Roze me niyat ki shart hone ka bayan
روزے میں نیت کی شرط ہونے کا بیان
سوال: آپ نے روزہ کو نیت کے ساتھ مقید کیا ہے جب آپ روزہ کی تعریف کر چکے تو نیت کا مطلب کیا ہے اور اس میں کیا تفصیل ہے؟
جواب : نیت وہ دل سے ادا کرنا ہے کہ میں اللّه تعالیٰ کے لیے فلاں روزہ رکھتا ہوں۔
پھر روزہ کئی قسم پر ہے
1
فرض روزہ اور وہ رمضان کا روزہ ہے
2
نذر معین کا روزہ
3
نذر مطلق کا روزہ
4
رمضان کی قضا کا روزہ
5
اس قضا کا روزہ جو نفلی روزہ فاسد کرنے سے واجب ہوئی
6
کفارات کا روزہ
7
نفلی روزہ
پس رمضان اور نذر معین کے روزے اور نفلی روزے میں جائز ہے کہ رات سے نیت کے ساتھ روزہ رکھے اور لیکن تبییت یعنی رات سے نیت کرنا شرط نہیں پس اگر اس نے نیت نہیں کی یہاں تک کہ صبح ہوگئی تو شرعی دن کے نصف سے پہلے کی نیت اسے کفایت کرے گی۔ پس بہرحال رمضان کی قضا نذر مطلق اور کفارات کے روزے اور اسی طرح اس نفل کے روزے کی قضا جس کو اس نے فاسد کیا تو تحقیق یہ ایسے روزے ہیں کہ صرف رات کی نیت کے ساتھ ان کا روزہ جائز ہے
سوال : متمتع اور قارن کے روزے جب کے وہ ہدی یعنی قربانی کے جانور پر قادر نہ ہوں تو رات سے نیت کرنے میں ان کا حکم کیا ہے؟
جواب : تمام کفارات کے روزوں کی طرح ان روزوں کی ادا میں شرط ہے کہ رات سے نیت کرے۔
سوال : آپ کے کلام سے ظاہر ہوا کہ نفل روزے کو جب فاسد کردے تو اس کی قضا واجب ہوتی ہے۔ اور ہم سے قول کی شرح اور توضیح چاہتے ہیں۔
جواب : اس کی شرح یہ ہے کہ نفل عبادت کرنے والا عمل شروع کرنے سے پہلے اپنی ذات کا امیر ہے چاہے نفل عبادت شروع کرے یا نہ کرے پس جب شروع کر دے تو اسے مکمل کرنا اس پر واجب ہوجاتا ہے پس اگر اس نے شروع کرنے کے بعد فاسد کردیا تو جو عمل شروع کر چکا اس کی قضا اس پر واجب ہوتی ہے۔ روزہ ہو یا نماز، حج ہو یا عمرہ۔

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.آجاؤ سب....میں آپکا انتظار کر رہی ہوں😍😍
ReplyDeleteوَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
Deleteوَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
Deleteو برکاتہوعلیکم السلام ورحمتہ اللہُ
Deleteوعلیکم السلام
Deleteوعلیکم السلام
Deleteافرا سوالات کریں آپ
ReplyDeleteنیت کا کیا مطلب ہے؟
ReplyDeleteنیت وہ ہے کہ دل سے ادا کرنا کہ میں یہ اللہ کے لیے ادا کرتا ہوں
Deleteنیت مطلب دل سے ارادہ کرنا ہے کہ میں اللہ تعالٰی کے لیۓ فلاں روزہ رکھتا ہوں
Deleteنیت کا مطلب ہے کہ دل سے ارادہ کرنا
Deleteدل سے ارادہ کرنا
DeleteThis comment has been removed by the author.
ReplyDeleteنیت وہ جو انسان دل سے ارادہ کرے
ReplyDeleteروزہ کی کتنی اقسام ہیں
ReplyDeleteسات
Deleteسات
Deleteرمضان اور نذر معین کے روزے اور نفلی روزے میں جائز ہے کہ ...... نیت کے ساتھ روزہ رکھے
ReplyDeleteرات سے
Deleteرات سے
Deleteرات سے
Deleteرمضان کی قضا نذر مطلق اور کفارات کے روزے اور اسی طرح اس نفل کے روزے کی قضا جس کو اس نے فاسد کیا تو ان کی نیت کب سےہے
ReplyDeleteرات سے
Deleteرات کی نیت سے
Deleteرات کی نیت سے
Deleteروزہ کی اقسام بتائیں
ReplyDeleteفرض روزہ
Deleteنذر معین کا روزہ
نذر مطلق کا روزہ
رمضان کی قضا کا روزہ
اس قضا کا روزہ جو نفلی روزہ فاسد کرنے سے ہوئ
کفارات کا روزہ
نفلی روزہ
سات
Deleteروزے کی سات اقسام ہیں
ReplyDeleteنفل عبادت کرنے والا عمل شروع کرنے سے پہلے اپنی ذات کا امیر ہے چاہے نفل عبادت شروع کرے یا نہ کرے پس جب شروع کر دے تو اسے مکمل کرنا اس پر ....ہوجاتا ہے
ReplyDeleteواجب
Deleteواجب
Deleteواجب
Deleteنفل عبادت شروع کرنے کے بعد فاسد کر دی تو اس کا قضا ......ہے
ReplyDeleteواجب
Deleteواجب
Deleteواجب
Deleteمتمتع اور قارن کے روزے جب کے وہ ہدی یعنی قربانی کے جانور پر قادر نہ ہوں تو رات سے نیت کرنے میں ان کا حکم کیا ہے؟
ReplyDeleteتمام کفارات کے روزوں کی طرح ان روزوں کی ادا میں بھی یہی شرط ہے کہ رات سے نیت کریں۔
Deleteتمام کفارات کے روزوں کی طرح ان روزوں کی ادا میں بھی یہی شرط ہے کہ رات سے نیت کریں
ReplyDelete