Nafal Rozon ka bayan

نفل روزوں کا بیان


سوال: کیا ماہِ رمضان کے علاوہ (زمانہ) میں روزے مشروع کے گئے ہیں؟

جواب: ماہِ رمضان کے روزے فرض ہیں اور اسکے ما سوا روزے نفل ہیں اگر روزہ  رکھا تو اس پر ثواب دیا جائےگا ان شاء اللہ تعالی



سوال: کیا بعض دنوں میں نفل روزوں سے منع کیا گیا ہے ؟

جواب: جی ہاں!  سال میں پانچ دن ایسے ہیں جن میں روزہ سے منع کیا گیا ہے اور وہ درج ذیل ہیں


(1)
 فطر کے دن کا روزہ
(2) 
 عید الاضحی کا روزہ
(3,4,5)
 اور اسکے بعد تین دنوں کے روزے اور انکا نام ایام تشریق رکھا جاتا ہے



سوال: کیا بعض (نفل) روزوں کو بعض پر فضیلت حاصل ہے؟ 

جواب: جی ہاں! بعض احادیث میں بعض (نفل) روزوں کی فضیلت وارد ہوئی ہے 
پس تحقیق حضرت عائشہ رضی اللّه عنہا  نے روایت فرمایا ہےکہ "رسول اللّه صلی اللّه علیہ وسلم سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے


اور حضرت ابو ھریرہ رضی اللّه  عنہ سے روایت کیا ہے آپ  فرماتے ہیں کہ رسول اللّه صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا کہ سوموار اور جمعرات کے دن اعمال پیش کیے جاتے ہیں پس میں محبوب رکھتا ہوں کے میرا عمل پیش کیا جائے اس حال میں کہ میں روزہ دار ہوں


اور حضرت ابو ھریرہ رضہ سے (روایت کیا گیا ہے) کہ  آپ فرماتے ہیں کہ" رسول اللّه صلی اللّه علیہ وسلم حضر اور سفر میں ایام بیض (یعنی تیرہویں, چودہویں اور پندرہویں تاریخ)  کو افطار نہیں کرتے تھے (یعنی روزہ رکھتے
 اور حضرت ابو قتادہ رضی اللّه عنہ سے روایت فرمایا ہے کہ  "رسول اللّه صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللّه  تعالی سے امید رکھتا ہوں کہ عرفہ (یعنی نو ذوالحجہ) کا روزہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد (کے گناہ)  مٹا دیتا ہے 


 اور حضرت ابو  ایوب انصاری رضی اللّه عنہ سے (روایت کیا گیا) ہے کہ  رسول اللّه صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر شوال کے (چھے) روزے رکھے اس کے پیچھے لگائے تو یہ زمانہ بھر روزہ رکھنےکی طرح ہے




50 comments / Replies

  1. اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    2. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکتہ

      Delete
    3. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
  2. وعلیکم اسلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم سلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

      Delete
  3. ماہ رمضان کے روزے۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں

    ReplyDelete
  4. اگر روزہ رکھا جائے تو اس پر۔۔۔۔۔۔ دیا جائے گا

    ReplyDelete
  5. سال میں کتنے دن روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے
    اور وہ کون کون سے دن ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. سال میں پانچ دن کے روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے عید الفطر,عید الاضحی اور ایام تشریق کے تین دن

      Delete
    2. سال میں 5 دن روزہ رکھنے سے منع کیا گیا
      عیدالفطر عیدالاضحیٰ اور 3 دن ایام تشریق

      Delete
    3. سال میں ٥ دن روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے عیدالفطر عید الا ضحی اور ٣ دن ایام تشریق

      Delete
  6. بعض احادیث میں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فضیلت وارد ہوئی ہے

    ReplyDelete
  7. رسول صلی اللہ وسلم ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔ کو روزہ رکھتے تھے

    ReplyDelete
  8. سوموار اور جمعرات کے دن۔۔۔۔۔۔۔۔ پیش کیے جاتے ہیں

    ReplyDelete
  9. ایام بیض سے کیا مراد ہے ؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. تیرھیویں,چودھویں اور پندرویں

      Delete
    2. اسلامی مہینے کی تیرھویں،چودھویں،پندرھویں

      Delete
    3. تیرھویں ۔ چودھویں۔ پندرھویں

      Delete
    4. اسلامی مہینے کی 13,14,15

      Delete
  10. ۔۔۔۔۔۔۔۔کا ایک روزہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ معاف کروا دیتا ہے

    ReplyDelete
  11. رمضان کے بعد شوال کی کتنے روزے رکھنے چاہیے ؟

    ReplyDelete

Powered by Blogger.