Rozy ka bayan unit 2
روزے کا بیان
سوال : دین اسلام میں روزے کا حکم کیا ہے؟
جواب : ماہ رمضان کا روزہ ہر بالغ مسلمان پر فرض ہے مرد ہو یا عورت اللّه تعالیٰ شانہ فرماتے ہیں
یٙآیُّھٙاالّٙذِیْنٙ اٰمٙنُوْا کُتِبٙ عٙلٙیْکُمُ الصِّیٙامُ کٙمٙا کُتِبٙ عٙلٙی الّٙذِیْنٙ مِنْ قٙبْلِکُمْ لٙعٙلّٙکُمْ تٙتّٙقُوْنٙ اٙیّٙامًا مٙعْدُوْٰدتً
”اے ایمان والو! تم پر روزہ فرض کیا گیا ہے جیسا کہ
ان پر فرض کیا گیا جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم
پرہیزگار بن جاؤ
گنتی کے چند دن ہیں
اور ماہ رمضان کے روزے کے علاوہ نفل کا روزہ ہے جس پر ثواب دیا جاتا ہے جیسا کہ باقی نفلی
( عبادات )
میں ثواب دیا جاتا ہے الا یہ کہ وہ روزے کی نزر مان لے تو اپنی نذر کو پورا کرنا اس پر واجب ہے۔
سوال : لغت اور شریعت کی رو سے روزے کا مطلب کیا ہے اور اس کا وقت ابتدا اور انتہا کے اعتبار سے کیا ہے ؟
جواب : روزہ لغت کی رو سے کسی چیز سے رکنا ہے اور شریعت کی رو سے روزے کی نیت کے ساتھ فجر ثانی کے طلوع سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے سے رکنا ہے۔
سوال : کیا کسی کو رخصت دی جاتی ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھے؟
جواب : جی ہاں ! جب وہ قصر کی مسافت کا مسافر ہو یا ایسا مریض ہو جسے اندیشہ ہو کہ اگر اس نے روزہ رکھا تو اس کی بیماری بڑھ جائے گی تو ان دونوں کے لئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں اور اس کے بعد قضا کریں لیکن مسافر کیلئے روزہ رکھنا افضل ہے بشرطیکہ روزہ رکھنے سے اسے نقصان نہ ہو۔
سوال : جب مسافر نے سفر میں یا بیمار نے اپنی بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا پھر وہ دونوں مر گئے اس حال میں کہ وہ اپنے حال یعنی سفر اور بیماری پر تھے تو کیا ان پر بھی واجب ہوتا ہے؟
جواب : ان پر کچھ واجب نہیں ہوتا۔
سوال : اگر مریض تندرست ہو گیا یا مسافر مقیم ہو گیا تو کیا قضا ان کو لازمی ہوگی؟
جواب : جی ہاں ! قضا مریض پر صحت کے دنوں کی بقدر اور مسافر پر اپنے وطنِ اصلی یا وطنِ اقامت میں اقامت کے دنوں کی بقدر واجب ہوگی ۔۔
سوال : کیا مسافر یا مریض کے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کیلیئے رمضان میں روزہ نہ رکھنا جائز ہو؟
جواب : حاملہ اور دودھ پلانے والی کیلیئے جائز ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں جب وہ اپنے یا اپنے بچوں کے بارے میں ہلاکت کا اندیشہ کریں اور جو (روزہ) ان سے فوت ہو گیا اس کی قضا ان پر فرض ہوتی ہے
سوال : کیا کسی پر واجب ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھے؟
جواب : جی ہاں! حائضہ اور نفاس والی خاتون پر واجب ہے کہ روزہ نہ رکھیں بلکہ روزہ رکھنا ان کیلیئے جائز نہیں کیونکہ حیض اور نفاس روزے کے منافی ہیں
سوال : تو کیا جو روزہ ان سے فوت ہو گیا رمضان کے بعد اس کی قضا کریں؟
جواب : جی ہاں! ان پر واجب ہے کہ ان دنوں کے روزے قضا کریں جن (دنوں) میں انہوں نے روزہ نہیں رکھا
سوال : کیا لوگوں میں ایسا شخص ہے جس پر روزہ چھوڑنے کی وجہ سے قضا واجب نہ ہوتی ہو اور فدیہ اس پر واجب ہوتا ہو؟
جواب : شیخ فانی کیلیئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھے اور عوض کے طور پر اپنے روزہ کا فدیہ سے
سوال : شیخ فانی سے کیا مراد ہے؟
جواب : یہ وہ شخص ہے جو روزے پر قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں اور نہ اس کے بعد اور اپنی زندگی کے آخر تک قضا پر قدرت نہیں رکھتا
سوال : فدیہ کیا ہے؟
جواب : فدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے جیسا کہ کفارات میں کھانا کھلایا جاتا ہے
