Imam Mehdi or Aaein Pakistan

unit : 2
Lesson : 2

امام مہدی اور آئین پاکستان 




امام مہدی جب ظاہر ہوں گے تو ان کو پاکستانی بھی ضرور مانیں گے چونکہ امام مہدی نبی نہیں ہوں گے نہ وہ نبوت کا دعوی کریں گے نہ لوگ ان کی نبوت پر ایمان لائیں گے 
پاکستان کے آئین میں نبوت کا دعوی کرنے والوں اور جھوٹے مدعیان نبوت پر ایمان لانے والوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے نہ کہ سچے مہدی کے ماننے والوں کو 
امام مہدی کا نبی نہ ہونا ایک اور دلیل ہے اس بات کی کہ مرزا غلام احمد قادیانی وغیرہ جن لوگوں نے مہدی ہونے کا دعوی کیا اسی کے ساتھ اپنے آپ کو     نبی اللّہ    کی حیثیت سے پیش کیا وہ نبی تو کیا ہوتے انکا مہدی ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹ اور فریب تھا کیونکہ سچا مہدی جب ظاہر ہو گا تو نبوت کا دعویٰ نہیں کرے گا نہ وہ نبی ہوگا۔ پس مہدی کے دعوے کے ساتھ نبوت کا دعویٰ کرنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مدعی جھوٹا ہے ۔۔



ملا علی قاری رحمۃ اللّہ علیہ فقہ اکبر  میں لکھتے ہیں 

دعوی النبوۃ بعد نبینا صلی اللّہ علیہ وسلم کفر بالاجماع 

( فقہ اکبر ص 202 )

اور ہمارے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم کے بعد کسی کا دعویٰ نبوت کرنا بالاجماع کفر ہے 

  ظاہر ہے کہ جو شخص خاتم النبیین  حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے کی وجہ سے بالا جماع کافر ہو وہ مہدی کیسے ہوسکتا ہے 
وہ تو مسیلمہ کذاب کا چھوٹا بھائی ہو گا اور اس کے ماننے والوں کو اگر آئین  پاکستان ملت اسلامیہ سے خارج قرار دیا گیا ہے تو بالکل بجا ہے ۔


55 comments / Replies

  1. پاکستان کے آئین میں نبوت کا دعوی کرنے والوں اور جھوٹے مدعیان نبوت پر ایمان لانے والوں کو .......... قرار دیا گیا ہے

    ReplyDelete
  2. نبی صلی اللّہ علیہ وسلم کے بعد کسی کا دعویٰ نبوت کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے

    ReplyDelete
  3. امام مہدیؒ جب ظاہر ہونگے تو ان کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی ضرور مانیں گے

    ReplyDelete
  4. مہدی کے دعوے کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مدعی جھوٹا ہے ۔۔

    ReplyDelete
  5. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بعد نبینا ﷺ کفر با لاجماع

    ReplyDelete

  6. سچا مہدی جب ظاہر ہو گا تو۔۔۔۔۔۔۔۔ کا دعویٰ نہیں کرے گا نہ وہ نبی ہوگا۔

    ReplyDelete
  7. نہ وہ نبوت کا دعویٰ کریں گے نہ لوگ ان کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ پر ایمان لا ٸیں گے

    ReplyDelete
  8. جو شخص ختم انبیین حضرت محمدﷺ کےبعد نبوت کا دعویٰ کرنے کی وجہ سےبالاجماع کافر ہو وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیسے ہو سکتا ہے

    ReplyDelete
  9. وہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا چھوٹا بھاٸی ہوگا

    ReplyDelete

Powered by Blogger.