Zakat ka bayan
زکوۃ کا بیان
سوال : لغت اور شریعت کی رو سے زکاۃ کا مطلب کیا ہے؟
جواب : زکاۃ ( کا مطلب) لغت کی رو سے پاکیزگی اور بڑھوتری ہے اور شریعت میں مالک بنانے والے سے ہر اعتبار سے منفعت کاٹنے کے ساتھ صاحب نصاب کا اللّٰه تعالیٰ کیلئے مسلمان فقیر کو مال کے ( خاص) حصہ کا مالک بنانا ہے جس
( حصہ)
کو شارع نے اس کے مال میں معین( ومقرر) کیا ہے۔
( حصہ)
کو شارع نے اس کے مال میں معین( ومقرر) کیا ہے۔
سوال: اسلام میں زکاۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب: زکاۃ اللّٰه تعالیٰ کے فرائض میں سے ایک فرض اور اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے ۔ اللّٰه تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اس کا حکم فرمایا ہے پس فرمایا
وَاَقِیْمُو الصَّلٰوۃَ وَاٰ تُوا الزَّکٰوۃَ
(ترجمہ)
اور نماز قائم کرو اور زکاۃ ادا کرو۔
اور جس نے اسکی فرضیت سے انکار کیا پس وہ کافر ملتِ اسلام سے خارج ہے۔
_____________
کس پر زکاۃ فرض ہوتی ہے
سوال: زکاۃ کس پر فرض ہوتی ہے؟
جواب: وہ آزاد ،مسلمان،بالغ،عاقل پر فرض ہے جب کہ وہ مکمل ملک کے اعتبار سے کامل نصاب کا مالک ہو اور اس( نصاب) پر سال گزر جاۓ۔
سوال: کامل نصاب کیا ہے؟
جواب: وہ چاندی کے دو سو درہم (١) یا سونے کے بیس مثقال(٢)یا رائج سکوں سے ان دونوں میں سے کسی ایک کا مالک ہونا یا تجارت کے مال کا مالک ہونا ہے جو ان دونوں میں سے کسی ایک کی قیمت کو پہنچ جاۓ۔
سوال: صاحب نصاب شخص پر قرض ہے تو کیا زکاۃ اس پر فرض ہے؟
جواب: اس میں دیکھا جاۓ،اگر اس کا قرض اسکے تمام مال کو گھیرے ہوۓ ہے تو اس پر زکاۃ نہیں اور اگر اس کا مال قرض سے زیادہ ہے تو زکاۃ اس (مال) میں واجب ہوگی جو قرض کی مقدار سے زیادہ ہو جاۓ جبکہ زائد (مال ) نصاب کو پہنچ جاۓ۔
سوال: کیا تجارت کے مال میں زکاۃ ہے؟
جواب: جی ہاں! تجارت کا مال دونوں نصابوں یعنی چاندی کے دو سو درہم اور سونے کے بیس مثقال میں سے کسی ایک ( نصاب) کو پہنچ جائے تو اس میں زکاۃ واجب ہوگی۔
سوال:آپ کے قول " اور اس پر سال گزر جاۓ" کا مطلب کیا ہے؟
جواب: اس کا مطلب یہ ہے کہ آزاد بالغ مسلمان جب نصاب یا زیادہ کا مالک ہو جائے تو اپنے مال میں سے زکاۃ نکالنا اس پر فرض ہو جاتا ہے بشرطیکہ اس( نصابی مال) پر مکمل قمری سال گزر جاۓ اور اس میں شمسی سال کو شمار نہیں کیا جاتا۔
سوال: رہائش کے گھروں ،بدن کے کپڑوں اور گھر کے سازو سامان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب: رہائشی گھروں، بدن کے کپڑوں ، گھریلو سازو سامان، سواری کے جانوروں ،خدمت کے غلاموں اور استعمال کے ہتھیاروں میں زکاۃ نہیں۔
سوال: اگر یہ چیزیں تجارت کے لیے ہوں تو کیا ان میں زکاۃ ہے؟
جواب: جی ہاں! زکاۃ ان میں فرض ہوتی ہے جبکہ یہ نصاب کو پہنچ جائیں۔
سوال: سونا اور چاندی یا تجارت کے سامان میں زکاۃ واجب ہوئ پس جو( چیز) واجب ہوئ اس نے اس کی قیمت دے دی تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب: جی ہاں! زکاۃ میں قیمتوں کا دینا جائز ہے۔
سوال: جو اپنا تمام مال صدقہ کر دے اس حال میں کہ وہ زکاۃ کی نیت کرنے والا نہ ہو تو اس کا حکم کیا ہے؟
جواب: زکاۃ کا فرض اس سے ساقط ہو گیا۔
سوال: جب مال زکاۃ واجب ہونے کے ساتھ ہلاک ہو جاۓ تو مال کا مالک کیا کرے؟
