Aitkaf ka bayan
اعتکاف کا بیان
سوال: اعتکاف کیا ہے اور اسکا حکم کیا ہے؟
جواب : اعتکافِ نیت کے ساتھ مسجد میں ٹھرنا ہے اور رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے.. اگر اہل محلہ میں سے کسی ایک شخص نے اعتکاف کیا تو ان کے باقیوں سے اعتکاف ساقط ہوجائےگا.. وگرنہ (وہ سب) سنت چھوڑنے والے ہونگے
سوال : کیا اعتکاف مذکور کے ما سوا کوئی اعتکاف مشروع ہے.؟
جواب : جی ہاں! اسکے سوا مستحب اور واجب اعتکاف ہے. اور مستحب کا کم سے کم درجہ ایک گھڑی ہے جب بھی مسجد میں داخل ہو اور وہ اعتکاف کی نیت کرے تو معتکف ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکلے
سوال : اعتکاف کب واجب ہوتا ہے ؟
جواب: جس نے اعتکاف کرنے کی نذر مانی تو جو اس نے نظر مانی اس سے اس نے اپنے اوپر اعتکاف واجب کیا اب وہ نذر پوری ہونے پر اس پر اعتکاف واجب ہوگا
سوال: چند دنوں کے اعتکاف کی نذر مانی تو کیا اس پر ان دنوں کی راتوں کا اعتکاف بھی اسے لازم ہوگا ؟
جواب: جی ہاں! ان دنوں کی راتوں کے ساتھ اسے اعتکاف کرنا لازمی ہوگا اور یہ کہ وہ دن مسلسل ہوں اگرچہ اس نے تسلسل کی شرط نہ لگائی ہو
سوال: کیا منذور اعتکاف میں روزہ رکھا جاتا ہے؟
جواب: جی ہاں.. روزہ اس میں شرط ہوتا ہے
سوال: معتکف پر کیا حرام ہوتا ہے؟
جواب: ہمبستری اور اسکے دواعی جیسے چھونا بوسہ وغیرہ معتکف پر حرام ہوتے ہیں پس اگراس نے رات کو یا دن کو سھوا یا عمدا اس میں سے کوئی کام کیا یا چھونے سے انزال ہوگیا تو اسکا اعتکاف فاسد ہوگیا اور اس پر قضا لازم ہے.
سوال: کیا مسجد سے نکلنا معتکف کے لیے جائز ہے ؟
جواب: صرف انسانی ضرورت کے غرض سے نکلے مثلا: پیشاب پائخانہ وغیرہ اور اگر وہ بغیر عذر کے بغیر (مسجد) سےایک گھڑی کیلئیےنکلا تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللّه کے نزدیک اسکا اعتکاف فاسد ہوگیا اور آپکے صاحبین رحمھما اللّه فرماتے ہیں کہ اعتکاف فاسد نہیں ہوتا یہاں تک کہ مسجد سے نکلنا آدھے دن سے زیادہ ہو
سوال: اگر ایسی مسجد میں اعتکاف کیا جس میں جمعہ ادا نہیں کیا جاتا اور جمعہ کا دن آگیا تو کیسے نماز جمعہ ادا کرے ؟
جواب: جامع مسجد کی طرف چلا جائے اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد اپنی اعتکاف گاہ کو لوٹ آئے
سوال: معتکف کے لیئے کیا جائز کیا گیا ہے؟
جواب: اسے رخصت دی گئی ہے کہ وہ مسجد میں کھائے اور پیے اور اس میں سوئے اور اسے رخصت دی گئی ہے کہ وہ مسجد میں سامان لائے بغیر خرید و فروخت کرے
سوال: ہم معتکفین کو دیکھتے ہیں کے وہ گفتگو نہیں کرتے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ گفتگو اعتکاف کے منافی ہے. فقہاء,اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
جواب: گفتگو اعتکاف کےمنافی نہیں الّا یہ کہ وہ اچھی گفتگو کرے اور بری گفتگو ہر حال میں ممنوع ہے اور خاموشی اس خیال سے کہ وہ اعتکاف کا حصہ ہے مکروہ ہے

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ReplyDeleteوَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
Deleteوعلیکم السلام
DeleteWalikumslaam
Deleteاعتکاف کیا ہے؟
