Aimah Arbaa k nazdeek Murtad ki saza

Unit 2
Lesson 9


ائمہ اربعہ کے نزدیک مرتد کی سزا


اب ایک مسئلہ اور سمجھئے 

ہماری کتابوں میں مسئلہ لکھا ہے اور چاروں فقہوں کا متفق عليه مسئلہ ہے کہ جو اسلام میں داخل ہو کر مرتد ہو جائے نعوذ باللّه اسلام سے پھر جائے اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اس کو تین دن کی مہلت دی جائے اس کے شبہات دور کرنے کی کوشش کی جائے اسے سمجھایا جائے اگر بات اس کی سمجھ میں آ جائے اور وہ دوبارہ اسلام میں داخل ہوجائے تو بہت اچھا ہے ورنہ اللّه تعالیٰ کی زمین کو اس کے وجود سے پاک کر دیا جائے  

یہ مسئلہ مرتد کا مسئلہ کہلاتا ہے اور اس میں ہمارے ائمہ دین میں سے کسی کا اختلاف نہیں





 تمام مہذب ملکوں حکومتوں اور مہذب قوانین میں باغی کی سزا موت ہے اور اسلام کا باغی وہ ہے جو اسلام سے مرتد ہوجائے  اس لئے اسلام میں مرتد کی سزا موت ہے لیکن اس میں بھی اسلام نے رعایت دی ہے  دوسرے لوگ باغیوں کو کوئی رعایت نہیں دیتے  گرفتار ہونے کے بعد اگر اس پر بغاوت کا جرم ثابت ہو جائے تو سزائے موت نافذ کر دیتے ہیں   وہ ہزار معافی مانگے توبہ کرے اور قسمیں کھاۓ کہ آئندہ بغاوت کا جرم نہیں کروں گا 

اس کی ایک نہیں سنی جاتی اور اس کی معافی ناقابل قبول سمجھی جاتی ہے

اسلام میں بھی باغی یعنی مرتد کی سزا قتل ہے  مگر پھر بھی اتنی رعایت ہے کہ تین دن کی مہلت دی جاتی ہے   اس کو تلقین کی جاتی ہے کہ توبہ کر لے  معافی مانگ لے تو سزا سے بچ جاۓ گا افسوس ہے کہ پھر بھی اسلام میں مرتد کی سزا پر اعتراض کیا جاتا ہے

 اگر امریکہ کے صدر کا باغی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے اور اس کی سازش پکڑی جائے تو اس کی سزا موت ہے اور اس پر کسی کو اعتراض نہیں
 روس کی حکومت کا تختہ الٹنے والا پکڑا جاۓ یا جنرل ضیاء الحق کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والا پکڑا جائے تو اس کی سزا موت ہے اور اس پر دنیا کے کسی مہذب قانون اور مہذب عدالت کو کوئی اعتراض نہیں لیکن تعجب ہے کہ محمد رسول اللّه ﷺ کے باغی پر اگر سزائے موت جاری کی جائے تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ سزا نہیں ہونی چاہیے 

 اسلام تو باغی مرتد کو پھر بھی رعایت دیتا ہے کہ اسے تین دن کی مہلت دی جائے  اس کے شبہات دور کئے جائیں اور کوشش کی جائے کہ وہ دوبارہ مسلمان ہو جائے 

 معافی مانگ لے تو کوئی بات نہیں اس کو معاف کر دیا جائے گا لیکن اگر تین دن کی مہلت اور کوشش کے بعد بھی وہ اپنے ارتداد پر اڑا رہے توبہ نہ کرے تو اللّه کی زمین کو اس کے وجود سے پاک کر دیا جائے کیونکہ یہ ناسور ہے


