Aitkaf ka bayan

اعتکاف کا بیان



سوال: اعتکاف کیا ہے اور اسکا حکم کیا ہے؟

جواب : اعتکافِ نیت کے ساتھ مسجد میں ٹھرنا ہے اور رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے.. اگر اہل محلہ میں سے کسی ایک شخص نے اعتکاف کیا تو ان کے  باقیوں سے  اعتکاف ساقط ہوجائےگا.. وگرنہ (وہ سب) سنت چھوڑنے والے ہونگے 


سوال : کیا اعتکاف مذکور کے ما سوا کوئی اعتکاف مشروع ہے.؟

جواب : جی ہاں! اسکے سوا مستحب اور واجب اعتکاف ہے. اور مستحب کا کم سے کم درجہ ایک گھڑی ہے جب بھی مسجد میں داخل ہو اور وہ اعتکاف کی نیت کرے تو معتکف ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکلے



 سوال : اعتکاف کب واجب ہوتا ہے ؟

جواب: جس نے اعتکاف کرنے کی نذر مانی تو جو اس نے نظر مانی اس سے اس نے اپنے اوپر اعتکاف واجب کیا اب وہ نذر پوری ہونے پر اس پر اعتکاف واجب ہوگا 



سوال: چند دنوں کے اعتکاف کی نذر مانی تو کیا اس پر ان دنوں کی راتوں کا اعتکاف بھی اسے لازم ہوگا ؟

جواب:  جی ہاں! ان دنوں کی راتوں کے ساتھ اسے اعتکاف کرنا لازمی ہوگا اور یہ کہ وہ دن مسلسل ہوں اگرچہ اس نے تسلسل کی شرط نہ لگائی ہو




سوال: کیا منذور اعتکاف میں روزہ رکھا جاتا ہے؟

جواب: جی ہاں.. روزہ اس میں  شرط ہوتا ہے



سوال: معتکف پر کیا حرام ہوتا ہے؟

جواب: ہمبستری اور اسکے دواعی جیسے چھونا بوسہ وغیرہ معتکف پر حرام ہوتے ہیں  پس اگراس نے رات کو یا دن کو سھوا یا عمدا اس میں سے کوئی کام کیا یا چھونے سے انزال ہوگیا تو اسکا اعتکاف فاسد ہوگیا اور اس پر قضا لازم ہے. 



سوال: کیا مسجد سے نکلنا معتکف کے لیے جائز ہے ؟

جواب: صرف انسانی ضرورت کے غرض سے  نکلے مثلا: پیشاب پائخانہ وغیرہ اور اگر وہ بغیر عذر کے بغیر (مسجد) سےایک گھڑی  کیلئیےنکلا تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللّه کے نزدیک اسکا اعتکاف فاسد ہوگیا  اور آپکے صاحبین رحمھما اللّه فرماتے ہیں کہ اعتکاف فاسد نہیں ہوتا یہاں تک کہ مسجد سے نکلنا آدھے دن سے زیادہ ہو 



سوال: اگر ایسی مسجد میں اعتکاف کیا جس میں جمعہ ادا نہیں کیا جاتا اور جمعہ کا دن آگیا تو کیسے  نماز جمعہ ادا کرے ؟

جواب: جامع مسجد کی طرف چلا جائے اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد اپنی اعتکاف گاہ کو لوٹ آئے 



سوال: معتکف کے لیئے کیا جائز کیا گیا ہے؟

جواب:  اسے رخصت دی گئی ہے کہ وہ مسجد میں کھائے اور پیے اور اس میں سوئے اور اسے رخصت دی گئی ہے کہ وہ مسجد میں سامان لائے بغیر خرید و فروخت کرے



سوال: ہم معتکفین کو دیکھتے ہیں کے وہ گفتگو نہیں کرتے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ گفتگو اعتکاف کے منافی ہے. فقہاء,اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟


جواب: گفتگو اعتکاف کےمنافی نہیں الّا یہ کہ وہ اچھی گفتگو کرے اور بری گفتگو ہر حال میں ممنوع ہے اور خاموشی اس خیال سے کہ وہ اعتکاف کا حصہ ہے مکروہ ہے




