Rozy ka bayan unit 2


روزے کا بیان


سوال : دین اسلام میں روزے کا حکم کیا ہے؟
جواب : ماہ رمضان کا روزہ ہر بالغ مسلمان پر فرض ہے مرد ہو یا عورت اللّه تعالیٰ شانہ فرماتے ہیں

یٙآیُّھٙاالّٙذِیْنٙ اٰمٙنُوْا کُتِبٙ عٙلٙیْکُمُ الصِّیٙامُ کٙمٙا کُتِبٙ عٙلٙی الّٙذِیْنٙ مِنْ قٙبْلِکُمْ لٙعٙلّٙکُمْ تٙتّٙقُوْنٙ اٙیّٙامًا مٙعْدُوْٰدتً


”اے ایمان والو! تم پر روزہ فرض کیا گیا ہے جیسا کہ 
ان پر فرض کیا گیا جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم 
پرہیزگار بن جاؤ 


 گنتی کے چند دن ہیں 
اور ماہ رمضان کے روزے کے علاوہ نفل کا روزہ ہے جس پر ثواب دیا جاتا ہے جیسا کہ باقی نفلی
 ( عبادات ) 
میں ثواب دیا جاتا ہے الا یہ کہ وہ روزے کی نزر مان لے تو اپنی نذر کو پورا کرنا اس پر واجب ہے۔






سوال : لغت اور شریعت کی رو سے روزے کا مطلب کیا ہے اور اس کا وقت ابتدا اور انتہا کے اعتبار سے کیا ہے ؟ 

جواب : روزہ لغت کی رو سے کسی چیز سے رکنا ہے اور شریعت کی رو سے روزے کی نیت کے ساتھ فجر ثانی کے طلوع سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے سے رکنا ہے۔



سوال : کیا کسی کو رخصت دی جاتی ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھے؟

جواب : جی ہاں ! جب وہ قصر کی مسافت کا مسافر ہو یا ایسا مریض ہو جسے اندیشہ ہو کہ اگر اس نے روزہ رکھا تو اس کی بیماری بڑھ جائے گی تو ان دونوں کے لئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں اور اس کے بعد قضا کریں لیکن مسافر کیلئے روزہ رکھنا افضل ہے بشرطیکہ روزہ رکھنے سے اسے نقصان نہ ہو۔



سوال : جب مسافر نے سفر میں یا بیمار نے اپنی بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا پھر وہ دونوں مر گئے اس حال میں کہ وہ اپنے حال یعنی سفر اور بیماری پر تھے تو کیا ان پر بھی واجب ہوتا ہے؟

جواب : ان پر کچھ واجب نہیں ہوتا۔




سوال : اگر مریض تندرست ہو گیا یا مسافر مقیم ہو گیا تو کیا قضا ان کو لازمی ہوگی؟

جواب : جی ہاں ! قضا مریض پر صحت کے دنوں کی بقدر اور مسافر پر اپنے وطنِ اصلی یا وطنِ اقامت میں اقامت کے دنوں کی بقدر واجب ہوگی ۔۔



سوال :  کیا مسافر یا مریض کے علاوہ کوئی ایسا ہے جس کیلیئے رمضان میں روزہ نہ رکھنا جائز ہو؟

جواب : حاملہ اور دودھ پلانے والی کیلیئے جائز ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں جب وہ اپنے یا اپنے بچوں کے بارے میں ہلاکت کا اندیشہ کریں اور جو (روزہ) ان سے فوت ہو گیا اس کی قضا ان پر فرض ہوتی ہے



سوال :  کیا کسی پر واجب ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھے؟

جواب :  جی ہاں! حائضہ اور نفاس والی خاتون پر واجب ہے کہ روزہ نہ رکھیں بلکہ روزہ رکھنا ان کیلیئے جائز نہیں کیونکہ حیض اور نفاس روزے کے منافی ہیں



سوال : تو کیا جو روزہ ان سے فوت ہو گیا رمضان کے بعد اس کی قضا کریں؟

جواب  : جی ہاں! ان پر واجب ہے کہ ان دنوں کے روزے قضا کریں جن (دنوں) میں انہوں نے روزہ نہیں رکھا




سوال : کیا لوگوں میں ایسا شخص ہے جس پر روزہ چھوڑنے کی وجہ سے قضا واجب نہ ہوتی ہو اور فدیہ اس پر واجب ہوتا ہو؟

جواب : شیخ فانی کیلیئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھے اور عوض کے طور پر اپنے روزہ کا فدیہ سے