خدانخواستہ کسی کے ہاتھ میں ناسور ہو جائے تو ڈاکٹر اس کا ہاتھ کاٹ دیتے ہیں اگر انگلی میں ناسور ہو جائے تو انگلی کاٹ دیتے ہیں اور سب دنیا جانتی ہے کہ یہ ظلم نہیں بلکہ شفقت ہے کیونکہ اگر ناسور کو نہ کاٹا گیا تو اس کا زہر پورے بدن میں سرایت کر جائے گا جس سے موت یقینی ہے

 پس جس طرح پورے بدن کو ناسور کے زہر سے بچانے کے لئے ناسور کو کاٹ دینا ضروری ہے اور یہی دانائی اور عقل مندی ہے اسی طرح ارتداد بھی ملت اسلامیہ کے لئے ایک ناسور ہے اگر مرتد کو توبہ کی تلقین کی گئی اس کے باوجود اس نے اسلام میں دوبارہ آنے کو پسند نہیں کیا تو اس کا وجود ختم کر دینا ضروری ہے   ورنہ اس کا زہر رفتہ رفتہ ملت اسلامیہ کے پورے بدن میں سرایت کر جائے گا

الغرض مرتد کا علم ائمہ اربعہ کے نزدیک اور پوری امت کے علماء کے اور فقہاء کے نزدیک یہی ہے جو عرض کر چکے ہیں  اور یہی عقل و دانش کا تقاضا ہے اور اس میں امت کی سلامتی ہے


180 comments / Replies

  1. مسئلہ ہے کہ جو اسلام میں داخل ہو کر مرتد ہو جائے نعوذ باللّه اسلام سے ________اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اس کو تین دن کی ______ دی جائے

    ReplyDelete
  2. ورنہ اللّه تعالیٰ کی ________کو اس کے وجود سے پاک کر دیا جائے

    ReplyDelete

  3. یہ مسئلہ _____کا مسئلہ کہلاتا ہے اور اس میں ہمارے ائمہ دین میں سے کسی کا _______ نہیں

    ReplyDelete
  4. دوسرے لوگ باغیوں کو کوئی ______ نہیں دیتے

    ReplyDelete
  5. قسمیں کھاۓ کہ آئندہ ________ کا جرم نہیں کروں گا

    ReplyDelete
  6. اسلام میں بھی باغی یعنی مرتد کی سزا__________ ہےر

    ReplyDelete
  7. ا افسوس ہے کہ پھر بھی اسلام میں مرتد کی سزا پر ________ کیا جاتا ہے

    ReplyDelete

  8. روس کی ________ کا تختہ الٹنے والا پکڑا جاۓ یا جنرل ضیاء الحق کی __________ کے خلاف بغاوت
    کرنے والا پکڑا جائے تو اس کی سزا موت ہے۔ب

    ReplyDelete
  9. لیکن تعجب ہے کہ محمد رسول اللّه ﷺ کے باغی پر اگر____________ جاری کی جائے تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ سزا نہیں ہونی چاہیے

    ReplyDelete
  10. اور کوشش کی جائے کہ وہ دوبارہ ____________ ہو جائے

    ReplyDelete
  11. تو اللّه کی زمین کو اس کے وجود سے پاک کر دیا جائے کیونکہ یہ _____________ ہے

    ReplyDelete
  12. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  13. اگر ناسور کو نہ کاٹا گیا تو اس کا _____ پورے بدن میں _______ کر جائے گا جس سے موت یقینی ہے

    ReplyDelete
  14. اس کے باوجود اس نے اسلام میں دوبارہ آنے کو پسند نہیں کیا تو اس کا وجود________ کر دینا ضروری ہے

    ReplyDelete
  15. ورنہ اس کا زہر رفتہ رفتہ __________کے پورے بدن میں سرایت کر جائے گا

    ReplyDelete
  16. اور یہی ___________ کا تقاضا ہے اور اس میں امت کی سلامتی ہے

    ReplyDelete
  17. اور اس پر دنیا کے کسی __________ اور مہذب عدالت کو کوئی اعتراض نہیں

    ReplyDelete

Powered by Blogger.