Zakat ka bayan

زکوۃ کا بیان


سوال : لغت اور شریعت کی رو سے زکاۃ کا مطلب کیا ہے؟

جواب : زکاۃ ( کا مطلب) لغت کی رو سے  پاکیزگی اور بڑھوتری ہے اور شریعت میں مالک بنانے والے سے ہر اعتبار سے منفعت  کاٹنے کے ساتھ صاحب نصاب کا اللّٰه تعالیٰ کیلئے مسلمان فقیر کو مال کے ( خاص) حصہ کا مالک بنانا ہے جس 
( حصہ) 
کو شارع نے اس کے مال میں معین( ومقرر) کیا ہے۔



سوال: اسلام میں زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

جواب: زکاۃ اللّٰه تعالیٰ کے فرائض میں سے ایک فرض اور اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے ۔ اللّٰه تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اس کا حکم فرمایا ہے پس فرمایا


وَاَقِیْمُو الصَّلٰوۃَ وَاٰ تُوا الزَّکٰوۃَ
(ترجمہ) 
اور نماز قائم کرو اور زکاۃ ادا کرو۔

اور جس نے اسکی فرضیت سے انکار کیا پس وہ کافر ملتِ اسلام سے خارج ہے۔

_____________


   کس پر زکاۃ فرض ہوتی ہے



سوال: زکاۃ کس پر فرض ہوتی ہے؟

جواب: وہ آزاد ،مسلمان،بالغ،عاقل پر فرض ہے جب کہ وہ مکمل ملک کے اعتبار سے کامل نصاب کا مالک ہو اور اس( نصاب) پر سال گزر جاۓ۔


سوال: کامل نصاب کیا ہے؟

جواب: وہ چاندی کے دو سو درہم (١) یا سونے کے بیس مثقال(٢)یا رائج سکوں سے ان دونوں میں سے کسی ایک کا مالک ہونا یا تجارت کے مال کا مالک ہونا ہے جو ان دونوں میں سے کسی ایک کی قیمت کو پہنچ جاۓ۔



سوال: صاحب نصاب شخص پر قرض ہے تو کیا زکاۃ اس پر فرض ہے؟

جواب: اس میں دیکھا جاۓ،اگر اس کا قرض اسکے تمام مال کو گھیرے ہوۓ ہے تو اس پر زکاۃ نہیں اور اگر اس کا مال قرض سے زیادہ ہے تو زکاۃ اس (مال) میں واجب ہوگی جو قرض کی مقدار سے زیادہ ہو جاۓ جبکہ زائد (مال ) نصاب کو پہنچ جاۓ۔



سوال: کیا تجارت کے مال میں زکاۃ ہے؟ 

جواب: جی ہاں!  تجارت کا مال دونوں نصابوں یعنی چاندی کے دو سو درہم اور سونے کے بیس مثقال میں سے کسی ایک ( نصاب) کو پہنچ جائے تو اس میں زکاۃ واجب ہوگی۔




سوال:آپ کے قول " اور اس پر سال گزر جاۓ" کا مطلب کیا ہے؟


جواب: اس کا مطلب یہ ہے کہ آزاد بالغ مسلمان جب نصاب یا زیادہ کا مالک ہو جائے تو اپنے مال میں سے زکاۃ نکالنا اس پر فرض ہو جاتا ہے بشرطیکہ اس( نصابی مال)  پر مکمل قمری سال گزر جاۓ اور اس میں شمسی سال کو شمار نہیں کیا جاتا۔



سوال:  رہائش کے گھروں ،بدن کے کپڑوں اور گھر کے سازو سامان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ 

جواب: رہائشی گھروں، بدن کے کپڑوں ، گھریلو سازو سامان، سواری کے جانوروں ،خدمت کے غلاموں اور استعمال کے ہتھیاروں میں زکاۃ نہیں۔



سوال: اگر یہ چیزیں تجارت کے لیے ہوں تو کیا ان میں زکاۃ ہے؟

جواب:  جی ہاں! زکاۃ ان میں فرض ہوتی ہے جبکہ یہ نصاب کو پہنچ جائیں۔



سوال: سونا اور چاندی یا تجارت کے سامان میں زکاۃ واجب ہوئ پس جو( چیز) واجب ہوئ اس نے اس کی قیمت دے دی تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب: جی ہاں! زکاۃ میں قیمتوں کا دینا جائز ہے۔



سوال: جو اپنا تمام مال صدقہ کر دے اس حال میں کہ وہ زکاۃ کی نیت کرنے والا نہ ہو تو اس کا حکم کیا ہے؟

