Quraani Ramooz-E-Aoqaf

 قرآنی رمُوز اوقاف 


تلاوت کے دوران میں درج ذیل رموز اوقاف کو ملحوظ رکھنا چاہئیے

جہاں آیت پوری ہو جاتی ہے، وہاں چھوٹا سا دائرہ لکھا ہوتا ہے۔ یہ حقیقت میں آیة کا گول

 ة 


ہے جس نے گول دائرے کی شکل اختیار کرلی ہے۔ یہ وقف کی علامت ہے اس پر ٹھہرنا چاہیے ۔ 

م 


یہ وقف لازم کی علامت ہے۔ اس پر ضرور ٹھہرنا چاہیے۔ اگر نہ ٹھہرا جائے تو اکثر جگہ معنی و مفہوم کے غلط ہونے کا امکان ہے 

قلے


یہ علامت اٙلْوٙقْفُ اءْ وْلیٰ کا اختصار ہے یعنی یہاں ٹھہرنا بہتر ہے

ط 


یہ وقت مطلق کی علامت ہے، اس پر بھی  ٹھہرنا چاہیے۔

ج 


یہ وقف جائز کی علامت ہے، یہاں ٹھہرنا بہتر اور نہ ٹھہرنا جائز ہے۔

قف 


اس کے معنی ہیں ” ٹھہر جاؤ" اس پر بھی ٹھہرنا چاہیے۔

درج ذیل رموزِ اوقاف پر نہیں ٹھہرنا چاہیے

لا 

اس کے معنی ہیں "نہیں" یہ علامت اگر آیت کے اندر ہو تو ہرگز نہیں ٹھہرنا چاہیے۔ اگر آیت کے اوپر ہو تو دونوں طرح  ٹھہرنا، نہ ٹھہرنا جائز ہے

ز 

یہ وقف مجوز کی علامت ہے۔ یہاں نہ ٹھہرنا بہتر ہے۔

ص

یہ وقف مرخص کی علامت ہے۔ یہاں ملا کر پڑھنا چاہیے۔ اگر بوقت ضرورت ٹھہرا جائے تو رخصت ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ ص پر ملا کر پڑھنا ز کی نسبت زیادہ ترجیح رکھتا ہے۔

صلے 

یہ اٙلوٙصْلُ اٙوْلیٰ کا اختصار ہے۔ یہاں ملا کر پڑھنا بہتر ہے. 

ق

یہ قِیْلٙ عٙلٙیْہِ الْوٙقْفُ کا خلاصہ ہے یہاں ٹھہرنا نہیں چاہئیے. 

صل

یہ قْٙد یُوْصٙلُ کی علامت ہے۔ یہاں کبھی ٹھہرا جاتا ہے اور کبھی نہیں البتہ ٹھہرنا بہتر ہے۔






چند مشہور وقف کی وضاحت


 وٙقْفُ النّٙبِیّ ﷺ 

اس کا مطلب ہے کہ یہاں نبی صلی اللّه علیہ وسلم نے وقف کیا ہے اور یہاں ٹھہرنا مستحب ہے۔

 وٙقفِ مُنٙرّٙل

اس کو وقف جبرائیل علیہ السلام  بھی کہتے ہیں یہاں پر بھی وقف کرنا مستحب ہے۔

وٙقفِ غُفْرٙان 

غفران کا معنی ہے  بہت زیادہ بخشش طلب کرنا
یہاں پر پڑھنے اور سننے والے کو بخشش مانگنی چاہیے۔ یہاں وصل کرنے کے بجائے وقف کرنا بہتر ہے۔

 س یا سکتہ

 یہ سکتے کی علامت ہے۔ یہاں کسی قدر ٹھہرنا چاہیے مگر
سانس نہ ٹوٹنے پائے

 وقفہ

یہ لمبے سکتے کی علامت ہے۔ یہاں سکتے کی نسبت زیادہ ٹھہرنا چاہیے لیکن سانس نہ ٹوٹے۔

یہ قریب قریب دو جگہ تین نقطے ہوتے ہیں جسے مُعٙانقتہ کی علامت کہتے ہیں۔ قرآن کے حاشیے پر لکھا لفظ مع اسی کا اختصار ہے۔ ان مقامات میں سے کسی ایک پر ٹھہرنا چاہیے۔

 ک

یہ کٙذٰلِکٙ کا مخفف ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وقف کی جو علامت پہلے گزری ہے، اس کا بھی وہی حکم ہے۔

۵ اس کا مطلب ہے کہ کوفیوں کے علاوہ دیگر قراء کےنزدیک یہاں آیت ہوتی ہے۔ اگر کوئی یہاں وقف کرے تو لوٹانے کی ضرورت نہیں۔

 اہم معلومات


 الرّبع

یہ پارے کے چوتھائی حصہ ہونے کی علامت ہے۔

النّصف

یہ پارے کے آدھے ہونے کی علامت ہے 

 الثّلٰثہ

یہ پارے کے تین چوتھائی حصہ ہونے کی علامت ہے 

 السّجدة

قرآن مجید میں دوران تلاوت 14 مقامات 15 
( امام شافعی کے نزدیک) 
پر سجدہ کرنا مسنون ہے 

 ع

یہ رکوع کی علامت ہے

147 comments / Replies

  1. اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

    ReplyDelete
    Replies
    1. و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکۃ

      Delete
    2. وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

      Delete
    3. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    4. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

      Delete
    5. وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

      Delete
    6. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    7. وعلیکم السلام

      Delete
  2. جہاں آیت پوری ہوجاٸے وہاں چھوٹا سا _______ہوتا ہے

    ReplyDelete
  3. م
    یہ وقف _______ کی علامت ہے

    ReplyDelete
  4. قف
    اس کے معنی ______ ہیں

    ReplyDelete
  5. لاء
    اس کے معنی ______ ہیں

    ReplyDelete
  6. ز
    یہ وقف _____ کی علامت ہے

    ReplyDelete
  7. الربع
    یہ پارے کے _______ ہونے کی علامت ہے

    ReplyDelete
  8. النّصف
    یہ پارے کے ________کی علامت ہے

    ReplyDelete
  9. ع
    یہ _______ کی علامت ہے

    ReplyDelete
  10. وقفہ

    یہ _______ کی علامت ہے

    ReplyDelete
  11. غفران کے کیا معنی ہیں؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت ذیادہ بخشش طلب

      Delete
    2. بہت زیادہ بخشش طلب کرنا

      Delete
    3. بہت زیادہ بخشش طلب کرنا

      Delete
    4. بہت زیادہ بخشش طلب کرنا

      Delete
    5. بہت زیادہ بخشش طلب کرنا

      Delete
    6. بہت زیا دہ بخششں طلب کر نا

      Delete
    7. بہت زیادہ بخشش طلب کرنا

      Delete
  12. ة
    یہ __________ کی علامت ہے یہاں اس پہ ________ چاہیے

    ReplyDelete
  13. ۔۔۔۔۔۔پارے کے چوتھا یہ ہونے کی علامت ہے

    ReplyDelete
  14. ص پر ملا کر پڑھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی نسبت زیادہ ترجیح رکھتا ہے۔

    ReplyDelete

Powered by Blogger.