Roze me niyat ki shart hone ka bayan

روزے میں نیت کی شرط ہونے کا بیان



سوال: آپ نے روزہ کو نیت کے ساتھ مقید کیا ہے جب آپ روزہ کی تعریف کر چکے تو نیت کا مطلب کیا ہے اور اس میں کیا تفصیل ہے؟

جواب : نیت وہ دل سے ادا کرنا ہے کہ میں اللّه تعالیٰ کے لیے فلاں روزہ رکھتا ہوں۔
پھر روزہ کئی قسم پر ہے



1
فرض روزہ اور وہ رمضان کا روزہ ہے
2
 نذر معین کا روزہ
3
نذر مطلق کا روزہ
رمضان کی قضا کا روزہ
5
اس قضا کا روزہ جو نفلی روزہ فاسد کرنے سے واجب ہوئی
6
کفارات کا روزہ 
7
نفلی روزہ



پس رمضان اور نذر معین کے روزے اور نفلی روزے میں جائز ہے کہ رات سے نیت کے ساتھ روزہ رکھے اور لیکن تبییت یعنی رات سے نیت کرنا شرط نہیں پس اگر اس نے نیت نہیں کی یہاں تک کہ صبح ہوگئی تو شرعی دن کے نصف سے پہلے کی نیت اسے کفایت کرے گی۔ پس بہرحال رمضان کی قضا  نذر مطلق  اور کفارات کے روزے اور اسی طرح اس نفل کے روزے کی قضا جس کو اس نے فاسد کیا تو تحقیق یہ ایسے روزے ہیں کہ صرف رات کی نیت کے ساتھ ان کا روزہ جائز ہے




سوال : متمتع اور قارن کے روزے جب کے وہ ہدی یعنی قربانی کے جانور پر قادر نہ ہوں تو رات سے نیت کرنے میں ان کا حکم کیا ہے؟

جواب : تمام کفارات کے روزوں کی طرح ان روزوں کی ادا میں شرط ہے کہ رات سے نیت کرے۔




سوال : آپ کے کلام سے ظاہر ہوا کہ نفل روزے کو جب فاسد کردے تو اس کی قضا واجب ہوتی ہے۔ اور ہم سے قول کی شرح اور توضیح چاہتے ہیں۔

جواب : اس کی شرح یہ ہے کہ نفل عبادت کرنے والا عمل شروع کرنے سے پہلے اپنی ذات کا امیر ہے چاہے نفل عبادت شروع کرے یا نہ کرے پس جب شروع کر دے تو اسے مکمل کرنا اس پر واجب ہوجاتا ہے پس اگر اس نے شروع کرنے کے بعد فاسد کردیا تو جو عمل شروع کر چکا اس کی قضا اس پر واجب ہوتی ہے۔ روزہ ہو یا نماز، حج ہو یا عمرہ۔





40 comments / Replies

  1. اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.آجاؤ سب....میں آپکا انتظار کر رہی ہوں😍😍

    ReplyDelete
    Replies
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    2. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    3. و برکاتہوعلیکم السلام ورحمتہ اللہُ

      Delete
  2. افرا سوالات کریں آپ

    ReplyDelete
  3. Replies
    1. نیت وہ ہے کہ دل سے ادا کرنا کہ میں یہ اللہ کے لیے ادا کرتا ہوں

      Delete
    2. نیت مطلب دل سے ارادہ کرنا ہے کہ میں اللہ تعالٰی کے لیۓ فلاں روزہ رکھتا ہوں

      Delete
    3. نیت کا مطلب ہے کہ دل سے ارادہ کرنا

      Delete
  4. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  5. نیت وہ جو انسان دل سے ارادہ کرے

    ReplyDelete
  6. روزہ کی کتنی اقسام ہیں

    ReplyDelete
  7. رمضان اور نذر معین کے روزے اور نفلی روزے میں جائز ہے کہ ...... نیت کے ساتھ روزہ رکھے

    ReplyDelete
  8. رمضان کی قضا نذر مطلق اور کفارات کے روزے اور اسی طرح اس نفل کے روزے کی قضا جس کو اس نے فاسد کیا تو ان کی نیت کب سےہے

    ReplyDelete
  9. روزہ کی اقسام بتائیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. فرض روزہ
      نذر معین کا روزہ
      نذر مطلق کا روزہ
      رمضان کی قضا کا روزہ
      اس قضا کا روزہ جو نفلی روزہ فاسد کرنے سے ہوئ
      کفارات کا روزہ
      نفلی روزہ

      Delete
  10. روزے کی سات اقسام ہیں

    ReplyDelete
  11. نفل عبادت کرنے والا عمل شروع کرنے سے پہلے اپنی ذات کا امیر ہے چاہے نفل عبادت شروع کرے یا نہ کرے پس جب شروع کر دے تو اسے مکمل کرنا اس پر ....ہوجاتا ہے

    ReplyDelete
  12. نفل عبادت شروع کرنے کے بعد فاسد کر دی تو اس کا قضا ......ہے

    ReplyDelete
  13. متمتع اور قارن کے روزے جب کے وہ ہدی یعنی قربانی کے جانور پر قادر نہ ہوں تو رات سے نیت کرنے میں ان کا حکم کیا ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. تمام کفارات کے روزوں کی طرح ان روزوں کی ادا میں بھی یہی شرط ہے کہ رات سے نیت کریں۔

      Delete
  14. تمام کفارات کے روزوں کی طرح ان روزوں کی ادا میں بھی یہی شرط ہے کہ رات سے نیت کریں

    ReplyDelete

Powered by Blogger.