سوال : شیخ فانی سے کیا مراد ہے؟

جواب :  یہ وہ شخص ہے جو روزے پر قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں اور نہ اس کے بعد اور اپنی زندگی کے آخر تک قضا پر قدرت نہیں رکھتا




سوال : فدیہ کیا ہے؟

جواب : فدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے جیسا کہ کفارات میں کھانا کھلایا جاتا ہے




سوال : جس نے سفر یا بیماری کی وجہ سے روزہ چھوڑ دیا اور قضا کے دن پا لیے پھر بھی روزہ قضا نہیں کیا اور موت کا وقت آگیا تو کیا کرے؟

جواب : اللّه تعالی سے استغفار کرے اور اس کی طرف رجوع کرے اور وصیت کرے کہ اس کا ولی اس کی طرف سے ہر دن کے عوض مسکین کو گندم کا آدھا صاع یا کھجور کیا جو کا ایک صاع کھلائے



سوال : جب رمضان کے دن میں بچہ بالغ ہو یا کافر مسلمان ہو تو ان پر کیا لازم ہے؟

جواب : ان پر لازم ہے کہ وہ باقی ماندہ دن میں افطار والی چیزوں سے رکے رہیں اور رمضان کے وہ روزے رکھیں جو روزے باقی رہ گئے ہیں



سوال : کیا ان پر لازم ہے کہ اس دن کے عوض قضا کے طور پو روزہ رکھیں جس دن کا کچھ انہوں نے پایا؟

جواب : اس دن کی قضا ان پر واجب نہیں ہوتی



سوال : ماہ رمضان میں بیہوش کا حکم کیا ہے؟

جواب : جو رمضان کے دن میں بیہوش ہو جائے اس حال میں کہ اس نے روزے کی نیت کر رکھی ہو پس تحقیق اس پر اس دن کی قضا واجب نہیں ہوتی جس (دن) میں بیہوشی واقع ہوئی اور اس دن کے بعد جن(دنوں)میں وہ بیہوش رہا ان دنوں کے روزے قضا کرے



سوال :  جب کوئی دیوانہ رمضان شریف کے بعض حصے میں ہوشیار ہو جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟

جواب : رمضان کا جو حصہ گزر چکا اس کی قضا کرے اور جو حصہ باقی رہ گیا اس کے روزے رکھے




سوال : جب دن کے کسی حصہ میں مسافر گھر آجائے اس حال میں کہ اس نے روزے کی نیت کی یا حائضہ پاک ہو جائے تو کیا کرے؟

جواب : ماہ رمضان کے احترام کے طور پر باقی ماندہ دن میں تینوں افطار والی چیزوں یعنی کھانے, پینے اور ہمبستری کرنے سے باز رہیں

81 comments / Replies

  1. رمضان کا روزہ ہر بالغ مسلمان پر ..... ہے مرد ہو یا عورت

    ReplyDelete
  2. روزے کی نزر مان لے تو اپنی نذر کو پورا کرنا اس پر ....... ہے۔

    ReplyDelete
  3. روزہ لغت کی رو سے...۔...... ہے

    ReplyDelete
  4. شریعت کی رو سے روزے کا کیا معنی ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. شریعت کی رو سے روزے کا معنی ہے کہ فجر ثانی سے لیکر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے رکنا

      Delete
    2. شریعت کی رو سے روزے کا معنی ہے کہ فجر ثانی سے لیکر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے رکنا

      Delete
    3. شریعت کی رو سے روزے کا معنی یہ ہےکہ فجر ثانی سے لیکر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے رکنا

      Delete
    4. فجر ثانی سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور تمام نفسانی خواہشات سے پاک رہنا

      Delete
  5. جب وہ قصر کی مسافت کا مسافر ہو یا ایسا مریض ہو جسے اندیشہ ہو کہ اگر اس نے روزہ رکھا تو اس کی بیماری بڑھ جائے گی تو ان دونوں کے لئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں اور اس کے بعد .... کریں

    ReplyDelete
  6. مسافر کیلئے روزہ رکھنا ..... ہے بشرطیکہ روزہ رکھنے سے اسے نقصان نہ ہو۔

    ReplyDelete
  7. جب مسافر نے سفر میں یا بیمار نے اپنی بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا پھر وہ دونوں مر گئے اس حال میں کہ وہ اپنے حال یعنی سفر اور بیماری پر تھے تو کیا ان پر بھی واجب ہوتا ہے؟

    ReplyDelete
  8. قضا مریض پر .... کی بقدر اور مسافر پر اپنے .........میں اقامت کے دنوں کی بقدر واجب ہوگی ۔۔

