Paniyon ka bayan

پانیوں کا بیان


سوال : حدثِ اکبر اور حدثِ اصغر کس چیز سے زائل ہوتے ہیں؟

جواب : بارش کے پانی، وادیوں کے پانی، نہروں کے پانی، چشموں اور کنووں کے پانی، دریاؤں اور سمندروں کے پانی کے ساتھ دونوں حدثوں سے طہارت جائز ہے،  اگرچہ (دریاؤں اور سمندروں کا پانی) نمکین ہو اور ایسے پانی کے ساتھ دونوں حدثوں سے طہارت جائز ہے جس میں کوئی پاک شے مل گئی ہو اور اس کے اوصاف میں سے کسی ایک(وصف) کو بدل دیا ہو جیسے سیلاب کا پانی جس کے ساتھ مٹی مل گئی ہو اور جیسے وہ پانی جس کے ساتھ مثال کے طور پر صابن یا زعفران مل گیا ہو۔






سوال  : کیا پانیوں میں سے (کوئی ایسا پانی) ہے جس کے ساتھ دونوں حدثوں کو زائل کرنا جائز نہیں؟

جواب : وضو اور غسل ایسے پانی کے ساتھ جائز نہیں جس کو درخت یا پھل سے نچوڑا گیا ہو اور ایسے پانی کے ساتھ (جائز) نہیں جس پر اس کا غیر غالب ہوگیا ہو۔ پس وہ (غیر) اس کو پانی کی طبیعت سے نکال دے جیسے مشروبات، سرکہ، شوربہ وغیرہ۔


سوال : مستعمل پانی کے بارے میں آپ کا قول کیا ہے جس کے ساتھ دونوں حدثوں میں سے کوئی سا حدث دور کیا گیا ہو یا اس کو قربت کے طریق پر بدن میں استعمال کیا گیا ہو جیسے کوئی شخص باوضو تھا پھر اس نے حصولِ ثواب کے لیے نیا وضو کیا۔

جواب : اس (پانی) کے ساتھ وضو اور غسل جائز نہیں۔



سوال : تحقیق ہم جان چکے کہ مستعمل پانی سے حدث دور نہیں ہوتا اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ (مستعمل پانی) پاک ہے یا نہیں؟

جواب : وہ پاک ہے اگر اس کے ساتھ صرف حدث دور کیا گیا ہو (یعنی نجاستِ حُکمیہ کے ازالہ میں استعمال کیا گیا ہو اور نجاستِ حقیقیہ کے ازالہ  میں استعمال نہ کیا گیا ہو) اور پاک کرنے والا نہیں، مطلب یہ ہے کہ اس کے ساتھ دونوں حدثوں سے دوبارہ طہارت حاصل نہیں ہوتی۔ پس اگر وضو کرنے یا غسل کرنے کے وقت کپڑوں پر مستعمل پانی کے کچھ قطرے ٹپکیں یا پھیل کر پانی یا کسی برتن میں گر جائیں تو یہ چیز ناپاک نہیں ہوتی۔

120 comments / Replies

  1. اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکتہ

      Delete
    2. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    3. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

      Delete

  2. جواب : بارش کے پانی، _______، نہروں کے پانی، چشموں اور کنووں کے پانی، دریاؤں اور سمندروں کے پانی کے ساتھ دونوں _____ سے طہارت جائز ہے

    ReplyDelete
  3. اس کے اوصاف میں سے کسی ایک ____کو بدل دیا ہو

    ReplyDelete
  4. جیسے وہ پانی جس کے ساتھ مثال کے طور پر ______ مل گیا ہو۔

    ReplyDelete
  5. : وضو اور غسل ایسے پانی کے ساتھ جائز نہیں جس کو درخت یا پھل سے _____ گیا ہو

    ReplyDelete
  6. ۔ پس وہ (غیر) اس کو پانی کی طبیعت سے نکال دے جیسے مشروبات،________ وغیرہ۔

    ReplyDelete

  7. جواب : اس (پانی) کے ساتھ _____ اور غسل جائز نہیں۔

    ReplyDelete
  8. وہ _____ ہے اگر اس کے ساتھ صرف حدث دور کیا گیا ہو (ی

    ReplyDelete
  9. ۔ پس اگر وضو کرنے یا غسل کرنے کے وقت کپڑوں پر ____ پانی کے کچھ قطرے ٹپکیں یا پھیل کر پانی یا کسی ___ میں گر جائیں تو یہ چیز ناپاک نہیں ہوتی

    ReplyDelete
  10. مطلب یہ ہے کہ اس کے ساتھ دونوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے دوبارہ طہارت حاصل نہیں ہوتی۔

    ReplyDelete
  11. ایسے پانی کے ساتھ جائز نہیں جس میں اسکا۔۔۔۔۔۔۔ہو گیا

    ReplyDelete

Powered by Blogger.