سوال : جس نے سفر یا بیماری کی وجہ سے روزہ چھوڑ دیا اور قضا کے دن پا لیے پھر بھی روزہ قضا نہیں کیا اور موت کا وقت آگیا تو کیا کرے؟
جواب : اللّه تعالی سے استغفار کرے اور اس کی طرف رجوع کرے اور وصیت کرے کہ اس کا ولی اس کی طرف سے ہر دن کے عوض مسکین کو گندم کا آدھا صاع یا کھجور کیا جو کا ایک صاع کھلائے
سوال : جب رمضان کے دن میں بچہ بالغ ہو یا کافر مسلمان ہو تو ان پر کیا لازم ہے؟
جواب : ان پر لازم ہے کہ وہ باقی ماندہ دن میں افطار والی چیزوں سے رکے رہیں اور رمضان کے وہ روزے رکھیں جو روزے باقی رہ گئے ہیں
سوال : کیا ان پر لازم ہے کہ اس دن کے عوض قضا کے طور پو روزہ رکھیں جس دن کا کچھ انہوں نے پایا؟
جواب : اس دن کی قضا ان پر واجب نہیں ہوتی
سوال : ماہ رمضان میں بیہوش کا حکم کیا ہے؟
جواب : جو رمضان کے دن میں بیہوش ہو جائے اس حال میں کہ اس نے روزے کی نیت کر رکھی ہو پس تحقیق اس پر اس دن کی قضا واجب نہیں ہوتی جس (دن) میں بیہوشی واقع ہوئی اور اس دن کے بعد جن(دنوں)میں وہ بیہوش رہا ان دنوں کے روزے قضا کرے
سوال : جب کوئی دیوانہ رمضان شریف کے بعض حصے میں ہوشیار ہو جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟
جواب : رمضان کا جو حصہ گزر چکا اس کی قضا کرے اور جو حصہ باقی رہ گیا اس کے روزے رکھے
سوال : جب دن کے کسی حصہ میں مسافر گھر آجائے اس حال میں کہ اس نے روزے کی نیت کی یا حائضہ پاک ہو جائے تو کیا کرے؟
جواب : ماہ رمضان کے احترام کے طور پر باقی ماندہ دن میں تینوں افطار والی چیزوں یعنی کھانے, پینے اور ہمبستری کرنے سے باز رہیں

رمضان کا روزہ ہر بالغ مسلمان پر ..... ہے مرد ہو یا عورت
ReplyDeleteفرض
Deleteفرض
Deleteفرض
Deleteفرض
Deleteروزے کی نزر مان لے تو اپنی نذر کو پورا کرنا اس پر ....... ہے۔
ReplyDeleteواجب
Deleteواجب
Deleteواجب
Deleteروزہ لغت کی رو سے...۔...... ہے
ReplyDeleteکسی چیز سے رکنا ہے۔
Deleteکسی چیز سے رکنا ہے
Deleteکسی چیز سے رکنا ہے
Deleteشریعت کی رو سے روزے کا کیا معنی ہے؟
ReplyDeleteشریعت کی رو سے روزے کا معنی ہے کہ فجر ثانی سے لیکر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے رکنا
Deleteشریعت کی رو سے روزے کا معنی ہے کہ فجر ثانی سے لیکر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے رکنا
Deleteشریعت کی رو سے روزے کا معنی یہ ہےکہ فجر ثانی سے لیکر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے رکنا
Deleteفجر ثانی سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے پاک رہنا
Deleteجب وہ قصر کی مسافت کا مسافر ہو یا ایسا مریض ہو جسے اندیشہ ہو کہ اگر اس نے روزہ رکھا تو اس کی بیماری بڑھ جائے گی تو ان دونوں کے لئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں اور اس کے بعد .... کریں
ReplyDeleteقضا
Deleteقضا
Deleteقضا
Deleteمسافر کیلئے روزہ رکھنا ..... ہے بشرطیکہ روزہ رکھنے سے اسے نقصان نہ ہو۔
ReplyDeleteافضل
Deleteافضل
Deleteافضل
Deleteافضل
Deleteجب مسافر نے سفر میں یا بیمار نے اپنی بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا پھر وہ دونوں مر گئے اس حال میں کہ وہ اپنے حال یعنی سفر اور بیماری پر تھے تو کیا ان پر بھی واجب ہوتا ہے؟
ReplyDeleteان پر کچھ واجب نہیں۔
Deleteکچھ واجب نہیں
Deleteکچھ واجب نہیں
Deleteکچھ واجب نہیں
Deleteقضا مریض پر .... کی بقدر اور مسافر پر اپنے .........میں اقامت کے دنوں کی بقدر واجب ہوگی ۔۔
ReplyDeleteصحت کے دنوں
Deleteوطنِ اصلی
صحت کے دنوں
Deleteوطن اصلی
صحت کے دنوں وطن اصلی
Deleteحاملہ اور دودھ پلانے والی کیلیئے ..... ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں جب وہ اپنے یا اپنے بچوں کے بارے میں ہلاکت کا اندیشہ کریں اور جو (روزہ) ان سے فوت ہو گیا اس کی قضا ان پر....۔.. ہوتی ہے