ReplyDeleteاعتکاف نیت کے ساتھ مسجد میں ٹھرنا اور رمضان کے اخیر عشرے میں ٹھرنا سنت موکدہ اورعلی الکفایہ ہے
Deleteاعتکاف نیت کے ساتھ مسجد میں ٹھرنا اور رمضان کے اخیر عشرے میں ٹھعنا سنت موکدہ اور علی الکفایہ ہے
DeleteNiyat k sath majid mn therna hy r ramzan k akheer ashry mn therna
Deleteرمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنا...... ہے
ReplyDeleteسنت موکدہ اورعلی الکفایہ
Deleteسنت موکدہ اور علی الکفایہ
Deleteسنت وکدہ علی الکفایہ
Deleteاگر اہل محلہ میں سے کسی ایک شخص نے اعتکاف کیا تو ان کے باقیوں سے اعتکاف ...... ہوجائےگا.. وگرنہ (وہ سب) سنت چھوڑنے والے ہونگے
ReplyDeleteساقط
Deleteساقط
Deleteمستحب اعتکاف کا کم سے کم درجہ .... ہے جب بھی مسجد میں داخل ہو اور وہ اعتکاف کی نیت کرے تو معتکف ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکلے
ReplyDeleteایک گھڑی
Deleteایک گھڑی
Deleteایک گھڑی
Deleteمذکورہ اعتکاف کے علاوہ اور کوئی اعتکاف مشروع ہے؟؟
ReplyDeleteجی ہاں اس کے علاوہ مستحب اور واجب اعتکاف ہے
Deleteجی ہاں لیکن وہ مسحب اور واجب ہیں
Deleteجس نے اعتکاف کرنے کی نذر مانی تو جو اس نے نظر مانی اس سے اس نے اپنے اوپر اعتکاف ....... کیا
ReplyDeleteواجب
Deleteواجب
Deleteچند دنوں کے اعتکاف کی نذر مانی تو کیا اس پر ان دنوں کی راتوں کا اعتکاف بھی اسے لازم ہوگا ؟
ReplyDeleteجی ہاں
Deleteجی ہاں
Deleteکیا منذور اعتکاف میں روزہ رکھا جاتا ہے؟
ReplyDeleteجی ہاں روزہ شرط ہے
Deleteجی ہاں روزہ شرط ہے
Deleteہمبستری اور اسکے دواعی جیسے چھونا بوسہ وغیرہ معتکف پر ...... ہوتے ہیں
ReplyDeleteحرام
Deleteحرام
Deleteحرام
Deleteاگراس نے رات کو یا دن کو سھوا یا عمدا اس میں سے کوئی کام کیا یا چھونے سے انزال ہوگیا تو اسکا اعتکاف ...... ہوگیا اور اس پر .... لازم ہے.
ReplyDeleteفاسد
Deleteقضاء
فاسد
Deleteقضا
فاسد
Deleteقضا
اگر معتکف بغیر عذر کے بغیر (مسجد) سےایک گھڑی کیلئیےنکلا تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللّه کے نزدیک اسکا اعتکاف ...... ہوگیا
ReplyDeleteفاسد
Deleteفاسد
Deleteاور آپکے صاحبین رحمھما اللّه فرماتے ہیں کہ اعتکاف فاسد نہیں ہوتا یہاں تک کہ مسجد سے نکلنا ...... ہو
ReplyDeleteآدھے دن سے زیادہ ہو
Deleteآدھے دن سے زیادہ
Deleteاگر ایسی مسجد میں اعتکاف کیا جس میں جمعہ ادا نہیں کیا جاتا اور جمعہ کا دن آگیا تو کیسے نماز جمعہ ادا کرے ؟
ReplyDeleteجامعہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کر کے واپس آئے
Deleteجامعہ مسجد میں جمعہ ادا کر کے واپس آۓ
Deleteجامعہ مسجد میں جمعہ ادا کر کے واپس آئے
Deleteگفتگو اعتکاف کے..... نہیں الّا یہ کہ وہ اچھی گفتگو کرے اور بری گفتگو ہر حال میں .۔...... ہے
ReplyDeleteمنافی
Deleteممنوع
خاموشی اس خیال سے کہ وہ اعتکاف کا حصہ ہے ...... ہے
ReplyDeleteمکروہ
Deleteمکروہ
Deleteمعتکف کے لیئے کیا جائز کیا گیا ہے؟
ReplyDeleteکھائے پئے سوئے اور بغیر سامان لاے خریدوفروخت کرے
Deleteاسے اجازت ہے کہ کھاۓ پیے, سوۓ اور بغیر سامان لاۓ خریدوفروخت کرے
Delete