سیالکوٹ شہر میں ڈپٹی کمیشنر کی کچہری میں قلیل تنخواہ پر ملازم ہوگئے۔"
سیرت المہدی حصہ اول،ص 43، مصنفہ صاحبزادہ بشیر احمد قادیانی 

حکومت برطانیہ کا منظور نظر 

سیالکوٹ سے ملازمت کے دوران غلام احمد قادیانی نے یورپین مشزیوں اور بعض انگریز افسروں سے پینگیں بڑھانی شروع کیں اور مذہبی بحث کی آڑ میں عیسائی پادریوں سے طویل خفیہ ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنی حمایت و تعاون کا پورا یقین دلایا چنانچہ سیرت مسیح موعود ص15 (ربوہ)  میں برطانوی انٹیلی جنس سیالکوٹ مشن کے انچارج مسٹر ریورنڈ ہٹلر کی مرزا سے ملاقات کا ذکر موجود ہے ۔ 
یہ 1868ء کی بات ہے۔
اس کے چند دن بعد ہی مرزا غلام احمد قادیانی نے سیالکوٹ کچہری کی ملازمت ترک کرکے قادیان میں مستقل سکونت اختیار کر لی اور تصنیف و تالیف کا کام شروع کردیا ۔ (مرزا صاحب ڈپٹی کمیشنر سیالکوٹ کچہری میں 1864ء سے 1868ء)  تک چارسال ملازم رہے ۔

(سیرت المہدی ، حصہ اول ص 154 تا 158ملحضا)

120 comments / Replies

  1. وعلیکم السلام باجی جان

    ReplyDelete
  2. مرزا قادیانی کا تعلق ______قوم سے ہے .

    ReplyDelete
  3. مرزا قادیانی کا آبائی وطن ________ہے .

    ReplyDelete
    Replies
    1. قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور پنجاب

      Delete
    2. قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور پنجاب

      Delete
    3. قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور پنجاب

      Delete
    4. Qasba qadiyan tahseel batala zila grda ispor punjab

      Delete
    5. قادیان تحصیل گورداسپور

      Delete
    6. قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور پنجاب

      Delete
  4. مرزا کی پیدائش _______میں ہوئی .

    ReplyDelete
  5. مرزا کا کہنا کہ جب میں چھ سات سال کا تھا تو اک فارسی خواں معلم میرے لیے ______رکھا گیا

    ReplyDelete
  6. مرزا کے بیٹے کا نام ______تھا

    ReplyDelete
  7. سیالکوٹ ملازمت کے دورآن مرزا قادیانی نے یورپی مشزیوں اور بعض _______سے پینگیں بڑھانی شروع کیں .

    ReplyDelete
  8. برطانوی انٹیلیجنس اور سیالکوٹ مشن کے انچارج _______کی مرزا سے ملاقات ہوئی .

    ReplyDelete
  9. مرزا قادیانی نے سیالکوٹ مشن کی ملازمت ترک کر کے ______کا کام شروع کیا .

    ReplyDelete
  10. مرزا صاحب ڈپٹی کمیشنر سالکوٹ کچہری میں _______ سال تک ملازم رہے .

    ReplyDelete
  11. مرزا قادیانی نے _______میں ہی رہ کر متعدد اساتذہ سے تعلیم حاصل کی .

    ReplyDelete
  12. مرزا قادیان حکومت برطانیہ کا ______تھا .

    ReplyDelete
  13. مرزا قادیان حکومت برطانیہ کا ______تھا .

    ReplyDelete
  14. مرزا قادیانی نے _______میں ہی رہ کر متعدد اساتذہ سے تعلیم حاصل کی .

    ReplyDelete
  15. مرزا صاحب ڈپٹی کمیشنر سالکوٹ کچہری میں _______ سال تک ملازم رہے .

    ReplyDelete
  16. مرزا قادیانی نے سیالکوٹ مشن کی ملازمت ترک کر کے ______کا کام شروع کیا .

    ReplyDelete
  17. مرزا قادیانی نے سیالکوٹ مشن کی ملازمت ترک کر کے ______کا کام شروع کیا .

    ReplyDelete
  18. مرزا قادیانی نے سیالکوٹ مشن کی ملازمت ترک کر کے ______کا کام شروع کیا .

    ReplyDelete
  19. برطانوی انٹیلیجنس اور سیالکوٹ مشن کے انچارج _______کی مرزا سے ملاقات ہوئی .

    ReplyDelete
  20. سیالکوٹ ملازمت کے دورآن مرزا قادیانی نے یورپی مشزیوں اور بعض _______سے پینگیں بڑھانی شروع کیں .

    ReplyDelete
  21. مرزا کے بیٹے کا نام ______تھا

    ReplyDelete
  22. مرزا کا کہنا کہ جب میں چھ سات سال کا تھا تو اک فارسی خواں معلم میرے لیے ______رکھا گیا

    ReplyDelete
  23. مرزا کی پیدائش _______میں ہوئی .

    ReplyDelete

Powered by Blogger.