جواب: جب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ ساقط ہو جاۓ گی پس (زکاۃ) کی ادائیگی فرض نہیں ہوگی۔ اور اگر کچھ مال ہلاک ہو گیا تو اس کے حساب سے زکاۃ ساقط ہوگی۔یہ (حکم) تب ہے جب مال ہلاک ہو جاۓ پس بہرحال جب وہ مال ہلاک کر دے تو زکاۃ ساقط نہیں ہو گی۔
______________

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ReplyDeleteوَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
Deleteوعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Deleteپانچ دس منٹ کا تکرار ہوتا....جلدی آجایا کریں سب
ReplyDeleteو برکاتہ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہُ
ReplyDelete( کا مطلب) لغت کی رو سے ...... ہے
ReplyDeleteزکوٰة
Deleteبڑھوتری اور پاکیزگی
زکوۃ برھوتری اور پاکیزگی
Deleteشریعت میں زکوۃ کا کیا مطلب ہے
ReplyDeleteزکاۃ ( کا مطلب) لغت کی رو سے پاکیزگی اور بڑھوتری ہے
Deleteزکاۃ اللّٰه تعالیٰ کے فرائض میں سے ایک ...... اور اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے
ReplyDeleteفرض
Deleteفرض
Deleteاور نماز قائم کرو اور ..... ادا کرو۔
ReplyDeleteزکوٰة
Deleteزکوۃ
Deleteنے اسکی فرضیت سے انکار کیا پس وہ ........ ہے۔
ReplyDeleteThis comment has been removed by the author.
Deleteکافر ملت اسلام سے خارج
Deleteکافر ملت اسلام سے خارج
Deleteکامل نصاب کیا ہے؟
ReplyDeleteچاندی کے دو سو سکوں یا سونے کے بیس مثقال یا سکے برابر سکہ رائج الوقت کا مالک ہونا
Delete: زکاۃ کس پر فرض ہوتی ہے؟
ReplyDeleteجو مسلمان آزاد عاقل بالغ اور
Deleteنصاب کا مالک ہو
عاقل بالغ مسلمان جو آزاد اور نصاب کا مالک ہو
Deleteشریعت میں زکوٰة کا مطلب صاحب نصابکا کسی مسلمن فقیر کو مال میں سے حصے کا مالک بنانا ہے
ReplyDeleteتجارت کا مال دونوں نصابوں یعنی......... میں سے کسی ایک ( نصاب) کو پہنچ جائے تو اس میں زکاۃ واجب ہوگی۔
ReplyDeleteجب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ .... ہو جاۓ گی
ReplyDeleteساقط
Deleteصاحب نصاب شخص پر قرض ہے تو کیا زکاۃ اس پر فرض ہے؟
ReplyDeleteزکوٰة جتنے مال پر فرض ہے اگر اس سے زیادہ قرض ہے تو پھر فرض نہیں
Deleteآزاد بالغ مسلمان جب نصاب یا زیادہ کا مالک ہو جائے تو اپنے مال میں سے زکاۃ نکالنا اس پر فرض ہو جاتا ہے بشرطیکہ اس( نصابی مال) پر مکمل ....... گزر جاۓ
ReplyDeleteسال
Deleteرہائش کے گھروں ،بدن کے کپڑوں اور گھر کے سازو سامان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
ReplyDeleteان چہزوں پر زکوٰة فرض نہیں
Deleteزکاۃ میں قیمتوں کا دینا ..... ہے۔
ReplyDeleteجائز
Deleteجو اپنا تمام مال صدقہ کر دے اس حال میں کہ وہ زکاۃ کی نیت کرنے والا نہ ہو تو اس کا حکم کیا ہے؟
ReplyDeleteجب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ ..... ہو جاۓ گی
ReplyDeleteجب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ ..... ہو جاۓ گی
ReplyDeleteساقط
Deleteاگر وہ خود مال ہلاک کر دے تو کیا زکوۃ ساقط ہو گی؟؟
ReplyDeleteنہیں
Deleteسب سوالات بنانے میں مجھے دس یا پندرہ منٹ لگتے ہیں تو یقینا آپ کو بھی جوابات دینے میں اتنا ہی وقت لگتا ہو گا
ReplyDeleteپھر اتنی سستی سمجھ سے بالاتر ہے؟؟؟؟؟؟
ReplyDeleteپہلے سبق کو اچھی طرح پڑھ کے پھر جوابات دیا کریں.....کاپی پیسٹ سے اجتناب....😐😐
ReplyDelete