Talab-E-Hadees Ke Liye Safar

 طلب حدیث کیلئے سفر


جیسا کہ آداب طالب حدیث سے معلوم ہوا کہ علم دین جدوجہد کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔

 انّ العلم لا يعطىك بعضه حتيٰ تعطيه كلک 

 علم تجھے اپنا کچھ حصہ بھی نہ دے گا یہاں تک کہ تو اپنا سب کچھ اس کو نہ دے 


سفر کے بغیر عالم کامل نہیں بن سکتا حتیٰ کہ کوئ عالم ایسا نہیں جس نے علم کے لیے سفر نہ کیا ہو ۔اللّه کے اولو العزم پیغمبر موسیٰ عليٰ نبينا و عليه السلام  بھی کہہ رہے ہیں


 قال له موسىٰ ھل اتّبعک علی ان تعلّمنِ ممٌا علٌمت رشدا

موسیٰ علیہ السلام نے کہا کیا میں آپکے ساتھ رہ سکتا ہوں کی جو علم مفید آپکو سکھلایا گیا ہے اس میں سے مجھے بھی سکھا دیں


سورة الكہف پ ١٥





 ١- اعن عمررضی اللّه عنہ کنت انا وجارلی من الانصار فی بنی اميّة بن زيد وھی من عوالی المدینةوکنّا نتنا وب النزول علی رسول اللّه ینزل یوما وا نزل یوما فاذانزلت جئته بخبر ذالک الیوم من الوحی 


 بخاری ج١ص١٩

"حضرت عمر رضی اللّه عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں 

میں اور میرا پڑوسی انصاری جو بنو امیہ ابن زید کے قبیلہ میں سے تھا مدینہ کی بالائی بستیوں میں سے تھا۔ہم باری باری حضور ﷺ کے پاس رہتے ایک دن وہ رہتا اور ایک دن میں جب میں حضور ﷺ کیساتھ ٹھہرتا تو اسے اس دن کی وحی اور تعلیم کی خبر دیتا۔


اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہ کرام میں طلب حدیث پر کتنا اہتمام ودوام تھا۔حضرت عمر رضی اللّه عنہ کے ساتھی یہ عتبان ابن مالک بن عمر عجلان الخزرجی تھے۔ اللّه  تعالیٰ ہمیں بھی اس کا عشر عشیر عطا فرمائیں۔



٢- حضرت جابر بن عبداللّه رضی اللّه عنہ کو ایک صحابی رسولﷺ عبداللّه ابن انیس الجھنی رضی اللّه عنہ متوفیٰ ٥٨ھ جس شام میں قیام پذیر ہو گۓ تھے کے بارے میں معلوم ہوا کہ انکے پاس ایک حدیث ہے جو مجھے یاد نہیں انہوں نے ایک حدیث کے حصول کے لیے اونٹ خریدا سفر کی تیاری کی اور ایک ماہ کا طویل اور کٹھن سفر کر کے عبداللّه ابن انیس رضی اللّه عنہ کے پاس شام پہنچے اور ان سے وہ حدیث حاصل کی۔وہ حدیث یہ ہے۔

 عن عبداللّه ابن انیس سمعت النبی یقول یحشر اللّه العباد،فینا دیھم بصوت یسمعه مَن بعد کما یسمع مَن قَرب اناالملک اناالدیان


عبداللّه ابن انیس رضی اللّه عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں

میں نے نبیﷺ سے سنا اللّه تعالیٰ قیامت کے دن بندوں کو جمع کریں گے ان کو پکاریں گے ایسی آواز سے جس کو دور والے ایسے ہی سنیں گے جیسے قریب والے


 اناالملک اناالدیان


بخاری ج٢ ص ١١١٤ 


بعض نے کہا وہ حدیث ہے 

 یحشراللّٰه الناس يوم القيامة عراةً 


فتح الباری ج١ص١٧٤


 قیامت کے دن اللّه تعالیٰ لوگوں کو برہنہ جمع کریں گے". اندازہ کیجیے صحابی رسول ﷺ صاحب مرتبہ  مبَشَّر بالجنة  نے بھی حدیث واحد کے لیے اتنا سفر طے کیا۔


٣- سیدنا خالد ابن زید ابو ایوب انصاری رضی اللّه عنہ کا سبق آموز واقعہ کتب حدیث میں موجود ہے اسکی تفصیل یہ ہے ایک مجلس میں ابو ایوب انصاری رضی اللّه عنہ اور عقبہ بن عامر رضی اللّه عنہ حضور ﷺ کے پاس تھے حضور ﷺ نے ایک حدیث بیان فرمائ۔۔۔۔۔۔بعد میں سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللّه عنہ مصر میں مقیم ہو گئے تھے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللّه عنہ کو خیال ہوا کہ اس حدیث کی ( جو میں نے عقبہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سنی تھی) تصدیق کر لوں اور تردد کو دور کروں سامان سفر باندھا اور مصر روانہ ہوئے سفر طے کر کے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللّه عنہ کے پاس پہنچے۔ان کا سن کر وہ باہر تشریف لائے تو سلام دعا کے بعد بلا تہمید حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللّه عنہ نے کہا کہ میں اور آپ نے حضور ﷺ سے ایک حدیث سنی تھی اس کی تصدیق کے لیے حاضر ہوا ہوں اس وقت ہم دو کے سوا سننے والا باقی نہیں انہوں نے وہ حدیث سنا دی اور چاہا کہ اپنے ہم مکتب اور صحابی رسولﷺکی ضیافت و خاطر تواضع کروں لیکن حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللّه عنہ فوراً اپنی سواری کی طرف پلٹے اور یہ کہہ کر چل دیۓ بس میں اسی حدیث کے لیے آیا تھا۔