ReplyDeleteجاٸز
Deleteواجب
جائز
Deleteواجب
جاٸز واجب
Deleteحائضہ اور نفاس والی خاتون پر ........ ہے کہ روزہ نہ رکھیں
ReplyDeleteجاٸز
Deleteجائز
Deleteجاٸز
Deleteحیض اور نفاس روزے کے.......ہے
ReplyDeleteمنافی
Deleteمنافی
Deleteمنافی
DeleteMunafi
Delete...... کیلیئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھے اور عوض کے طور پر اپنے روزہ کا فدیہ دے
ReplyDeleteشیخ فانی
Deleteشیخ فانی
Deleteشیخفانی
DeleteSahikh fani
Deleteشیخ فانی سے کیا مراد ہے؟
ReplyDeleteایسا شخص جو روزے رکھنے کی قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں نہ اسکے بعد
Deleteاپنی زندگی کے آخر تک قضا کی قدرت نہیں رکھتا۔
ایسا شخص جو روزے رکھنے کی قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں نہ اسکے بعد
Deleteاپنی زندگی کے آخر تک قضا کی قدرت نہیں رکھتا۔
ایسا شخص جو روزے رکھنے کی قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں نہ اسکے بعد اپنی زندگی کے آخر تک قضا کی قدرت نہیں رکھتا
Delete: فدیہ کیا ہے؟
ReplyDeleteفدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھنا کھلایا جاۓ جےسے کفارات میں کھلایا جاتا ہے۔
Deleteفدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھنا کھلایا جاۓ جےسے کفارات میں کھلایا جاتا ہے۔
Deleteفدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلایا جاۓ جس سے کفارات میں کھلایا جاتا ہے
Deleteرمضان کے دن میں بچہ بالغ ہو یا کافر مسلمان ہو تو ان پر کیا لازم ہے؟
ReplyDeleteان پر لازم ہے کہ باقی دن افطار کی چیزوں سے رکے رہیں اور باقی دنوں کے روزے رکھیں۔
Delete
Deleteان پر لازم ہے کہ باقی دن افطار کی چیزوں سے رکے رہیں اور باقی دنوں کے روزے رکھیں۔
ان پر لازم ہے کہ باقی دن افطار کی چیزوں سے رکے رہیں اور باقی دنوں کے روزے رکھیں
Deleteماہ رمضان میں بیہوش کا حکم کیا ہے؟
ReplyDeleteاگر بیہوشی روزے کی نیت کی حالت میں ہوٸی ہے تو بیہوشی والے دن کی قضا نہیں ہو گی لیکن باقی جتنے دن بیہوشی میں گزرے انکی قضا ادا کرنی ہو گی۔
Delete
Deleteاگر بیہوشی روزے کی نیت کی حالت میں ہوٸی ہے تو بیہوشی والے دن کی قضا نہیں ہو گی لیکن باقی جتنے دن بیہوشی میں گزرے انکی قضا ادا کرنی ہو گی۔
اگر بہوشی روزے کی حالت میں ہو تو اس دن کی قضا نہیں۔ باقی جتنے دن بیہوشی میں گزرے انکی قضا ادا کرنی ہوگی
Deleteاگر بیوشی روزے کی حالت میں ہو تو اس دن کی قضا نہیں باقی تمام جنوں کی قذا ہے
Deleteجب کوئی دیوانہ رمضان شریف کے بعض حصے میں ہوشیار ہو جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟
ReplyDeleteرمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچے ہیں ان میں روزے رکھے۔
Deleteرمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچے ہیں ان میں روزے رکھے۔
Deleteرمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچے ہیں ان میں روزے رکھے
Deleteرمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچی ہیں ان میں روزے رکھے
Deleteجب دن کے کسی حصہ میں مسافر گھر آجائے اس حال میں کہ اس نے روزے کی نیت کی یا حائضہ پاک ہو جائے تو کیا کرے؟
ReplyDeleteتو وہ باقی ماندہ دن روزے کے احترام میں کھانے پینے اور ہمبستری سے رکا رہے۔
Deleteتو وہ باقی ماندہ دن روزے کے احترام میں کھانے پینے اور ہمبستری سے رکا ہے
Deleteتو وہ باقی ماندہ دن روزے کے ترامے کھانے پینے اور ہم بستری سے روکا ہے
Delete
ReplyDeleteتو وہ باقی ماندہ دن روزے کے احترام میں کھانے پینے اور ہمبستری سے رکا رہے