Aakhri Nabi or aakhri Aulad ka mafhoom

Unit 2
Lesson 27


آخری نبی اور آخری اولاد کا مفہوم



جس بچے کو ماں باپ کی آخری اولاد کہا جائے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے ہاں سب اولاد کے بعد پیدا ہوا۔ اس کے بعد کوئی بچہ ان ماں باپ کے ہاں پیدا نہیں ہوا۔ آخری اولاد کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ سب اولاد کے بعد تک زندہ بھی رہے۔کبھی ایسا ہوتا
ہے کہ پیدا بعد میں ہوتا ہے لیکن انتقال اس کا پہلے ہو جاتا ہے۔ اس کے باوجود آخری اولاد کہلاتا ہے۔ آپ نے یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ میری آخری اولاد وه بچہ تھا جو انتقال کر گیا۔




آخری نبی یا خاتم النبیّین کے معنی یہ ہیں کہ حضورﷺ کے بعد کسی شخص
کے سر پر تاج نبوت نہیں رکھا جائے گا۔ اب کوئی شخص نبوت کی مسند پر قدم نہیں رکھے گا۔ جو پہلے نبی بنا دیے گئے ان پر تو ہمارا پہلے سے ایمان ہے۔ وہ ہمارے ایمان میں پہلے سے داخل ہیں ۔حضورﷺ آخری نبی ہیں کہ آپ کے بعد کوئی شخص خلعت نبوت سے سرفراز نہیں ہوگا اور نہ امت کو ایسے نبی پر ایمان لانا ہوگا۔

42 comments / Replies

  1. حضورﷺ کے بعد کسی شخص
    کے سر پر........ نہیں رکھا جائے گا

    ReplyDelete
  2. آخری اولاد کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ سب اولاد کے بعد تک....... بھی رہے

    ReplyDelete
  3. ۔ آپ نے یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ میری آخری اولاد وه بچہ تھا جو....... کر گیا۔

    ReplyDelete
  4. حضورﷺ آخری نبی ہیں کہ آپ کے بعد کوئی شخص۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے سرفراز نہیں ہوگا اور نہ امت کو ایسے نبی پر ایمان لانا ہوگا۔

    ReplyDelete
  5. اب کوئی شخص نبوت کی مسند پر۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں رکھے گا۔

    ReplyDelete

Powered by Blogger.