Nimaz me Hadas ka bayan

نماز میں حَدث کا بیان


سوال : اگر حدث نمازی کو دوران نماز پیش آ جائے تو کیا کرے؟

جواب : اپنی نماز سے لوٹ جائے اور وضو کرے اور جو نماز پڑھ چکا اس پر بنا کرے اور از سر نو شروع کرنا افضل ہے۔



سوال : اگر امام ہو تو نمازیوں سے کیسے کرے؟

جواب : اگر امام ہو تو مقتدیوں میں سے کسی ایک کو اپنا جانشین بنائے اور اس کا جانشین  (مقتدیوں) کو وہ نماز مکمل کرائے جو باقی رہ گئی۔



سوال : اگر جانشین مسبوق ہو تو؟

جواب : وہ مقتدیوں کو وہ نماز پڑھائے جو باقی رہ گئی پھر  مُدرِک کو جانشین بنائے اور مُدرِک وہ ہے جس نے نماز کو نماز کی ابتداء سے امام کے ساتھ پایا ہو۔ پس وہ (مقتدیوں) کے ساتھ سلام پھیرے۔






سوال : اگر حدث نمازی کو اُس تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد پیش آیا ہے جس میں سلام پھیرنا ہے تو کیسے کرے؟

جواب : نماز سے لوٹ جائے اور وضو کرے اور سلام 
پھیرے۔



سوال : اگر حدث کے بعد بات کہی تو اس کا حکم کیا ہے؟

جواب : اس کی نماز فاسد ہو گئی اور جو نماز وہ پڑھ چکا اس پر بنا اس کے لیے جائز نہیں برابر ہے کہ دانستہ یا بھول کر یا غلطی سے بات کہی ہو۔



سوال : اگر یہ نمازی وضو کی جگہ تک چلنے کا محتاج ہو یا اس کی وجہ سے قبلہ سے پھر جائے تو کیا اس کی نماز فاسد ہو جائے گی؟


جواب : یہ اُسے معاف کر دیا گیا ہے ۔ اس کی نماز فاسد نہیں ہوتی اگرچہ تین قدم یا زیادہ چلا ہو۔



سوال :  اگر نمازی کو حدث اکبر لاحق ہو جائے تو کیا بنا کرنا اس کے لیے جائز ہے.

جواب : جو نماز میں سو گیا پس احتلام ہو گیا یا بیہوش ہو گیا یا اس نے نماز میں قہقہ لگایا تو اس کی نماز فاسد ہو گئی اور اس نماز پر بنا کرنا اس کے لیے جائز نہیں۔ پس وہ پہلی صورت میں غسل کرنے کے بعد اور باقی تین صورتوں میں وضو کرنے کے بعد از سر نو نماز پڑھے۔

52 comments / Replies

  1. Replies
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکتہ

      Delete
    2. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
  2. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  3. وضو کرے اور جو نماز پڑھ چکا اس پر بنا کرے اور ______شروع کرنا افضل ہے۔

    ReplyDelete
  4. امام کی غیر موجودگی میں کون نماز مکمل کرٸے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. اگر امام ہو تو مقتدیوں میں سے کسی ایک کو اپنا جانشین بنائے اور اس کا جانشین (مقتدیوں) کو وہ نماز مکمل کرائے جو باقی رہ گئی

      Delete
    2. امام کی غیر موجودگی میں جان نشین بنایا گیا مقتدی باقی مقتدیوں کو نماز مکمل کرائے

      Delete
    3. امام کی غیر موجودگی میں جان نشین بنایاگیا مقتدی باقی مقتدیوں کو نماز مکمل کراۓ۔۔

      Delete
    4. Imam ki gher mojodgi mn bnaya maqtadi mukml lray nmaz

      Delete
    5. مقتدى جس كو امام اپنا جانشين بنائے

      Delete
    6. امام کی غیر موجودگی میں جان نشین بنایا اور مقتدی باقی مقتدیوں کی نماز مکمل کرواۓ

      Delete
  5. پھر ____ کو جانشین بنائے

    ReplyDelete
  6. : نماز سے لوٹ جائے اور ____ کرے اور سلام
    پھیرے۔

    ReplyDelete
  7. جو نماز میں ____ گیا پس احتلام ہو گیا یا بیہوش ہو گیا یا اس نے نماز میں _____لگایا تو اس کی نماز فاسد ہو گئی

    ReplyDelete
  8. پس وہ پہلی صورت میں ____ کرنے کے بعد اور باقی تین ____ میں وضو کرنے کے بعد از سر نو نماز پڑھے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.