Sharait e Nabuwat : 7-8

Unit 3 
Lesson 18 


 نبوت کی ساتویں شرط 

 زہد

نبوت کی ایک شرط زہد یعنی دنیا کی شہوات اور لذات سے بے تعلقی ہے۔ نبوت کا مقصد بندوں کو خدا تک پہنچانا ہے اور ظاہر ہے کہ شہوت پرستی بندوں کو خدا پرست نہیں بنا سکتی۔مگر مرزا میں یہ شرط بھی مفقود ہے۔مرزا نے حطام دنیا کہ جمع کرنے میں کوئی دقیقہ اور حیلہ نہیں چھوڑا۔جس جس تدبیر اور حیلہ سے پیسہ جمع کر سکتے تھے وہ سب کچھ کیا۔حتی کہ اپنی تصویر تک فروخت کی اور کنچنی عورت یعنی کسبی عورت کے مال پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے فکرمند رہے۔

    (سیرة المہدی ص ٢٦٢ ج ١)



اور اسے استعمال میں لانے کی دلیل بھی دی۔

آئینہ کمالات ص ٦٦٠، ٦٠١





نبوت کی آٹھویں شرط 

اعلیٰ حسب و نسب

نبوت کی ایک قسم یہ ہے کہ نبی حسب و نسب کے اعتبار سے اعلیٰ اور برتر ہو۔ جیسا کہ حدیث میں ہے کہ ہرقل شاہ روم نے
 ابو سفیان سے دریافت کیا



کیف نسبه فیکم؟

محمد ﷺ کا حسب و نسب کیسا ہے؟"


ابو سفیان نے جواب دیا

ھو فی حسب مالا نفضل علیه غیره

یعنی وہ حسب و نسب میں سب سے بڑھ کر ہے


شاہ روم نے کہا وکذلک الرسل تبعث فی احساب قومھا 
یعنی انبیاء ہمیشہ بہترین خاندان میں سے مبعوث ہوتے ہیں تاکہ لوگ حسب و نسب کے لحاظ سے انکو حقیر نہ سمجھیں 


مرزا صاحب میں یہ شرط بھی مفقود ہے۔مرزا صاحب مغل اور پٹھان تھے۔

کتاب البریہ ص ١٤٤ روحانی خزائن ص ١٦٢ ج ١٣ 

سید اور ہاشمی تو کیا شیخ زادہ بھی نہیں تھے۔خصوصاً مرزا کا جیسا دعویٰ ہے کہ میں عین رسول اللّه اور امام مہدی بھی ہوں۔تو عین رسول اللّه ہونے کی وجہ سے ہاشمی ہونے چاہیے تھے اور مہدی ہونے کی وجہ سے فاطمی۔ یعنی سیدة فاطمة الزہراؓ کی اولاد سے ہونے چاہیے تھے۔مگر نہ ہاشمی تھے نہ فاطمی بلکہ مغل تھے۔

34 comments / Replies

  1. نبوت کا مقصد-------- کو خدا تک پہنچانا ہے

    ReplyDelete
  2. شہوت پرستی بندوں کو ------- نہیں بنا سکتی

    ReplyDelete
  3. مرزا نے -------- جمع کرنے میں دقیقہ اور حیلہ نہیں چھوڑا

    ReplyDelete
  4. نبوت کی ایک قسم یہ ہے کہ نبی ---- کے اعتبار سے اعلی اور برتر ہو

    ReplyDelete
  5. انبیاء ہمیشہ ------- خاندان میں سے مبعوث ہوتے ہیں

    ReplyDelete
  6. مرزا نہ ہاشمی تھے نہ فاطمی بلکہ ------- تھے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.