جواب: زکاۃ  کا فرض اس سے ساقط ہو گیا۔



سوال: جب مال زکاۃ واجب ہونے کے ساتھ ہلاک ہو جاۓ  تو مال کا مالک کیا کرے؟

جواب: جب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ ساقط ہو جاۓ گی پس (زکاۃ) کی ادائیگی فرض نہیں ہوگی۔ اور اگر کچھ مال ہلاک ہو گیا تو اس کے حساب سے زکاۃ ساقط ہوگی۔یہ (حکم) تب ہے جب مال ہلاک ہو جاۓ پس بہرحال جب وہ مال ہلاک کر دے تو زکاۃ ساقط نہیں ہو گی۔
______________





46 comments / Replies

  1. اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

      Delete
    2. وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

      Delete
  2. پانچ دس منٹ کا تکرار ہوتا....جلدی آجایا کریں سب

    ReplyDelete
  3. و برکاتہ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہُ

    ReplyDelete
  4. ( کا مطلب) لغت کی رو سے ...... ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. زکوٰة
      بڑھوتری اور پاکیزگی

      Delete
    2. زکوۃ برھوتری اور پاکیزگی

      Delete
  5. شریعت میں زکوۃ کا کیا مطلب ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. زکاۃ ( کا مطلب) لغت کی رو سے پاکیزگی اور بڑھوتری ہے

      Delete
  6. زکاۃ اللّٰه تعالیٰ کے فرائض میں سے ایک ...... اور اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے

    ReplyDelete
  7. اور نماز قائم کرو اور ..... ادا کرو۔

    ReplyDelete
  8. نے اسکی فرضیت سے انکار کیا پس وہ ........ ہے۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. This comment has been removed by the author.

      Delete
    2. کافر ملت اسلام سے خارج

      Delete
    3. کافر ملت اسلام سے خارج

      Delete
  9. Replies
    1. چاندی کے دو سو سکوں یا سونے کے بیس مثقال یا سکے برابر سکہ رائج الوقت کا مالک ہونا

      Delete
  10. : زکاۃ کس پر فرض ہوتی ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. جو مسلمان آزاد عاقل بالغ اور
      نصاب کا مالک ہو

      Delete
    2. عاقل بالغ مسلمان جو آزاد اور نصاب کا مالک ہو

      Delete
  11. شریعت میں زکوٰة کا مطلب صاحب نصابکا کسی مسلمن فقیر کو مال میں سے حصے کا مالک بنانا ہے

    ReplyDelete
  12. تجارت کا مال دونوں نصابوں یعنی......... میں سے کسی ایک ( نصاب) کو پہنچ جائے تو اس میں زکاۃ واجب ہوگی۔

    ReplyDelete
  13. جب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ .... ہو جاۓ گی

    ReplyDelete
  14. صاحب نصاب شخص پر قرض ہے تو کیا زکاۃ اس پر فرض ہے؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. زکوٰة جتنے مال پر فرض ہے اگر اس سے زیادہ قرض ہے تو پھر فرض نہیں

      Delete
  15. آزاد بالغ مسلمان جب نصاب یا زیادہ کا مالک ہو جائے تو اپنے مال میں سے زکاۃ نکالنا اس پر فرض ہو جاتا ہے بشرطیکہ اس( نصابی مال) پر مکمل ....... گزر جاۓ

    ReplyDelete
  16. رہائش کے گھروں ،بدن کے کپڑوں اور گھر کے سازو سامان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. ان چہزوں پر زکوٰة فرض نہیں

      Delete
  17. زکاۃ میں قیمتوں کا دینا ..... ہے۔

    ReplyDelete
  18. جو اپنا تمام مال صدقہ کر دے اس حال میں کہ وہ زکاۃ کی نیت کرنے والا نہ ہو تو اس کا حکم کیا ہے؟

    ReplyDelete
  19. جب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ ..... ہو جاۓ گی

    ReplyDelete
  20. جب تمام مال زکاۃ واجب ہونے کے بعد ہلاک ہو جاۓ تو زکاۃ ..... ہو جاۓ گی

    ReplyDelete
  21. اگر وہ خود مال ہلاک کر دے تو کیا زکوۃ ساقط ہو گی؟؟

    ReplyDelete
  22. سب سوالات بنانے میں مجھے دس یا پندرہ منٹ لگتے ہیں تو یقینا آپ کو بھی جوابات دینے میں اتنا ہی وقت لگتا ہو گا

    ReplyDelete
  23. پھر اتنی سستی سمجھ سے بالاتر ہے؟؟؟؟؟؟

    ReplyDelete
  24. پہلے سبق کو اچھی طرح پڑھ کے پھر جوابات دیا کریں.....کاپی پیسٹ سے اجتناب....😐😐

    ReplyDelete

Powered by Blogger.