دیکھیۓ کتنا اہتمام واحترام تھا حضرات صحابہ کرام رضوان اللّه علیہم اجمعین کو کہ ایک حدیث کےلئے اتنا سفر کیا اسی لیے تو حضور ﷺ نے فرمایا

 اصحابی کالنجوم وبایھم اقتدیتم اقتدیتم 


وہ حدیث یہ ہے

 من ستر مؤمنا فی الدنیا علی جزیة ستره اللّه يوم القيامه


"جس نے کسی غلطی پر مؤمن کی پردہ پوشی کی اللّه تعالیٰ قیامت کے دن اسکی پردہ پوشی فرمائیں گے"




 انّ   للّه  عباد   افطنا

بیشک اللّه کے زیرک بندے ہیں


 طلّقو  الدنیا  وخافوا  لفتنا

جنہوں نے دنیا کو ترک کیا اور فتنوں سے ڈرے


 نظر  وافیھا  فلمّا علموا

انہوں نے دنیا میں غور کرنے سے



 انّھا  لیست لحی  وطنا

جان لیا یہ مستقل قیام گاہ نہیں


 جعلو  ھا   لجّة  واتّخذوا

انہوں نے دنیا کو سمندر قرار دیا


 صالح  الاعمال  فیھا  سفُنا

اعمال صالحہ کو اس میں کشتی بنایا


Sight of Right

163 comments / Replies

  1. Replies
    1. اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو برہنہ جمع کرں گے

      Delete
  2. حدیث کی تکرار نہیں ہوئی آج

    ReplyDelete
  3. علم دین۔۔۔۔۔۔کے بغیر حاصل نہیں ہو تا

    ReplyDelete
  4. علم تجھے اپنا ______ بھی نہیں دے گا جب تک تو اسے اپنا ________ نہ دے

    ReplyDelete
  5. سفر کے بغیر عالم_______ نہیں بن سکتا

    ReplyDelete
  6. کوئ عالم ایسا نہیں جس نے علم کے لیے _________ نہ کیا ہو

    ReplyDelete
  7. میں آپکے ساتھ رہ سکتا ہوں ک ے سکھائیں جو_________ آپکو سکھلایا گیا وہ آپ مجھ موسیٰ علیہ السلام نے کہا کیا

    ReplyDelete
  8. حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہ کرام میں طلب حدیث پر کتنا__________ تھا۔

    ReplyDelete
  9. حضرت عمر رضی اللّٰه عنہ کے ساتھی________تھے

    ReplyDelete
    Replies
    1. عتبان ابن مالک بن عمر عجلان

      Delete
    2. عتبان ابن مالک بن عمر عجلان الخزرجی

      Delete
    3. عتبان ابن مالک بن عمر عجلان الخزرجی

      Delete
    4. عتبان بن مالک بن عمر عجلان الخررجی

      Delete
    5. عتبان بن مالک بن عمر عجلا ن الخر رجی

      Delete
    6. عتبان ابن مالک بن عمر عجلان الخزرجی

      Delete
    7. عتبان ابن مالک

      Delete
    8. عتبان ابن مالک بن عمر عجلان الخزرجی

      Delete
  10. قیامت کے دن اللّٰه تعالیٰ لوگوں کو_______ کریں گے

    ReplyDelete
  11. _______صحابی رسول نے حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللّٰه عنہ کے پاس طلب حدیث کے لیے شام کا کٹھن سفر طے کیا

    ReplyDelete
  12. _________صحابی نے بھی حدیث واحد کے لیے اتنا سفر کیا

    ReplyDelete
  13. اسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

      Delete
  14. علم دین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔

    ReplyDelete

  15. علم تجھے اپنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی نہ دے گا یہاں تک کہ تو اپنا سب کچھ اس کو نہ دے

    ReplyDelete
  16. سفر کے بغیر عالم_______ نہیں بن سکتا

    ReplyDelete
  17. کوئ عالم ایسا نہیں جس نے علم کے لیے _________ نہ کیا ہو

    ReplyDelete
  18. ۔حضرت عمر رضی اللّه عنہ کے ساتھی یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھے

    ReplyDelete
    Replies
    1. عتبان ابن مالک بن عمر عجلان الخزرجی

      Delete

  19. اصحابی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وبایھم اقتدیتم اقتدیتم

    ReplyDelete

  20. "جس نے کسی غلطی پر مؤمن کی پردہ پوشی کی اللّه تعالیٰ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے دن اسکی پردہ پوشی فرمائیں گے"

    ReplyDelete

Powered by Blogger.