    ReplyDelete
  9. حاملہ اور دودھ پلانے والی کیلیئے ..... ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں جب وہ اپنے یا اپنے بچوں کے بارے میں ہلاکت کا اندیشہ کریں اور جو (روزہ) ان سے فوت ہو گیا اس کی قضا ان پر....۔.. ہوتی ہے

    ReplyDelete
  10. حائضہ اور نفاس والی خاتون پر ........ ہے کہ روزہ نہ رکھیں

    ReplyDelete
  11. حیض اور نفاس روزے کے.......ہے

    ReplyDelete
  12. ...... کیلیئے جائز ہے کہ رمضان میں روزہ نہ رکھے اور عوض کے طور پر اپنے روزہ کا فدیہ دے

    ReplyDelete
  13. شیخ فانی سے کیا مراد ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. ایسا شخص جو روزے رکھنے کی قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں نہ اسکے بعد
      اپنی زندگی کے آخر تک قضا کی قدرت نہیں رکھتا۔

      Delete
    2. ایسا شخص جو روزے رکھنے کی قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں نہ اسکے بعد
      اپنی زندگی کے آخر تک قضا کی قدرت نہیں رکھتا۔

      Delete
    3. ایسا شخص جو روزے رکھنے کی قدرت نہیں رکھتا نہ رمضان میں نہ اسکے بعد اپنی زندگی کے آخر تک قضا کی قدرت نہیں رکھتا

      Delete
  14. Replies
    1. فدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھنا کھلایا جاۓ جےسے کفارات میں کھلایا جاتا ہے۔

      Delete
    2. فدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھنا کھلایا جاۓ جےسے کفارات میں کھلایا جاتا ہے۔

      Delete
    3. فدیہ یہ ہے کہ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلایا جاۓ جس سے کفارات میں کھلایا جاتا ہے

      Delete
  15. رمضان کے دن میں بچہ بالغ ہو یا کافر مسلمان ہو تو ان پر کیا لازم ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. ان پر لازم ہے کہ باقی دن افطار کی چیزوں سے رکے رہیں اور باقی دنوں کے روزے رکھیں۔

      Delete

    2. ان پر لازم ہے کہ باقی دن افطار کی چیزوں سے رکے رہیں اور باقی دنوں کے روزے رکھیں۔

      Delete
    3. ان پر لازم ہے کہ باقی دن افطار کی چیزوں سے رکے رہیں اور باقی دنوں کے روزے رکھیں

      Delete
  16. ماہ رمضان میں بیہوش کا حکم کیا ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. اگر بیہوشی روزے کی نیت کی حالت میں ہوٸی ہے تو بیہوشی والے دن کی قضا نہیں ہو گی لیکن باقی جتنے دن بیہوشی میں گزرے انکی قضا ادا کرنی ہو گی۔

      Delete

    2. اگر بیہوشی روزے کی نیت کی حالت میں ہوٸی ہے تو بیہوشی والے دن کی قضا نہیں ہو گی لیکن باقی جتنے دن بیہوشی میں گزرے انکی قضا ادا کرنی ہو گی۔

      Delete
    3. اگر بہوشی روزے کی حالت میں ہو تو اس دن کی قضا نہیں۔ باقی جتنے دن بیہوشی میں گزرے انکی قضا ادا کرنی ہوگی

      Delete
    4. اگر بیوشی روزے کی حالت میں ہو تو اس دن کی قضا نہیں باقی تمام جنوں کی قذا ہے

      Delete
  17. جب کوئی دیوانہ رمضان شریف کے بعض حصے میں ہوشیار ہو جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. رمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچے ہیں ان میں روزے رکھے۔

      Delete
    2. رمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچے ہیں ان میں روزے رکھے۔

      Delete
    3. رمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچے ہیں ان میں روزے رکھے

      Delete
    4. رمضان کے گزرے دنوں کی قضا ادا کرے اور باقی دن جو بچی ہیں ان میں روزے رکھے

      Delete
  18. جب دن کے کسی حصہ میں مسافر گھر آجائے اس حال میں کہ اس نے روزے کی نیت کی یا حائضہ پاک ہو جائے تو کیا کرے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. تو وہ باقی ماندہ دن روزے کے احترام میں کھانے پینے اور ہمبستری سے رکا رہے۔

      Delete
    2. تو وہ باقی ماندہ دن روزے کے احترام میں کھانے پینے اور ہمبستری سے رکا ہے

      Delete
    3. تو وہ باقی ماندہ دن روزے کے ترامے کھانے پینے اور ہم بستری سے روکا ہے

      Delete

  19. تو وہ باقی ماندہ دن روزے کے احترام میں کھانے پینے اور ہمبستری سے رکا رہے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.