57 comments / Replies

  1. اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
  2. Replies
    1. اعتکاف نیت کے ساتھ مسجد میں ٹھرنا اور رمضان کے اخیر عشرے میں ٹھرنا سنت موکدہ اورعلی الکفایہ ہے

      Delete
    2. اعتکاف نیت کے ساتھ مسجد میں ٹھرنا اور رمضان کے اخیر عشرے میں ٹھعنا سنت موکدہ اور علی الکفایہ ہے

      Delete
    3. Niyat k sath majid mn therna hy r ramzan k akheer ashry mn therna

      Delete
  3. رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا...... ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. سنت موکدہ اورعلی الکفایہ

      Delete
    2. سنت موکدہ اور علی الکفایہ

      Delete
    3. سنت وکدہ علی الکفایہ

      Delete
  4. اگر اہل محلہ میں سے کسی ایک شخص نے اعتکاف کیا تو ان کے باقیوں سے اعتکاف ...... ہوجائےگا.. وگرنہ (وہ سب) سنت چھوڑنے والے ہونگے

    ReplyDelete
  5. مستحب اعتکاف کا کم سے کم درجہ .... ہے جب بھی مسجد میں داخل ہو اور وہ اعتکاف کی نیت کرے تو معتکف ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکلے

    ReplyDelete
  6. مذکورہ اعتکاف کے علاوہ اور کوئی اعتکاف مشروع ہے؟؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. جی ہاں اس کے علاوہ مستحب اور واجب اعتکاف ہے

      Delete
    2. جی ہاں لیکن وہ مسحب اور واجب ہیں

      Delete
  7. جس نے اعتکاف کرنے کی نذر مانی تو جو اس نے نظر مانی اس سے اس نے اپنے اوپر اعتکاف ....... کیا

    ReplyDelete
  8. چند دنوں کے اعتکاف کی نذر مانی تو کیا اس پر ان دنوں کی راتوں کا اعتکاف بھی اسے لازم ہوگا ؟

    ReplyDelete
  9. کیا منذور اعتکاف میں روزہ رکھا جاتا ہے؟

    ReplyDelete
  10. ہمبستری اور اسکے دواعی جیسے چھونا بوسہ وغیرہ معتکف پر ...... ہوتے ہیں

    ReplyDelete
  11. اگراس نے رات کو یا دن کو سھوا یا عمدا اس میں سے کوئی کام کیا یا چھونے سے انزال ہوگیا تو اسکا اعتکاف ...... ہوگیا اور اس پر .... لازم ہے.

    ReplyDelete
  12. اگر معتکف بغیر عذر کے بغیر (مسجد) سےایک گھڑی کیلئیےنکلا تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللّه کے نزدیک اسکا اعتکاف ...... ہوگیا

    ReplyDelete
  13. اور آپکے صاحبین رحمھما اللّه فرماتے ہیں کہ اعتکاف فاسد نہیں ہوتا یہاں تک کہ مسجد سے نکلنا ...... ہو

    ReplyDelete
  14. اگر ایسی مسجد میں اعتکاف کیا جس میں جمعہ ادا نہیں کیا جاتا اور جمعہ کا دن آگیا تو کیسے نماز جمعہ ادا کرے ؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. جامعہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کر کے واپس آئے

      Delete
    2. جامعہ مسجد میں جمعہ ادا کر کے واپس آۓ

      Delete
    3. جامعہ مسجد میں جمعہ ادا کر کے واپس آئے

      Delete
  15. گفتگو اعتکاف کے..... نہیں الّا یہ کہ وہ اچھی گفتگو کرے اور بری گفتگو ہر حال میں .۔...... ہے

    ReplyDelete
  16. خاموشی اس خیال سے کہ وہ اعتکاف کا حصہ ہے ...... ہے

    ReplyDelete
  17. معتکف کے لیئے کیا جائز کیا گیا ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. کھائے پئے سوئے اور بغیر سامان لاے خریدوفروخت کرے

      Delete
    2. اسے اجازت ہے کہ کھاۓ پیے, سوۓ اور بغیر سامان لاۓ خریدوفروخت کرے

      Delete

Powered by Blogger.