Nimaz k wajibat

نماز کے واجبات کا بیان


سوال  نماز کے واجبات بیان کیجیئے؟


جواب : وہ درج ذیل ہیں


سورۃ فاتحہ کی قرأت


(فاتحہ)
کے ساتھ ایک سورت یا تین آیات کا ملانا



فاتحہ کو سورت پر مقدم کرنا



فرائض کی پہلی دو رکعتوں میں قرأت کو متعین کرنا



 ارکان میں اطمینان 
(یعنی اطمینان سے ارکان نماز ادا کرنا)


پہلا قعدہ

پہلے قعدے میں اور اسی طرح دوسرے قعدہ میں تشہد پڑھنا



لفظ السلام(کہنا) جس وقت نماز سے نکلنے کا ارادہ ہو



 قنوت وتر



عیدین کی زائد تکبیریں



فجر, جمعہ, عیدین, رمضان شریف میں تراویح اور وتر میں اور عشاء کی پہلی دو (رکعتوں) میں امام کا بلند آواز سے قرأت کرنا

ظہر اور عصر میں اور عشاء کی پہلی دو (رکعتوں)  کے بعد والی (رکعتوں) میں امام کا پوشیدہ آواز سے 
قرات کرنا





سوال : واجبات کا حکم کیا ہے؟


جواب : جب وہ دانستہ کوئی واجب چھوڑ دے (تو) نماز کا لوٹانا واجب ہے اور اگر بھول کر واجب چھوڑ دے (تو) سجدۂ سہو سے کمی پوری ہو جائے گی

73 comments / Replies

  1. اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

    ReplyDelete
    Replies
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    2. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete

  2. (فاتحہ)
    کے ساتھ ایک سورت یا ______کا ملانا

    ReplyDelete
  3. فاتحہ کو ___ پر مقدم کرنا

    ReplyDelete
  4. فرائض کی پہلی دو رکعتوں میں _____ کو متعین کرنا

    ReplyDelete

  5. پہلے قعدے میں اور اسی طرح دوسرے قعدہ میں _____ پڑھنا

    ReplyDelete
  6. عشاء کی پہلی دو (رکعتوں) میں امام کا بلند آواز سے _____ کرنا

    ReplyDelete
  7. ظہر اور عصر میں اور عشاء کی پہلی دو (رکعتوں) کے بعد والی (رکعتوں) میں امام کا _______ آواز سے
    قرات کرنا

    ReplyDelete

  8. جب وہ دانستہ کوئی واجب چھوڑ دے (تو) نماز کا لوٹانا _____ ہے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.