Masail e Nimaz

بارہ اختلافی مسائل


(1) 
اگر مقیم نماز میں پانی دیکھ لے اور اس کے استعمال پر قدرت رکھتا ہو


 (2) 
یا (موزوں پر) مسح کرنے والا ہو اور مسح کی مدت ختم ہو جائے 


(3) 
یا عملِ قلیل سے اپنے موزے اتاردے


 (4) 
یا اُمی ہو (ایک) آیت سیکھ لے


 (5) 
یا ننگا ہو بس
  اُسے کپڑا مل جائے






 (6) 
یا اشارہ سے نماز پڑھنے والا ہو پس رکوع اور سجدہ پر قادر ہو جائے


 (7)
 یا اسے یاد آ جائے کہ جو نماز پڑھ رہا ہے اس نماز سے پہلے اس کے ذمہ (ایک) نماز ہے اور وہ صاحب ترتیب ہو 


(8) 
یا قرات کرنے والا امام بے وضو ہو جائے اور اُمی کو جانشین بنا دے 


(9) 
یا فجر کی نماز میں آفتاب طلوع ہو جائے


 (10)
 یا (نماز) جمعہ میں عصر کا وقت داخل ہو جائے


 (11)
 یا پٹی پر مسح کرنے والا ہو پس وہ (پٹی) زخم اچھا ہونے سے گر جائے


 (12)
 یا وہ مستحاضہ ہو پس اس کا خون ختم ہو جائے 


حضرت ابو حنیفہ رحمہ اللّه کے قول میں ان (لوگوں) کی نماز باطل ہو جاتی ہے اگرچہ یہ اُمور آخری تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد پیش آئیں اور حضرت ابو یوسف و حضرت محمد رحمہما اللّه فرماتے ہیں کہ ان کی نماز مکمل ہے اگر ان امور میں سے کوئی (امر) نماز کے آخر میں تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد پیش آئے۔

69 comments / Replies

  1. Replies
    1. و علیکم السلام ورحمۃاللہ و برکتہ

      Delete
    2. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
  2. اختلافی مسائل کی تعداد کتنی ہے

    ReplyDelete
  3. یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے اپنے موزے اتار دے

    ReplyDelete
  4. یا اشارہ سے نماز پڑھنے والا ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔پہ قادر ہوجائے

    ReplyDelete
  5. یا قرات کرنے والا امام۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو جائے اور امی۔۔۔۔۔۔۔۔ کو بنا دے

    ReplyDelete
  6. یا وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو پس اس کا خون ختم ہوجائے

    ReplyDelete
  7. حضرت ابوحنیفہ کے قول میں ان لوگوں کی نماز۔۔۔۔۔ ہو جاتی ہے

    ReplyDelete
  8. یا۔۔۔۔۔۔۔۔ کی نماز میں آفتاب طلوع ہو جائے

    ReplyDelete
  9. یا امی ہو اور ایک ۔۔۔۔۔سیکھ لے

    ReplyDelete
  10. حضرت ابو یوسف اور حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ان کی نماز ۔۔۔۔۔۔ہے

    ReplyDelete
  11. یا نماز جمعہ میں۔۔۔۔۔۔۔ کا وقت داخل ہو جائے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.