Mirza qadyani ka Hazrat Esa A.S ko gali dena

Unit 2
Lesson 19

مرزا قادیانی کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو گالی دینا


یہ دو مثالیں تھیں جو مرزا قادیانی نے مسلمانوں کو گالیاں دی ہیں۔اب ذرا ایک نبی کے بارے میں سن لیجیے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللّہ تعالی کے اولو العزم نبی ہیں۔ان کے بارے میں جو اس نے گل افشانیاں کی ہیں وہ کسی شخص کے سننے کے لائق نہیں۔




اپنی کتاب انجام آتھم کے ضمیمہ میں لکھتا ہے۔

"یہ بھی یاد رہے کے آپ کو کس قدر جھوٹ بولنے کی عادت تھی۔آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں تھیں۔جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔مگر شاید یہ بھی خدائی کے لیے ایک شرط ہو گی۔"

مرزا یہاں عیسائیوں کو لکھ رہا ہے کہ "خدائی کے لیے یہ بھی شرط ہو گی"  کے کنجریوں کی اولاد سے پیدا ہو۔میں اس سے پوچھتا ہوں ادھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو عیسائی خدا مانتے ہیں تو وہ مسلمانوں کے نبی ہیں تو کیا کہہ سکتے ہیں کہ شاید ختم نبوت کے لیے یہ بھی شرط ہو۔نعوذ باللّہ۔مرزائیوں کو کچھ تو شرم آنی چاہیے۔

پھر دافع البلاء کے حاشیے میں لکھتا ہے۔یہ اس کا چھوٹا سا رسالہ ہے جو اس کے نامہ اعمال کی طرح سیاہ ہے۔اس رسالہ میں مرزا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں لکھتا ہے۔

"مسیح کی راستبازی اپنے زمانے میں دوسرے راستبازوں سے بڑھ کر نہیں ہوتی۔بلکہ یحییٰ نبی کو اس پر ایک فضیلت ہے کیونکہ وہ شراب نہیں پیتا تھا اور کبھی نہیں سنا گیا کہ کسی فاحشہ عورت نے آ کر اپنی کمائی سے اس کے سر پر عطر ملا تھا یا ہاتھوں اور سر کے بالوں سے اس کے بدن کو چھوا تھا یا کوئی بےتعلق جوان عورت اس کی خدمت کرتی تھی۔اس وجہ سے خدا نے قرآن کریم میں یحییٰ کا نام "حصور" رکھا مگر مسیح کا یہ نام نہ رکھا کیونکہ ایسے قصے اس نام کے رکھنے سے مانع تھے۔

(دافع البلاء روحانی خزائن صفحہ ٢٢٠ جلد  ١٨)

بقول مرزا، خدا نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حصور اس لیے نہیں کہا کیونکہ نعوذباللّہ (نقل کفر کفر نباشد) ان قصوں میں مبتلا تھے۔شراب پیا کرتے تھے۔کنجریوں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔اس لیے قرآن نے آپ کو حصور  نہیں کہا۔ نعوذباللّہ۔آپ حضرات فرمائیے! اس شخص کے بارے میں کیا زبان استعمال کی جاۓ جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ایسے گندے بہتان لگاتا ہو۔

°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°


97 comments / Replies

  1. حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللّہ تعالی کے......... نبی ہیں

    ReplyDelete
  2. مرزا یہاں عیسائیوں کو لکھ رہا ہے کہ "خدائی کے لیے یہ بھی شرط ہو گی" کے...... کی اولاد سے پیدا ہو

    ReplyDelete
  3. بقول مرزا، خدا نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ...........اس لیے نہیں کہا کیونکہ نعوذباللّہ (نقل کفر کفر نباشد) ان قصوں میں مبتلا تھے

    ReplyDelete
  4. مسیح کی ..........اپنے زمانے میں دوسرے راستبازوں سے بڑھ کر نہیں ہوتی۔بلکہ یحییٰ نبی کو اس پر ایک فضیلت ہے

    ReplyDelete
  5. یہ ... مثاليں تھیں جو مرزا قادیانی نے مسلمانوں کو گالیاں دی ہیں

    ReplyDelete
  6. آپ کو کس قدر ..... بولنے کی عادت تھی

    ReplyDelete
  7. آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور .... ہے

    ReplyDelete
  8. خدا نے قرآن کریم میں یحییٰ کا نام .... رکھا

    ReplyDelete
  9. ایسے شخص کے بارے میں کیا زبان استعمال کی جاۓ جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ایسے گندے ..... لگاتا ہو

    ReplyDelete

Powered by Blogger.